• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث مسجد پر حملہ ؛ قابل مذمت اقدام

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
مسجد پر دستی بم حملہ کرنے والوں میں سے ایک گرفتار

2 گھنٹے پہلے

ختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موٹر سائکل پر سوار حملہ آوروں نے اہل حدیث مسلک کے ایک مدرسے پر دستی بم پھینکا

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ اہل حدیث کی ایک مسجد پر ہونے والے دستی بم کے ایک حملے میں کم سے کم 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے تہکال بالا میں پیش آیا۔
تہکال پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جامع مسجد بیت المکرم میں ایک اجتماع کے اختتام پر محلے کے افراد کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران ایک حملہ آوار نے قریب آکر ان پر دستی بم سے حملہ کردیا۔
انھوں نے کہا کہ حملے میں محلے کے 19 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس اہلکار کے مطابق دھماکے کی آواز سنتے ہی وہاں موجود محلے کے لڑکوں نے جمع ہوکر حملہ آور پر پستول سے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے۔
زخمی حملہ آوار کو گرفتارکرکے سی ایم ایچ پشاور میں داخل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آوار تین تھے جو موٹر سائیکل پر آئے تھے۔
واقعے کے ایک عینی شاہد اور محلے کے مشر حاجی مقبلی خان نے ہمارے نامہ عزیزاللہ خان کو بتایا کہ مسجد میں جماعتہ الددعوۃ کا ایک اجتماع ہورہا تھا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔
انھوں نے کہا کہ اجتماع کے اختتام کے چند منٹوں کے بعد ہی حملہ آواروں کی طرف سے دستی بم کا حملہ کیا گیا تاہم زیادہ تر افراد اس سے پہلے مسجد سے جاچکے تھے۔
حاجی مقبلی خان کے مطابق اس حملے میں ان کا بیٹا بھی زخمی ہوا ہے۔
اس حملے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی تنظیم کی جانب سے اسکی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔
تہکال کا علاقہ پشاور میں یونیورسٹی روڈ کے قریب واقع ہے۔
اس علاقے میں پہلے بھی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ تہکال کا علاقہ ایک طرف شہری علاقوں سے منسلک ہے تو دوسری جانب اس کے کھیت اور دیہی طرز زندگی ہے۔
پشاور میں دستی بم کے بیشتر حملے بھتے کی غرض سے پھینکے جاتے ہیں جن میں نقصانات کم ہوتے ہیں۔
گذشتہ ہفتے پجگی روڈ پر ایک عمارت پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھتے کے لیے کیا گیا تھا۔
 

فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
اللہ پاک رحمت فرمائیں
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
63
پوائنٹ
49
پہلی دفعہ سنا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے کسی جلسے میں ایسا حادثہ پیش آیا ہو ۔
خضر بھائی کیوں کسی کو بد گمانی کے لئے موقع فراہم کرتے ہیں ۔۔
اہل حدیث مسجد ۔۔۔جماعت الدعوۃ ۔۔۔کی کوئی قید نہیں ۔۔۔
دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ۔۔۔
 

فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
خضر بھائی کیوں کسی کو بد گمانی کے لئے موقع فراہم کرتے ہیں ۔۔
اہل حدیث مسجد ۔۔۔جماعت الدعوۃ ۔۔۔کی کوئی قید نہیں ۔۔۔
دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ۔۔۔
بد گمانی؟؟؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

پہلی دفعہ سنا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے کسی جلسے میں ایسا حادثہ پیش آیا ہو۔
خضر بھائی کیوں کسی کو بد گمانی کے لئے موقع فراہم کرتے ہیں ۔۔
اہل حدیث مسجد ۔۔۔جماعت الدعوۃ ۔۔۔کی کوئی قید نہیں ۔۔۔
ابن عثمان کو سمجھنے میں شائد غلطی لگی جس وجہ سے لفظ بدگمانی استمعال میں لے آئے۔ مسجد اور جماعت پر کچھ بھی نہیں کہا گیا۔

پولیس اہلکار کے مطابق دھماکے کی آواز سنتے ہی وہاں موجود محلے کے لڑکوں نے جمع ہو کر حملہ آور پر پستول سے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے۔
زخمی حملہ آوار کو گرفتار کر کے سی ایم ایچ پشاور میں داخل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آوار تین تھے جو موٹر سائیکل پر آئے تھے۔
میری طرف سے، پھر بھی جماعۃ الدعوۃ کی طرف سے جوابی کاروائی ہوئی نا، ان کی طرف سے بھی گولی چلی جس وجہ سے حملہ آور زخمی ہوا، رپورٹ میں محلہ دار لکھوایا گیا ھے تاکہ پیشی نہ ہو۔ شکر ادا کریں کہ کئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

والسلام
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
63
پوائنٹ
49
کہنے کے مقصد یہ تھا کہ ہم مسلمانوں میں کچھ لوگ غلط فہمی سے سمجھتے ہیں کہ دہشت گرد فلاں مسلک سے ہوتا ہے ۔
اور وہ اپنے مسلک سے متفق لوگوں پر حملہ نہیں کرتا بلکہ ہم پر کرتا ہے ۔
یا جو مذاکرات کے حامی تھے ۔۔ان پر حملہ نہیں کرتا
جو آپریشن کے حامی ہیں ۔۔۔ان پر کرتا ہے ۔ وغیرہ وغیرہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
پہلی دفعہ سنا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے کسی جلسے میں ایسا حادثہ پیش آیا ہو ۔
خضر بھائی کیوں کسی کو بد گمانی کے لئے موقع فراہم کرتے ہیں ۔۔
میں نے یہ بات دو وجہ سے کہی ہے :
1۔ جماعۃ الدعوۃ کے سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہوتے ہیں ۔
2۔ مشہور ہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے خفیہ اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، وہ بعض دفعہ خطرات کی پیشگی اطلاع کردیتے ہیں ۔
میری طرف سے، پھر بھی جماعۃ الدعوۃ کی طرف سے جوابی کاروائی ہوئی نا، ان کی طرف سے بھی گولی چلی جس وجہ سے حملہ آور زخمی ہوا، رپورٹ میں محلہ دار لکھوایا گیا ھے تاکہ پیشی نہ ہو۔ شکر ادا کریں کہ کئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
متفق ۔
 
Top