کفایت اللہ صاحب کی کتاب تو افسانے ہیں۔۔صحیح اسناد سے تو انہوں نے کام ہی نہیں لیا۔۔
اس روایت کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟
ابن حرملہ کہتے ہیں کہ میں نے کبھی سعید بن مسیّب کو کسی کو گالی دیتے ہوئے نہیں سنا، مگر اُنہیں صرف اتنا کہتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلاں آدمی کو قتل کرے وہ پہلا آدمی ہے جس نے رسول اللہ ﷺ کی سنت کو تبدیل کیا حالانکہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ : "جس آدمی کے لیے فراش ثابت ہو اس کے لیے ولد کا نسب بھی ثابت ہوتا ہے اور زانی کے لیے پتھر ہیں"۔ (حلیۃ الاولیاء جلد ثانی صفحہ 167، مطبوعہ دارلفکر)
(حدثنا ابراہیم بن عبداللہ قال ثنا ابو العباس ثقفی قال ثنا قتیبہ بن سعید قال ثنا عطاف بن خالد عن ابن حرملہ (عبدالرحمٰن بن حرملہ الاسلمی) قال ماسمعت سعید بن المسّیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)
عبدالرحمٰن بن حرملہ صالح الحدیث ہیں۔۔۔۔۔ مسلم کے راوی ہیں۔۔۔۔۔۔۔
عطاف بن خالد ۔۔۔۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔
قتیبہ بن سعد۔۔۔۔ ثقہ صدوق ہیں ۔۔ شیخین اور سنن اربعہ کے مصنفین نے اس سے روایت لی ہے۔
ابو العباس محمد بن اسحٰق الثقفی السراج۔۔۔محدثِ خراسان۔۔ ثقہ۔۔
ابراہیم بن عبداللہ ۔۔شیخِ ابو نعیم۔۔۔ثقہ۔۔۔۔۔