• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث مولوی یا کوئی شیعہ ذاکر

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اگر کوئی عبد الله بن أبي بن سلول کو رحمہ اللہ لکھے تو اس کی سختی سے تردید کی جائے گی کیونکہ اس پر خاص دلیل ہے کہ یہ رئیس المنافقین تھا اسی طرح یزید کا معاملہ بھی خاص ہے
ابن أبي بن سلول کی کا معاملہ تو قرآن و حدیث میں موجود ہے، اسے منافق قرار دیا گیا ہے!
لیکن یہ بتلائیں کہ جس کسی کے لئے دلیل خاص ہے تو اس دلیل خاص پر قیاس کرنے کا آپ کو کس حکیم نے مشورہ دیا ہے؟
دوم کہ ابن أبي بن سلول کو تو منافق قرآن و حدیث نے قرار دیا!
یزید کو منافق قرار دینے کے لئے آپ ''عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ'' کب سے بن گئے؟
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
طلحہ رضی اللہ عنہ کو مروان نے شہید کیا تھا اس کو تو اس فورم پر رحمہ اللہ لکھا جاتا ہے پھر کس منہ سے ان کی شہادت ذکر کرتے ہیں
محترمی و مکرمی !
حضرت طلحہ بن عبید اللہ ؒ کو بھی سبائی گروہ ہی نے شہید کیا تھا ۔ اس سبائی طبقہ کا بنو اُمیہ سے بغض و عناد خبرِ متواتر ہے جس کا انکار سوائے رافضیوں کے کسی کونہیں ۔ جن لوگوں کو حضرت عثمان غنی ؓ سے شدید بغض ہو وہ بھلا مروان بن حکم ؒ کے کیوں بخشنے لگے ؟ حضرت طلحہ بن عبید اللہ ؓ مروان بن حکم ؒ کو ہی قصاصِ عثمانؓ کا مطالبہ لے کر اٹھے تھے اور مروان بن حکمؒ ان کے لشکر میں شامل تھے ۔ اس لیے ان کو حضرت طلحہ بن عبید اللہ ؓ کو شہید کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی ۔درایت کے رو سے دیکھیں تو گھمسان کی جنگ میں ہزاروں تیر برس رہے ہیں مگر کسی راوی کی تیرِ نظر اگر پڑی تو تیرِ ابن حکم پر ! انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
 
difa-e- hadis

رکن
شمولیت
جنوری 20، 2017
پیغامات
294
ری ایکشن اسکور
28
پوائنٹ
71
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ابن أبي بن سلول کی کا معاملہ تو قرآن و حدیث میں موجود ہے، اسے منافق قرار دیا گیا ہے!
لیکن یہ بتلائیں کہ جس کسی کے لئے دلیل خاص ہے تو اس دلیل خاص پر قیاس کرنے کا آپ کو کس حکیم نے مشورہ دیا ہے؟
دوم کہ ابن أبي بن سلول کو تو منافق قرآن و حدیث نے قرار دیا!
یزید کو منافق قرار دینے کے لئے آپ ''عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ'' کب سے بن گئے؟

محترم
اجماع امت آپ کی نظر میں حجت ہے تو پھر یہ اجماع یزید کے منافق ہونے کے لئے کافی ہے کیونکہ اجماع امت کے مطابق یزید فاسق و فاجر ہے اور مومن فاسق و فاجر تو نہیں ہو سکتا ہاں منافق فاسق و فاجر ضرور ہوتا ہے تو یزید اجماع امت کے مطابق منافق ہے
دوئم: نبی ‏صلی اللہ علیہ وسلم فرمان کی روشنی میں یزید قریش کے چھوکروں میں شامل ہے ان چھوکروں کو بھی فاسق کہا گیا ہے اور رہی بات آپ کی خاص دلیل کی تو اس کی غاصبانہ حکومت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت اور اہل سنت کے یہاں اجماعی فاسق نے اس کا معاملہ خاص کر دیا ہے اور حدیث کے حوالے سے میں بتا چکا کہ یزید قریش کے چھوکروں میں شامل ہے ان چھوکروں کو فاسق کہا گیا ہے وگرنہ آپ اور میں کسی عام آدمی پر اس طرح بات نہیں کرتے اور نہ اہل سنت کے یہاں یزید اتنا بدنام ہوتا
 
difa-e- hadis

رکن
شمولیت
جنوری 20، 2017
پیغامات
294
ری ایکشن اسکور
28
پوائنٹ
71
محترمی و مکرمی !
حضرت طلحہ بن عبید اللہ ؒ کو بھی سبائی گروہ ہی نے شہید کیا تھا ۔ اس سبائی طبقہ کا بنو اُمیہ سے بغض و عناد خبرِ متواتر ہے
یزید کے فاسق ہونے پر اہل سنت کا اتفاق ہے آپ مانتے ہیں؟
دلیل کے بغیر دعوی بیکار ہے مجھ سے تو آں جناب قرآن سے دلیل مانگ رہے ہیں اور خود؟
ثقہ راویوں نے اس روایت کو نقل کہ مروان نے طلحہ رضی اللہ عنہ پر تیر چلایا تھا
پڑھ لیں

shadat talha rzi allha anhu.png

میری دلیل تو میں پیش کر دی آپ کے پاس اپنے دعوی کی دلیل ہے یا ہوا میں تیر چلایا ہے
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اجماع امت آپ کی نظر میں حجت ہے تو پھر یہ اجماع یزید کے منافق ہونے کے لئے کافی ہے
معلوم ہوتا ہے بغض و عناد میں شیطان نے آپ کو دین اسلام پر صریح جھوٹ بولنے پر بھی ابھارنا شروع کر دیا ہے!
یزید رحمہ اللہ کو منافق کوئی ایک مفتی قرار نہیں دے سکتا ، چہ جائے کہ اس پر اجماع ہو!
غالباً ایسے شیطانی اجماع کی خبر آپ کو شیطان نے بذریعہ وحی دی ہے!
 
Last edited:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیونکہ اجماع امت کے مطابق یزید فاسق و فاجر ہے اور مومن فاسق و فاجر تو نہیں ہو سکتا ہاں منافق فاسق و فاجر ضرور ہوتا ہے تو یزید اجماع امت کے مطابق منافق ہے
بالفرض آپ کا دعوی باطل درست مان بھی لیا جائے تو تمام فاسق منافق قرار پاتے ہیں!
یعنی کہ گناہ کبیرہ سے انسان فاسق قرار پاتا ہے، سو و منافق قرار پائے گا!
عجیب بیوقوفی ہے!
اتنا ضرور ہے کہ آپ کے اس مؤقف کے باطل ہونے پر اہل سنت والجماعت کا اجماع ہے!
اور آپ کا نظریہ خوارج کی طرح ہے! بلکہ خوارج سے بھی زیادہ گمراہ!
ویسے یہ نرالے اٹکل پچو آپ کو خوب میں کوئی ٹیچی ٹیچی تو نہیں بتا جاتا!
دوئم: نبی ‏صلی اللہ علیہ وسلم فرمان کی روشنی میں یزید قریش کے چھوکروں میں شامل ہے ان چھوکروں کو بھی فاسق کہا گیا ہے اور رہی بات آپ کی خاص دلیل کی تو اس کی غاصبانہ حکومت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت اور اہل سنت کے یہاں اجماعی فاسق نے اس کا معاملہ خاص کر دیا ہے اور حدیث کے حوالے سے میں بتا چکا کہ یزید قریش کے چھوکروں میں شامل ہے ان چھوکروں کو فاسق کہا گیا ہے وگرنہ آپ اور میں کسی عام آدمی پر اس طرح بات نہیں کرتے اور نہ اہل سنت کے یہاں یزید اتنا بدنام ہوتا
کبھی تخصیص کے متعلق کچھ پڑھا بھی ہے؟ کہ تخصیص ہے کیا، اور کس طرح ثابت ہوتی ہے؟
میاں جی! ایک بات اچھی طرح سمجھ لیں! تاریخ کی چند بلا سند کتب پڑھ لینے سے نہ علم الحدیث حاصل ہوتا ہے، نہ علم الفقہ!
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
یزید کے فاسق ہونے پر اہل سنت کا اتفاق ہے آپ مانتے ہیں؟
دلیل کے بغیر دعوی بیکار ہے مجھ سے تو آں جناب قرآن سے دلیل مانگ رہے ہیں اور خود؟
ثقہ راویوں نے اس روایت کو نقل کہ مروان نے طلحہ رضی اللہ عنہ پر تیر چلایا تھا
پڑھ لیں

19576 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
میری دلیل تو میں پیش کر دی آپ کے پاس اپنے دعوی کی دلیل ہے یا ہوا میں تیر چلایا ہے
میرے محترم !
مروان بن حکم ؒ کے متعلق آپ علامہ محمود احمد عباسی صاحب کی کتاب” حقیقت خلافت و ملوکیت “ صفحہ نمبر 100-93 اور مولانا صلاح الدین یوسف صاحب کی کتاب ” خلافت و ملوکیت - تاریخی و شرعی حیثیت “ صفحہ 356-351 ملاحظہ فرما لیں !
باقی امیر المؤمنین یزید ؒ بن معاو یہ ؓ کی مذمت کے متعلق کوئی قرآن مجید کی آیت یا رسول اللہ ﷺ کا کوئی قول بیان فرمائیں !
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
یزید کے فاسق ہونے پر اہل سنت کا اتفاق ہے آپ مانتے ہیں؟
دلیل کے بغیر دعوی بیکار ہے مجھ سے تو آں جناب قرآن سے دلیل مانگ رہے ہیں اور خود؟
ثقہ راویوں نے اس روایت کو نقل کہ مروان نے طلحہ رضی اللہ عنہ پر تیر چلایا تھا
پڑھ لیں

19576 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
میری دلیل تو میں پیش کر دی آپ کے پاس اپنے دعوی کی دلیل ہے یا ہوا میں تیر چلایا ہے
راوی قیس بن ابی حازم بنو امیہ کے خلاف روایات گھڑنے کے معاملے مشھور تھے -"حواب کے کتوں کے بھونکنے" والی روایت بھی قیس بن ابی حازم سے مروی ہے جس میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنہ پر تبرّا ہے -قیس بن ابی حازم بخاری کے راوی ہیں لیکن امام بخاری رحم الله نے عقائد میں ان سے ایک بھی روایت اخذ نہیں کی ان کے رافضیت پسند ہونے کی بنا پر (واللہ اعلم) -

اور T H K صاحب کی بات کافی حد تک درست ہے کہ "۔درایت کے رو سے دیکھیں تو گھمسان کی جنگ میں ہزاروں تیر برس رہے ہیں مگر کسی راوی کی تیرِ نظر اگر پڑی تو تیرِ ابن حکم پر ! انا للہ و انا الیہ راجعون ۔". یعنی گھمسان کی جنگ کے دوارن اس قسم کا مشاہدہ کرنا تقریباً نا ممکن ہوتا ہے کہ کس نے کس کو قتل کیا ؟؟- اس لئے یہ روایت نا قابل اعتبار ہے - اگر اس بات کو مان لیا جائے تو تاریخ کی کتابوں میں تو یہ بھی ہے کہ جنگ صفین میں عمار بن یاسر رضی الله عنہ کو مالک الاشتر کے ساتھیوں نے شہید کیا تھا (جو حضرت علی رضی الله عنہ کے شیعوں میں سے تھا) تاکہ "باغی گروہ " ہونے کا الزام سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے گروہ پر آ جائے -اب اس بارے میں آپ کیا کہیں گے ؟؟
 
Last edited:
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top