عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
برصغیر میں علومِ اسلامیہ،خدمت ِقرآن اور عقیدہ سلف کی نصرت و اشاعت کے سلسلے میں نواب صدیق حسن خاں رحمہ اللہ (1832۔1890ء) کی ذات و الاصفات کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔آپ کی مساعی جمیلہ روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں۔ عربی ، فارسی ، اردو تینوں زبانوں میں دو سو سے زائد کتابیں تصنیف کیں اور دوسرے علماء کو بھی تصنیف و تالیف کی طرف متوجہ کیا،ان کے لیے خصوصی وظائف کا بندوبست کیا اور اسلامی علوم و فنون کے اصل مصادر و مآخذ کی ازسرنو طباعت و اشاعت کا وسیع اہتمام کیا۔نواب محمد صدیق حسن خان نے علوم ِاسلامیہ کے تقریبا تمام گوشوں سے متعلق مستقل تالیفات رقم کی ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا دینی و علمی موضوع ہو جس پر نواب صاحب رحمہ اللہ نے کوئی مستقبل رسالہ یا کتاب نہ لکھی ہو۔ زیر نظر کتاب ’’ اہل حدیث کا عقیدہ‘‘علامہ نواب صدیق حسن خاں قنوجی رحمہ اللہ کی عقیدۂ اہل حدیث پر مشتمل عظیم الشان کتاب قطف الثمر في بيان عقيده أهل الأثر کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب اہل اثر کے عقیدے پر مشتمل ہے اہلِ اثر سے مراد اہلِ سنت و الجماعت ہیں، اور یہی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ ہے۔ یہ کتاب عقیدہ کے متون میں ایک جامع کتاب ہے۔ نواب صاحب نے اس کتاب میں نذر و نیاز ، خواب اور وسیلے سے متعلق کچھ ایسے ابواب ذکر کیے ہیں جو دوسری کتابوں میں نہیں ہیں ۔ نیز کتاب کے آخر میں ترک اہل بدعت پر ایک فصل اور اتباع کتاب و سنت پر ایک فصل لکھی ہے۔(م۔ا)
لنک کتاب