محمد یعقوب
رکن
- شمولیت
- اپریل 06، 2013
- پیغامات
- 138
- ری ایکشن اسکور
- 346
- پوائنٹ
- 90
آپ اپنی تحریر کے آئینہ میں
بہر حال جسکی بھی تحریر ہو اسکو میں آئینہ دکھانا چاہ رہا ہوں اگر اجازت ہو
بھائی صاحب تو پھر آپ نے اہلحدیث کا فرقہ بناکر کونسا اچھا کام کرلیا ڈیڑھ سو سالوں میں متحدہ ہندوستان کے اندر حنفیوں پر کفر کے جتنے فتوے لگے وہ کام شافعیہ اور حنفیہ ہزار سال میں بھی نہ کرسکےمحمد بن موسٰی الحنفی المتوفی ٥٠٢ھ جو دمشق کے منصب قضاء پر فائز تھے کہا کرتے کہ
لو کان لی امر لاخذت الجزیۃ من الشافعیۃ
اگر میری حکومت ہوتی تو میں شافعیوں سے جزیہ وصول کرتا۔(الجواہر المضئیۃ جلد ٢ صفحہ ١٣٦، میزان الاعتدال جلد ٤ صفحہ ٥٢)۔۔۔
فتاویٰ البزازیہ
میں ہے کہ
وقال الامام السفکر دری لاینبغی للحنفی ان یزوج بنتہ من شافعی المذھب ولکن یتزوج منھم
امام السفکردری نے کہا ہے کہ حنفی کیلئے مناسب کہ اپنی بیٹی کا رشتہ کسی شافعی سے کرے لیکن حنفی مرد شافعی لڑکی سے نکاح کرسکتا ہے۔ (بزازیہ علی ھامش الھندیہ، جلد ٢ صفحہ ١١٢، نیز البحر الرائق جلد ٢ صفحہ ٥١)۔
عیسی بن ابی بکر بن ایوب المتوفی ٦٢٤ھ جو بڑے فقہ وادیب شمار ہوتے ہیں اور ٨ سال دمشق کے حاکم رہے ہیں۔۔۔ علامہ علی قاری نے انہیں۔۔۔
الفقیہ الفاضل البارع شرف الدین کے القاب سے یاد کیا یہ وہی بزرگ ہیں جنہوں نے خطیب بغدادی کے رد میں السھم المصیب فی الرد علی الخطیب کتاب لکھی اور سبط ابن الجوزی کو حنفی بنایا ان کے تعصب کے یہ عالم تھا کہ ان کے باپ نے ایک دن انہیں کہا۔۔۔
کیف اخترت مذھب ابی حنیفہ واھلک کلھم شافعیہ فقال اترغبون عن ان یکون فیکم رجل واحد مسلم
تم نے امام ابوحنیفہ کا مذہب کیسے اختیار کیا جب کہ تمہارا سارا قبیلہ شافعی مسلک پر ہے تو اس نے کہا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ تم میں ایک آدمی مسلمان ہو (الفوائد البھیہ صفحہ ١٥٢)۔۔۔نعوذ باللہ! گویا شافعی مسلمان ہی نہیں سارے شافعی خاندان میں اکیلے وہی مسلمان ہیں (سبحان اللہ)۔۔۔
اسی قسم کے اکا دُکا واقعات سے تاریخ کے اوراق بھرے پڑے ہیں۔۔۔ جو اسلام کی تاریخ کے بدنما داغ ہیں۔۔۔
جن کتب سے ہم اکا دُکا واقعات پیش کررہے ہیں تو اُن کی سند پر آپ ہم سے تجزیہ کی بات کرتے ہیں۔۔۔
اگر ہم اس طرح سے اسناد پر تجزیہ کی بات کریں تو پھر کچھ بھی نہیں بچے گا۔۔۔
اس حقیقت کو تسلیم کیجئے۔۔۔
بھائی جان فروع پر تو تقلید ہضم نہیں ہورہی اگر عقائد میں بھی تقلید کرلیتے تو پھر پتہ نہیں کیا حال ہوجاتا (ابتسامہ)اصول میں احناف عموما ماتریدی ہیں بلکہ بعض معتزلی، جہمی اور شیعہ بھی ہیں اور شافعی اشعری ہیں کتنی حیرت کی بات ہے کہ فروع میں جس امام کی تقلید کا دعوٰی کیا جاتا ہے اصول میں اسے امام تسلیم کرنے سے ان کے مقلدین حضرات کی طبعیت انکار کرتی ہے پھر اس اصول میں اسی اختلاف کی بنیاد پر اپس کی لڑائیاں اور ایک دوسرے کی تذلیل اس پر مستزاد ہے۔۔
بھائی ہم تو حق کہتے رہینگے ہماری اندر دوغلی پالیسی نہیں کہ اپنے لوگ غلطی کریں تو چھوڑدو اور دوسرے غلطی کریں تو نصیحت یاد آجائے باقی جس نے کفر کا فتوی دیا انہیں سے پوچھ لیں۔مگر افسوس کے آنکھیں بند کرکے کہا جاتا ہے کہ وہ فرقہ فرقہ نہ تھے ان چاروں کو جانے دیجئے برصغیر میں حنفی کہلانے والوں کے مابین کیا عقائد واعمال میں یگانگت پائی جاتی ہے؟؟؟۔۔۔ دونوں حنفی گروہ مقلد، مگر دونوں کے مسجد جدا ایک دوسرے کی تضلیل وتفسیق حتی کے نامزد طور پر اکابرین دیوبند کو کافر قرار دیا گیا۔۔۔
کیا کہتے ہیں۔۔۔