• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایسے علماء کا فتویٰ کس کام کا جنہوں نہیں کبھی جہاد کی نیت سے ہاتھ میں تلوار (ہتھیار ) نہیں پکڑی

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
شاکر بھائی سمیت تمام محدث فورم والوں کو کمر توڑ چیلنج
میرا شاکر بھائی سمیت تمام لوگوں کو چیلنج ہے کہ جس دن ان سعودی حکومت کے ماتحت علماء نے سعودی حکمرانوں کے کالے کرتوت کے خلاف ببانگ دہل فتویٰ دے دیا میں ارسلان ملک پھر ساری زندگی لکھنا چھوڑ دوں گا ان شاء اللہ، بولئے ہے ہمت ان میں۔
یار مفتی ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں، مفتی تو ہارون الرشید کے پاس بھی بہت بیٹھے تھے اتنی تعداد میں مفتی کہہ رہے تھے کہ قرآن مخلوق ہے، لیکن ان کی بات کی کوئی اہمیت نہیں تھی، ہاں ایک شخص کو کوڑے مارے جا رہے تھے، وہ شخص احمد بن حنبل اس کفریہ عقیدے کا انکاری تھا، لیکن لوگوں کی نظر اس شخص کے فتویٰ پر ہی تھی، کیونکہ
وہ درباری نہیں تھا
گویا آپ کے مطابق کبھی بھی سعودی علماء نے اپنے حکمرانوں کے خلاف فتوی نہیں دیا ۔۔؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
لیکن بھائی علماء کی تکفیر نہیں کرنی چاہیے

مسلمان کی تکفیر کرنے پر وعید

ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"لا یرمي رجل رجلا بالفسوق ولا یرمیہ بالکفرالا ارتدت علیہ ان لم یکن صاحبہ کذالک"کوئی آدمی کسی دوسرے مسلمان آدمی کو کافر کہہ دے، یا فاسق کہہ دے، جس کو کافر یا فاسق کہا گیا ہے، اگر وہ واقعتاً کافر یا فاسق ہے تو پھر تو اس کی بات ٹھیک ہے۔اگر جس کو کہا گیا ہے وہ خود کافر یا فاسق نہیں۔ تو کہنے والا کافر یا فاسق ہوجاتا ہے۔
بخاری (ح ۶۰۴۵)اور مسلم (ح ۶۱)

معمولی بات نہیں ہے کہ فلاں بندہ کافر ہے، فلاں بندہ کافرہے۔ نام لےکر کافر قراردینا معمولی بات نہیں ہے۔ بلکہ بہت بڑی اور بہت خطرناک قسم کی بات ہے۔

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا، فرماتے ہیں کہ بنی اسرائیل میں دو بھائی تھے، ان میں سے ایک گناہ کرتا تھا، دوسرا بڑا ہی عبادت گزار تھا، جو عبادت گزار تھا وہ دیکھتا کہ اس کا دوسرا بھائی گناہوں ہی میں لگا رہتا ہے۔ وہ اسے کہتا :باز آجا!گناہ والے کام نہ کر۔ایک دن اس نے دیکھا کہ وہ بند ہ کوئی بڑا گناہ کررہا تھاتو اس نے کہا باز آجا، یہ برا کام ہے , نہ کر۔تو یہ کہنے لگا کیا تجھے میرے اوپر نگران مقرر کیا گیا ہے؟ میں جومرضی کروں۔ میرا اور میرے رب کا معاملہ ہے۔تو رہنے دے۔ عبادت گزار آدمی کہتا ہے اللہ کی قسم ! اللہ تجھے نہیں معاف کرے گا۔ یا اس نے کہا اللہ تجھے جنت میں داخل نہیں کرے گا۔ اللہ تعالیٰ نے دونوں کی روحیں قبض کرلیں۔ اللہ رب العالمین کے پاس دونوں جمع ہوئے۔ جو عبادت گزار تھا، بڑے ذوق شوق کے ساتھ عبادت کیا کرتا تھا ، اسے اللہ رب العالمین نےفرمایا کہ کیا تو مجھے جانتا ہے؟یا جو میرے اختیارات ہیں،کیا تو میرے اختیارات کو استعمال کرسکتا ہے۔ اور جو گناہگار تھا، اس کو اللہ نے کہا: جا ! میری رحمت کے ساتھ جنت میں داخل ہوجا, اور جو دوسرا عبادت گزار تھا، اس کے بارہ میں حکم دیا: اس کو جہنم میں لے جاؤ۔ ابو ہریرۃرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:'والذي نفسي بيده لتكلم بكلمة أوبقت دنياه وآخرته 'اس ظالم نے ایسی بات کہہ دی کہ اس کی دنیا بھی برباد اور آخرت بھی برباد ہوگئی۔ یہ کہہ دیا کہ اللہ تجھے جنت میں داخل نہیں کرے گا۔ یا اللہ تجھ پر رحمت نہیں کرےگا۔
{سنن ابي داؤد ، کتاب الادب ، باب النہي عن البغي(4901) صحیح ابن حبان (۵۷۱۲)اور مسند احمد (۸۹۹۲) اور صحیح مسلم (۲۶۲۱) میں بھی اس کا شاہد موجود ہے۔}
تو میرے بھائی ھم جیسے لا علم لوگوں کو اس مسلے کو نہیں چھیڑنا چاھیے
عامر بھائی مجھے افسوس ہے کہ آپ نے بھی بغیر سوچے سمجھے لکھنا شروع کر دیا ہے، آپ دکھا سکتے ہیں میں نے کہاں علماء کو کافر کہا ہے؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
عامر بھائی مجھے افسوس ہے کہ آپ نے بھی بغیر سوچے سمجھے لکھنا شروع کر دیا ہے، آپ دکھا سکتے ہیں میں نے کہاں علماء کو کافر کہا ہے؟
نہیں بھائی آپ میرا مطلب نہیں سمجھے میں یہ کہنا چاھتا ہو کہ ھم جیسے علم کے طالب علموں کو اس مسلے میں احتیاط سے کام لینا چاھیے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
نہیں۔۔۔۔ دیا ہوتا تو سامنے ہوتا۔۔۔ جنہوں نے دیا ہے وہ جیل میں ہیں۔
گویا آپ کی دو شرطیں ہیں :
1۔ حکمرانوں کی مخالفت میں بولے بھی ہوں ۔
2۔ جیل بھی نہ گئے ہوں ۔
ٹھیک ۔۔؟
حالانکہ دوسری شرط بڑی عجیب ہے ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
نہیں بھائی آپ میرا مطلب نہیں سمجھے میں یہ کہنا چاھتا ہو کہ ھم جیسے علم کے طالب علموں کو اس مسلے میں احتیاط سے کام لینا چاھیے
بھائی احتیاط اور چیز ہے، لیکن دین کے بارے میں فتویٰ دینے کے متعلق انصاف سے کام لینے کی تجویز دینا اور چیز ہے، آپ میری باتوں کو غور سے پڑھیں، میں اس بات پر زور دے رہا ہوں کہ 126 علماء اگر داعش کو دہشت گرد اور اسلام دشمن کہہ سکتے ہیں تو جس نے حرم میں عیسائیوں کے خلاف بددعا کی پابندی لگا رکھی ہے یہ 126 علماء اس شخص کے بارے میں بھی متفقہ فیصلہ جاری کریں۔ کیا خیال ہے آپ کا؟ اس میں کون سی احتیاط کی بات ہے کیا میری بات مبنی بر انصاف نہیں ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
گویا آپ کی دو شرطیں ہیں :
1۔ حکمرانوں کی مخالفت میں بولے بھی ہوں ۔
2۔ جیل بھی نہ گئے ہوں ۔
ٹھیک ۔۔؟
حالانکہ دوسری شرط بڑی عجیب ہے ۔
126 علماء میں سے کون کون جیل گیا ہے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
لازمی نہیں کہ حق بولنے والے جیل بھی گئے ہوں، کہنے کا مقصد ہے کہ ان کو جیل پہنچا دیا جاتا ہے، لیکن اگر کوئی خوش قسمت بچ گیا ہے تو یہ اس پر اللہ کا کرم ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
126 علماء میں سے کون کون جیل گیا ہے؟
لازمی نہیں کہ حق بولنے والے جیل بھی گئے ہوں، کہنے کا مقصد ہے کہ ان کو جیل پہنچا دیا جاتا ہے، لیکن اگر کوئی خوش قسمت بچ گیا ہے تو یہ اس پر اللہ کا کرم ہے
مسکراہٹ ۔
آپ نے جو چیلنچ فرمایا ہے اسی جوش و جذبے پر قائم رہیں ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
مسکراہٹ ۔
آپ نے جو چیلنچ فرمایا ہے اسی جوش و جذبے پر قائم رہیں ۔
الحمدللہ، میں قائم ہوں، خضر بھائی آپ کہتے ہیں کہ علماء بولیں ہیں، آپ مجھے آل سعود کی کافروں سے دوستی، ان کی مسلمانوں کے خلاف لاجسٹک سپورٹ اور مسلمان علماء پر تشدد کے خلاف فتویٰ دکھا دیں میں ان شاءاللہ اس کے بعد تہیہ کر لوں گا اور آئندہ سے حسن ظن رکھوں گا، تو آپ دکھائیں ان تین پوائنٹس کے خلاف فتویٰ۔
 
Top