محمد فیض الابرار
سینئر رکن
- شمولیت
- جنوری 25، 2012
- پیغامات
- 3,039
- ری ایکشن اسکور
- 1,234
- پوائنٹ
- 402
اصل میں پاکستان میں بھی ایسا نہیں ہوتا جیسا کہ عکرمہ بھائی کے ساتھ ہوا لیکن جیسا کہ انہوں نے خود ہی اس امر کی وضاحت کر دی ہے لہذا اب تو ایسا ہے کہ اس پر کام کا آغاز کیا جائے عکرمہ بھائی کیا آپ نے اس پر خطہ بنا لیا ہے یا نہیں اگر بنا لیا ہے تو یہاں اسے شئیر کریںو علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
دیکھیں عکرمہ بھائی !
آپ کے ہاں پتہ نہیں کیا نظام ہے ، جامعہ اسلامیہ میں طالبعلم موضوع ڈھونڈتا ہے ، اس کا خطہ بناکر اساتذہ کے سامنے پیش کرتا ہے کہ اس موضوع پر یہ کام ہونے کی ضرورت ہے ، اور اس کا یہ طریقہ کار ہے ، پہلے جو ہوا اس میں یہ خامی ہے وغیرہ ۔
پھر اساتذہ مشاورت سے اس کو رد یا قبول کرتے ہیں ۔ گویا اگر قبول ہو جائے تو طالبعلم کو کم از کم یہ پریشانی نہیں ہوتی کہ اب میں نے کرنا کیا ہے ۔
اب اگر آپ سے کسی موضوع پر لکھنے یا لکھوانے کے لیے اساتذہ نے فیصلہ کیا ہے ، تو ان سے رہنمائی لیں کہ مسند احمد میں کس قدر اسرائیلیات پائی جاتی ہیں جن پر کام کرنے کے لیے ایک مستقل رسالہ لکھنے کو کہا جارہا ہے ۔
اگر نہیں بنایا تو بتایئے تاکہ میں اس میں آپ کی مدد کر سکوں