• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایم فل کے مقالہ کے سلسلے میں ایک مشکل کا حل چاہیے۔

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
دیکھیں عکرمہ بھائی !
آپ کے ہاں پتہ نہیں کیا نظام ہے ، جامعہ اسلامیہ میں طالبعلم موضوع ڈھونڈتا ہے ، اس کا خطہ بناکر اساتذہ کے سامنے پیش کرتا ہے کہ اس موضوع پر یہ کام ہونے کی ضرورت ہے ، اور اس کا یہ طریقہ کار ہے ، پہلے جو ہوا اس میں یہ خامی ہے وغیرہ ۔
پھر اساتذہ مشاورت سے اس کو رد یا قبول کرتے ہیں ۔ گویا اگر قبول ہو جائے تو طالبعلم کو کم از کم یہ پریشانی نہیں ہوتی کہ اب میں نے کرنا کیا ہے ۔
اب اگر آپ سے کسی موضوع پر لکھنے یا لکھوانے کے لیے اساتذہ نے فیصلہ کیا ہے ، تو ان سے رہنمائی لیں کہ مسند احمد میں کس قدر اسرائیلیات پائی جاتی ہیں جن پر کام کرنے کے لیے ایک مستقل رسالہ لکھنے کو کہا جارہا ہے ۔
اصل میں پاکستان میں بھی ایسا نہیں ہوتا جیسا کہ عکرمہ بھائی کے ساتھ ہوا لیکن جیسا کہ انہوں نے خود ہی اس امر کی وضاحت کر دی ہے لہذا اب تو ایسا ہے کہ اس پر کام کا آغاز کیا جائے عکرمہ بھائی کیا آپ نے اس پر خطہ بنا لیا ہے یا نہیں اگر بنا لیا ہے تو یہاں اسے شئیر کریں
اگر نہیں بنایا تو بتایئے تاکہ میں اس میں آپ کی مدد کر سکوں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
مختلف پہلووں سے اس پر کام کیا جا سکتا ہے
ایک تو یہ کہ کیا اسرائیلیات علی الاطلاق ضعیف ہیں ؟ لیکن ایسا نہیں ہے جب ایسا نہیں تو سب سے پہلے لفظ اسرائیلیات کا مفہوم متعین کریں اس کے بعد اسلام میں اس کا حکم معلوم کریں اور اس اعتبار سے اس پر کام شروع کر دیں ویسے مجھے ان باکس میں آپ اپنا ای میل آئی ڈی لکھ دیں میں کچھ موضوعات ترتیب سے لکھ کر آپ کو بھیجتا ہوں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
دوسرا اسرائیلیات اگر کتب تفاسیر میں ہیں تو ایسی تمام کتب کو اپنے سامنے رکھیں جن کو موضوع اسرائیلیات فی التفسیر ہو کیونکہ اس سے آپ کو موضوعات کی حد تک رہنمائی بھی ملے گی اور
کتب تفاسیر میں تفسیری روایات کا ماخذ دیکھیں کیا ہے یقینا ان میں سے بہت سی کتب احادیث سے ہی لی گئی ہوں گی
چونکہ آپ نے صرف تنقید ہی نہیں بلکہ تحقیقی جائزہ بھی پیش کرنا ہے لہذا یہ آپ کی صوابدید اور تحقیق پر منحصر ہے کہ اس کا خطہ کس طرح بناتے ہیں خطہ اس طرح بنائیں کہ اس موضوع کا منفی تاثر کم سے کم ہو
اور یہ کہنا کہ کتب احادیث میں اسرائیلیات بالکل ہی نہیں ہیں میرا خیال ہے کچھ محل نظر ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
جامعہ رحمانیہ لاہور میں حدیث کے ایک استاد ہوا کرتے تھے معلوم نہیں ابھی بھی ہیں یا نہیں آپ معلوم کر لیں
شیخ عبدالولی جامعہ ابی بکر اور جامعہ اسلامیہ کے خریج ہیں ان کا حدیث پر اور فقہ پر کافی مطالعہ ہے بالخصوص عصری مسائل اور موضوعات پر
ان سے رابطہ کریں
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
جناب عکرمہ بھائی السلام علیکم ۔آپ علماء کرام سے رابطے کے ساتھ ساتھ لائبریریوں میں جاکر علوم حدیث پر جو کتابیں لکھی گئی ہیں جدید و قدیم دونوں میں اسرائیلیات کے بارے میں کچھ مواد ہے یا نہیں اگر ہیں تو انہیں نوٹ کیجیے اسی طرح جدید و قدیم تفاسیر کے مقدمات کا مطالعہ کریں اس میں بھی بہت کچھ مواد مل سکتا ہے پہلے لفظ اسرائیلیات کا مفہوم متعین کریں اس کے بعد اسرائیلی روایات کسے کہتے ہیں ۔ ان کے بارے میں علماء کرام کے کیا اقوال ہیں ۔ نیز اسرایئلی روایات کے موضوعات کیا ہیں گزشتہ انبیاء ، قوموںکے واقعات ، قصص میں اسرائیلی روایات زیادہ ہیں تفسیر طبری کے محققین جیسے احمد شاکر انکے علاوہ دیگر محققین بھی ہیں ان کی تحقیقات سے استفادہ کریں ۔ شیخ عثیمیں کی تفسیر اگر مل جائے تو اس کا مقدمہ ضرور پڑھیں ۔ اس موضوع پر مختلف کتابوں کے پڑھنے سے خطہ بنانے میں اپکو آسانی ہوگی ۔یہ چند اشارے تھے جو آپکی رہنمائی کیلئے لکھ دیا ہے اس سے آپکو کچھ رہنمائی ضرور ملے گی انشاءاللہ ۔اللہ آپکی مدد کرے
 

انیب

مبتدی
شمولیت
مئی 22، 2014
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
13
گوگل پر گوگل بکس لکھ کر سرچ کریں پھرIsra’ilyat in Hadith لکھیں تو جس کتاب میں جس صفحہ پر یہ لفظ ہوگا وہ نکل آئے گا اسے پڑھ لیں وہ کتابیں حوالہ دینے کے لیے بھی کام آئیں گی۔
اوپر جس تھیسز کا لنک دیا تھا اس کے صفحہ نمبر ۴۸ پر ایک کتاب کا نام لکھا ہے یہ عربی میں ہے PDF لیکن پڑھنے سے کچھ نہ کچھ سمجھ تو آجاتی ہے۔اگر ممکن ہو تو اس کے حدیث میں اسرائیلیات سے متعلق مواد کا ترجمہ کر والیں ۔یہ بھی پتا چل جائے گا کہ موضوع کو کس طرح مختلف حصوں میں تقسیم کرنا ہے اس سے ابواب بنانے میں بھی مدد ملے گی۔تھیسز میں عربی کے حوالے تو دینے ہی پڑتے ہیں چاہے عربی کی سمجھ کم ہی کیوں نہ ہو کیونکہ مصادر زیادہ تر عربی میں ہیں اور ان سے ہی تحقیقی کام ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
خطۃ البحث میں مندرجہ ذیل ٹاپک شامل ہوتے ہیں۔
تعارف موضوع،موضوع کی اہمیت و افادیت،سابقہ تحقیقی کام کا جائزہ،موضوع کے مقاصد،منھج تحقیق،طریقہ کار،اظہار تشکر،مصادر و مراجع
موضوع کی اہمیت و افادیت میں یہ آسکتا ہے کہ علم تفسیر میں اسرائیلی روایات پر بہت کام ہوچکا ہے لیکن احدیث میں اسرائیلی روایات پر تحقیقی کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اردو زبان میں اس سے متعلق کوئی قابل ذکر کتاب موجود نہیں اگرچہ اس کے ذیلی موضوعات پر اس قدر مواد موجود ہے کہ اس پر تحقیق کی بنیاد رکھی جاسکے ۔
منھج تحقیق میں تاریخی طریق،تجزیاتی طریق اور تنقیدی طریق اختیار کیا جائے گا۔
طریقہ کار میں ابواب بنائیں:
اسرائیلیات کا معنی و مفہوم (اس تھیسز میں بہت سے مواد کی طرف رہنمائی مل رہی ہے۔لیکن یہ ایسا ہی شامل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس سے plagiarism بن جاتا ہے۔)
اسرائیلیات کا مادہ اور اس کی تعریف بیان کریں مکتبہ شاملہ سے بہت سی کتابیں مل جاتی ہیں۔(جاری)
 

انیب

مبتدی
شمولیت
مئی 22، 2014
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
13
جن کتابوں میں لفظ کا مادہ بیان ہوا ہے مثلاً لسان العرب ،القاموس المحیط ،تاج العروس، وغیرہ لائبریریوں میں بھی عربی اردو ڈکشنریاں مل جاتی ہیں اس کے لیے عربی کا بہت زیادہ ماہر ہونا ضروری نہیں ۔اس کے بعد کم از کم پانچ تعریفیں تو ہونی چاہیے ۔ قرآن و حدیث میں اس بارے میں جو بیان ہوا ہے ۔

علم حدیث معنی و مفہوم اہمیت اور تاریخ :علم حدیث میں لفظ حدیث کا مادہ تعریفیں ،علم حدیث کی تاریخ،کتب حدیث کا تھوڑا بہت تعارف، حدیث کی اقسام بیان کریں اور کونسی اقسام ہیں جہاں اسرائیلیات کا زیادہ امکان ہے موضوع اور ضعیف روایات میں اسرائیلیات شامل ہوسکتی ہیں (یقیناً)صحیح ،حسن اور متواتر میں تو ہو نہیں سکتیں۔

چوتھے باب میں اصل موضوع پر بحث ہوگی۔

اگر آپ کو خطۃ البحث کا نمونہ کسی نے نہیں دکھایا تو کتب تفسیر میں اسرائیلی روایات والے مقالہ کے شروع میں دیا گیا Abstract پڑھ لیں یا اس مقالہ کا دیباچہ پڑھ لیں۔

مقالہ شروع کرنے سے پہلے دو رکعت نفل حاجت پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ آپ کی ہر قدم پر مدد فرمائے ۔موضوع بہت اچھاہے۔لائبریری میں زیادہ سے زیادہ وقت لگائیں ۔ جس ٹیچر نے ٹاپک دیا ہے انہیں ایک دو کتابیں ایسی بتانی چاہیے جن میں اس موضوع کے بارے میں کچھ مواد موجود ہو۔اگر ٹیچر موضوع خود منتخب کردیں تو وہ کم ازکم دو کتابیں ضرور بتاتیں ہیں کہ انہیں پڑھ لیں ۔
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
اسرائیلیات

اسلامی اصطلاح میں جہاں ان روایتوں کو لفظ’’اسرائیلیات‘‘ سے منسوب کیا جاتا ہے جن کا سرچشمہ یہودیت ہے،وہیں ان واقعات و قصص پر بھی ان کا اطلاق ہونے لگا ہے جن کا اصل منبع یہودیت تو نہیں بلکہ ان روایات کو گھڑنے(وضع) کرنے والے منافقین اورمشرکین بشمول نصاری ہیں۔

جیسے قصہ غرانیق ہے،جو اصل میں یہودیوں کا تراشیدہ نہیں بلکہ یہ زنادقہ کا وضع کردہ ہوا افسانہ ہے۔اسی طرح زینب بنت جحش کا واقعہ بھی مشرکین کا گھڑا ہوا ہے لیکن اصطلاح میں ان روایتوں کو بھی اسرائیلیات میں شمار کیا گیا ہے کیونکہ ہر وہ واقعہ جو جس میں یہودیت کا رنگ جھلکتا ہے جو یہودی ذہن کی ترجمانی کرتا ہے وہ اصطلاحاً اسرائیلیات کے زمرے میں ہی آئے گا
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
اگر آپ کو خطۃ البحث کا نمونہ کسی نے نہیں دکھایا تو کتب تفسیر میں اسرائیلی روایات والے مقالہ کے شروع میں دیا گیا Abstract پڑھ لیں یا اس مقالہ کا دیباچہ پڑھ لیں۔
بھائی جان اس حوالے سے ہمارے یونیورسٹی کے ٹیچر ڈاکڑ افتخار احمد صاحب کی کتاب’’اصول تحقیق‘‘کا مطالعہ کرچکا ہوں اور نمونے کے ایم فل اور پی ایچ ڈی لیول کےSynopsisموجود ہیں،اس کے علاوہ’’عبدالحمید خاں عباسی‘‘ اورخالق ملک داد صاحب کی تحقیق و تدوین کا طریق کار کا مطالعہ کرچکا ہوں۔
جی سی یونیورسٹی فیصل اباد کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہے۔

خطہ کے سلسلے میں۔۔۔سب سے پہلے’’عنوان‘‘نیچے یونیورسٹی کا لوگوlogo))،مقالہ نگار، نگران مقالہ وغیرہ۔
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے مطابق:

Abstract
مقدمہ
موضوع کا تعارف
موضوع کی ضرروت واہمیت
سابقہ کام کا جائزہ
فرضیہ تحقیق۔Hypothesis
منہج تحقیق
تبویب(کم از کم چار باب اور ہر باب کی تین یا زائد فصول)
خلاصہ بحث
نتائج وسفارشات
فہارس
1:قرآنی آیات
2:احادیث
3:اعلام
4:اصطلاحات
5:اماکن وبلدان
مجوزہ مصادر ومراجع
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
اگر نہیں بنایا تو بتایئے تاکہ میں اس میں آپ کی مدد کر سکوں
بھائی جان،ابھی تک نہیں بنایا۔کوشش کررہاہوں۔مدد درکار ہے تاکہ اس رسمی کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے بعد میں ان شاء اللہ اصل کام شروع ہوگا،اس وقت مناسب ترمیم و اضافہ جات’’تبویب میں کرلیں گے،موضوع کی اہمیت وضرورت پر ایک تعارفی نوٹ درکار ہے،میں بھی لکھ رہا ہوں،آپ بھی اس سلسلے میں رہنمائی کریں
 
Top