• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک سے زیادہ بیویوں کی اجازت کس لیے؟

یاسرفاروق

مبتدی
شمولیت
نومبر 24، 2013
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
3
السلام علیکم! امید ہے آپ خیر و عافیت سے ہوں گے۔۔۔ ہمارے ایک بھائی اس عنوان(تعدد ِازواجِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حکمتیں) پر مقالہ لکھ رہے ہیں اگر آپ کے پاس اس کے متعلق کوئی رہنما کتاب ،تحریر یا کوئی اہم بات ہو تو ضرور شیئر کریں۔۔۔۔ جزاک اللہ خیراً۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
ضروری نہیں کہ جو عورت شادی نہ کرے وہ پبلک پراپرٹی ہی بنے ۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
اس لیے زیادہ شادیاں کرناکوئی قانون نہیں بلکہ استثنا ہے۔ بہت سے لوگ یہ غلط نظریہ رکھتے ہیں کہ یہ ضروری ہے کہ ایک مسلمان ایک سے زیادہ بیویاں رکھے۔
حلّت و حرمت کے اعتبار سے اسلامی احکام کی پانچ اقسام ہیں
٭ فرض: یہ لازمی ہے اور اس کا نہ کرنا باعث سزا و عذاب ہے۔
٭ مستحب: اس کا حکم دیا گیا ہے اور اس پر عمل کی ترغیب دی گئی ہے۔
٭ مباح: یہ جائز ہے، یعنی اس کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کا کرنا یا نہ کرنا برابر ہے۔
٭ مکروہ: یہ اچھاکام نہیں، اس پر عمل کرنے کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔
٭ حرام: اس سے منع کیا گیا ہے، یعنی اس پر عمل کرنا حرام ہے اور اس کا چھوڑنا باعثِ ثواب ہے۔
ایک سے زیادہ شادیاں کرنا مذکورہ احکام کے درمیانے درجے میں ہے۔ اس کی اجازت ہے لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ایک مسلمان جس کی دو، تین یا چار بیویاں ہیں، اُس سے بہتر ہے جس کی صرف ایک بیوی ہے۔
ایک سے زائد شادی میں اصل اباحت نہیں استحباب ہے ۔ اس کے بہت سارے دلائل قرآن وسنت میں موجودہیں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ضروری نہیں کہ جو عورت شادی نہ کرے وہ پبلک پراپرٹی ہی بنے ۔
ضروری نہیں ہے ۔ لیکن ان دونوں صورتوں کے سوا تیسری کوئی صورت بہت کم ہے ۔ والقلیل کالمعدوم ۔ أو ۔ للأکثر حکم الکل ۔

ایک سے زائد شادی میں اصل اباحت نہیں استحباب ہے ۔ اس کے بہت سارے دلائل قرآن وسنت میں موجودہیں ۔
سرفراز فیضی بھائی ! اس طرح کے موضوعات پر لکھتے رہا کریں ۔ اس کی بہت ضرورت ہے ۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
ضروری نہیں ہے ۔ لیکن ان دونوں صورتوں کے سوا تیسری کوئی صورت بہت کم ہے ۔ والقلیل کالمعدوم ۔ أو ۔ للأکثر حکم الکل ۔
لیکن مسلمان عورت کے بارے میں بات کررہے ہیں تو حسن ظن والی بات کرنی چاہیے ۔ پھر اس بات کو بیان کرنے کا دوسرا انداز بھی ہوسکتاہے ۔

سرفراز فیضی بھائی ! اس طرح کے موضوعات پر لکھتے رہا کریں ۔ اس کی بہت ضرورت ہے ۔
دعا کریں کی عملا کامیابی مل جائے تو قولا بات میں اثر بھی پیدا ہوجائے گا ان شاء اللہ ۔
مسکراہٹیں
 
Top