- شمولیت
- نومبر 01، 2013
- پیغامات
- 2,035
- ری ایکشن اسکور
- 1,227
- پوائنٹ
- 425
محترم بھائی کلمہ پڑھنے اور دعوت دینے میں بہت فرق ہے دعوت دینے میں ہمیں مخآطب کی ضرورت کو دیکھنا ہوتا ہےالٹا چور کوتوال کو ڈانٹے!
میرے بھائی! کیا مبہم جملہ ''اللہ سے ہونے کا یقین اور غیر اللہ سے نہ ہونے کا یقین'' مسلمانوں کا کلمہ ہے جس میں عبدہ بھائی تبدیلی کی مطالبہ کر رہے ہیں؟!! یا للعجب!
محترم بھائی! عبدہ بھائی کا مطالبہ یہ ہے کہ دعوت توحید الوہیت کی طرف دینی چاہئے اور یہی ہمارے کلمے لا إله إلا الله محمد رسول الله کا تقاضا بھی ہے۔
وہ کلمہ بدلنے کی نہیں بلکہ کلمہ کی طرف رجوع کی بات کر رہے ہیں۔
جب کسی چیز کی مثال دی حاتی ہے تو لازمی نہیں جس سے مثال دی جارہی ہے وہ بعینہ اسی طرح ہو۔
تبلیغی جماعت کا اعلان میں بلا شبہ تبدیلی ہوسکتی ہے کلمہ میں نہیں۔
لیکن اگر کلمہ میں ختم نبوت کی عقیدہ کی صراحت نہیں اور ضمنا یہ عقیدہ شامل ہوسکتا ہے اور اس کے باجود ہم اس کو صحیح مانتے ہیں تو اگر تبلیغی جماعت نے ایک ایسا اعلان چنا ہے جس میں غیر اللہ سے مانگنے کی صراحت نہیں ہاں ضمنا ضرور شامل ہے تو تبلیغی جماعت کے اعلان پر اعتراض کیوں
آپ کا دعوی
کسی بھی کلمہ میں کچھ باتیں ضمنی طور پر موجود ہوتی ہیں تو جب ہم اس کلمہ کی دعوت دے رہے ہوتے ہیں تو سمجھو کہ ان تمام ضمنی باتوں کی بھی دعوت دے رہے ہوتے ہیں
میرا دعوی
کسی بھی کلمہ میں اگرچہ کچھ باتیں ضمنی طور پر موجود ہوتی ہیں جب ہم اس کلمہ کا اقرار کررہے ہوتے ہیں تو اس وقت تو یہ ضمنی باتیں اس میں شامل تصور کی جاتی ہیں مگر جب مخاطب کو دعوت دے رہے ہوتے ہیں اس وقت ان چھپی ہوئی باتوں میں سے مخاطب کی ضرورت کی باتوں کا واضح اور کھول کر بیان کرنا لازمی ہوتا ہے کیونکہ یہ ابھی دعوت ہے کلمہ کا اقرار نہیں ہے
مثالوں سے وضاحت
ہم اگر کہتے ہیں کہ لا الہ الا اللہ میں سارے دین کی دعوت ہی ضمنی طور پر شامل ہے تو کیا مندرجہ ذیل لوگوں کو صرف کلمہ پڑھ کر دعوت دی جا سکتی ہے
1-منکر حدیث کو اتباع رسول کی دعوت
2-مرزائی کو ختم نبوت کی دعوت
3-عیسائی، ہندو یا کسی بھی کافر کو اسلام کی دعوت
نتیجہ
محترم بھائی پس ہمارا اعتراض یہ نہیں کہ کسی کلمہ میں کون کون سی باتیں ضمنی طور پر شامل نہیں ہیں بلکہ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ جن باتوں(توحید الوھیت) کو آپ تبلیغی اعلان میں ضمنی طور پر شامل کر رہے ہیں وہ میرے نزدیک تو خیر اس اعلان میں ضمنی طور پر بھی شامل نہیں اور خود تبلیغی جماعت والوں کے نزدیک بھی یہ باتیں اس اعلان میں انتاہئی مبہم ہیں اور اسکو وہ اپنی طرف سے پری پلینڈ تصور کرتے ہیں یعنی انھوں نے خود جان بوجھ کر یہ باتیں مبہم رکھی ہوتی ہیں ورنہ توڑ پیدا ہو جائے گا جوڑ پیدا نہیں ہو گا اب آپ بتائیں کہ میں مدعی سست گواہ چست کے تحت آپ کی بات مانوں یا ان تبلیغ والوں کی بات مانوں