• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک نوجوان کی شادی ہوتی ہے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
مطلب یہ کہ اگر کوئی شوہر اپنی بیوی میں کوئی ایسی بات دیکھے جو غیر معمولی نہ ہو، مثلا کسی کی بیوی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی کسی دوسرے سے چکر چلائے اور اس کے شوہر کو پتہ چل جائے تو شوہر کو چاہیے کہ نظر انداز نہ کرے بلکہ بیوی کو سمجھائے ، نہ سمجھنے اور اپنی ضد پر اڑے رہنے کی صورت میں عورت کو طلاق دے دے۔

مگر صرف ایک طلاق دے جس سے ہو سکتا ہے وہ سمجھ جائے اور اس طرح اس کا گھر بکھرنے سےبچ جائے -
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
مگر صرف ایک طلاق دے جس سے ہو سکتا ہے وہ سمجھ جائے اور اس طرح اس کا گھر بکھرنے سےبچ جائے -
طلاق کا تو طریقہ کار وہی ہو گا جو شریعت اسلامیہ میں ہے، یہاں طلاق کا طریقہ کار زیر بحث نہیں بلکہ عورت کی غلطیوں پر اصلاح اور نظر انداز کرنے کی گفتگو ہے۔
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
ارسلان بھائی ابھی شادی ہوئی نہیں ہے اور آپ پہلے ہی اتنے خطر ناک الفاظ بول رہے ہیں اگر آپ کہتے کہ اس کو عورت کی خطاوں سے درگزر کرنا چاہیے تو ایسا کہنا بہتر تھا ویسے دونوں میں سے ایک کو صبر تو کرنا ہی پڑتا ہے ورنہ اس طرح تو لوگ اپنے گھروں کو برباد کر لیں گے یہ مجرد کی مجرد کو نصیحت ہے اللہ ہم سب اصلاح فرماے آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ارسلان بھائی ابھی شادی ہوئی نہیں ہے اور آپ پہلے ہی اتنے خطر ناک الفاظ بول رہے ہیں اگر آپ کہتے کہ اس کو عورت کی خطاوں سے درگزر کرنا چاہیے تو ایسا کہنا بہتر تھا ویسے دونوں میں سے ایک کو صبر تو کرنا ہی پڑتا ہے ورنہ اس طرح تو لوگ اپنے گھروں کو برباد کر لیں گے یہ مجرد کی مجرد کو نصیحت ہے اللہ ہم سب اصلاح فرماے آمین
حافظ عمران بھائی! میں کہہ رہا ہوں کہ عورت کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو تو نظر انداز کیا جا سکتا ہے(اور میری یہ عادت تو اب بھی ہے۔۔۔ابتسامہ) لیکن بڑی غلطیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، اور یہ بھی ضرروی نہیں کہ ہر صورت میں طلاق دی جائے، بلکہ اصلاح کی بہت حد تک کوشش کی جانی چاہیے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اور ان کے ساتھ بھلے طریقے سے زندگی بسر کرو - النساء 19

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا يَحِلُّ لَكُمْ أَن تَرِثُوا۟ ٱلنِّسَآءَ كَرْهًۭا ۖ وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا۟ بِبَعْضِ مَآ ءَاتَيْتُمُوهُنَّ إِلَّآ أَن يَأْتِينَ بِفَٰحِشَةٍۢ مُّبَيِّنَةٍۢ ۚ وَعَاشِرُوهُنَّ بِٱلْمَعْرُوفِ ۚ فَإِن كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَىٰٓ أَن تَكْرَهُوا۟ شَيْـًۭٔا وَيَجْعَلَ ٱللَّهُ فِيهِ خَيْرًۭا كَثِيرًۭا(19)

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہارے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو اور نہ یہ حلال ہے کہ انہیں تنگ کر کے اُس مہر کا کچھ حصہ اڑا لینے کی کوشش کرو جو تم انہیں دے چکے ہو ہاں اگر وہ کسی صریح بد چلنی کی مرتکب ہو ں (تو ضرور تمہیں تنگ کرنے کا حق ہے) ان کے ساتھ بھلے طریقہ سے زندگی بسر کرو اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند نہ ہو مگر اللہ نے اُسی میں بہت کچھ بھلائی رکھ دی ہو(19)

1479530_551654661597227_842644511_n.jpg
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
میرے ذہن میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ اگر شوہر کو معلوم ہوجائے کہ اسکی بیوی زانیہ ہے اور اگر اس میں اتنا حوصلہ ہو کہ وہ اپنی بیوی کی اس غلطی کو معاف کرسکے تو کیا اس سے نکاح برقرار رکھ سکتا ہے؟ اور اگر اسکی بیوی یہ حرکت بار بار کرتی ہو جیسا کہ ہوتا بھی ہے کہ انسان ایک گناہ سے توبہ کرتا ہے لیکن پھر اس گناہ میں مبتلا ہوجاتا ہے اور پھر وہ گناہ کرتا ہے اور پھر توبہ کرتا ہے ایسی صورت میں اگر وہ بیوی کو باربار معاف کرکے اس سے نکاح برقرار رکھتا ہے تو شریعت اسے کس نگاہ سے دیکھتی ہے؟؟؟
انس بھائی۔
 
Top