• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک ڈائری لکھنا قتل کی وجہ ٹھرا اور بہنوں کا خون حلال ہو گیا!!!

شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
السلام علیکم۔۔

کیا ملالہ یوسف زئی بہن مرتد تھی؟؟؟
کیا کسی کو محض خلاف بولنے پر قتل کیا جاسکتا ہے؟؟
کون سی شرعی دلیل تھی ، جس پر ہماری اس بہن پر قاتلانہ حملہ ہوا؟؟؟
اس ساتھ موجود بے گناہ بہنے کس شرعی اصول کے تحت اس حملے کا نشانہ بنی؟؟


ملالہ یوسفزئی پر حملہ ہم نے کیا: تحریک طالبان
آخری وقت اشاعت: منگل 9 اکتوبر 2012 , 11:52 GMT 16:52 PST

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے سوات کے صدر مقام مینگورہ میں فائرنگ کر کے امن ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بی بی سی کو فون پر بتایا کے ملالہ یوسف زئی پر حملہ اس لیے کیا گیا کیوں کہ ان کے خیالات طالبان کے خلاف تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ملالہ اپنی طالبان مخالف فکر کا برملا اظہار بھی کرتی رہی ہیں لہذا ان پر حملہ کیا گیا ہے۔
لنک::ملالہ یوسف زئی پر حملہ ہم نے کیا: تحریک طالبان پاکستان

اب کوئی کہے کہ یہ خالص ’’ مجاہدین ‘‘ ہیں ؟؟
اہل ’’ حق‘‘ ہیں؟؟

زرا سوچ کر بولنا ، کل قیامت کے دن ان بہنوں کے خون کا جواب بھی دینا ہے۔۔۔۔۔۔۔ظالموں پر افسوس کوئی نہ کرے!!!!
 

ضحاک

مبتدی
شمولیت
فروری 06، 2012
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
187
پوائنٹ
23
جس نے ظالموں کی نشاندہی کی وہی ظلم کا نشانہ ٹہر گیا۔

ان ظالموں سے اللہ نجات عطافرمائے امین!

ویسے کہا یہ جارہا ہے کہ آئندہ چار دن اس کی زندگی کے بہت اہم ہیں لگتا یوں ہی ہے کہ حالت کافی نازک ہے ۔

اور اب اسے بیرون کسی ملک لے جانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔

اللھم اشفھا
 
شمولیت
جون 16، 2011
پیغامات
100
ری ایکشن اسکور
197
پوائنٹ
97
السلام علیکم، بھائی مجھے بڑا تعجب ہے کہ کس طرح بغیر کسی تحقیق کے یہ الزام آپ نے طالبان کے سر تھونپ دیا ہے، میں نہ طالبان کا حامی ہوں اور نہ ہی کوئی لیبرل قسم کا انسان ہوں، مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ صرف ایک یہودی چینل بی بی سی کی خبر کو لے کر آپ طالبان کو بدنام کر رہے ہیں، میرا مقصد آپ سے جھگڑا کرنا ہرگز نہیں، صرف سمجھنے کے لیے اعتراض کیا ہے،
آپ یہ سوچیں کہ جیو نے یہ خبر نشر کرکے یہ کہہ دیا کہ طالبان نے زمہ داری قبول کرلی۔ آخر کیسے قبول کر لی، کیا ان کی طرف سے کوئی ایسی ویڈیو وغیرہ آئی ہے کہ یہ ہماری دشمن ہے اور ہم اس کو قتل کریں گے، صرف بی بی سی کے کہنے سے بات تو نہیں بنتی وہ تو میں بھی لکھ دوں کہ فلاں نے فلاں کا قتل کیا ہے اور ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے،
جس نے بھی یہ حرکت کی ہے وہ بہت گھٹیا اور کفریہ حرکت کی ہے کہ ایک مسلمان بہن پر قاتلانہ حملہ کیا ہے، اللہ ایسے لوگوں کو تباہ و برباد کرے،
لیکن کیا یہ حرکت صرف طالبان ہی کر سکتے ہیں، کیا ہمارے ملک میں پیسے لے کر قتل کرانے والے غنڈے اور ناپاک لوگ نہیں، کیا کوئی کفار کی ایجنسی یہ کام نہیں کروا سکتی، سکول سے بچیوں کو منع کے کیس تو ہمارے دوسرے علاقوں میں بھی ہوتے ہیں اور اکثر یہ قتل قریبی رشتہ دار یا گاؤں کے وڈیرے وغیرہ کرتے ہیں۔میرے ایسے دوست ہیں جن کی بہنیں خود سکولوں کو جاتی ہیں، طالبان ان کو کچھ نہیں کہتے بلکہ ان کی اپنی بہنیں بھی جاتی ہیں لیکن شرعی پردے میں۔
کیا سوات میں ایسے جہلا نہیں جو کسی جاہل کی باتوں میں آکر کہ یہ لڑکی سکول کیوں جاتی ہے، حملہ کر دیا ہو اور الزام طالبان پر لگا دیا ہے، ہم نےبھی بس جیو اور بی بی سی کو سندِ حدیث سمجھا ہوا ہے،نہ طالبان کی طرف سے کوئی ویڈیو ، نہ کوئی بیان، اگر آ بھی جائے تو کیا لاذمی وہ طالبان ہی ہوں گے یا پھر گاؤں کے چند جاہل اکھٹے ہو کر اور پگڑی باندھ کر بیان دیا ہو گا۔
میرے بھائی میں طالبان کی قطعاً حمایت نہیں کر رہا، اور آپ کی اطلاع کے لیے پہلے سے عرض کردوں کہ ماشا اللہ میں سلفی عقیدہ اہل حدیث مسلمان ہوں۔ آپ یہ نہ سمجھ لینا کہ کوئی دیوبندی اٹھ کر اپنے طالبان کا دفاع کر رہا ہے،
بات یہ ہے کہ اس واقعے سے اسلام اور جہاد کو کتنا نقصان پہنچے گا؟؟؟
ہر کوئی یہ سمجھے گا کہ واقعی یہ لوگ دہشت گرد ہیں اس لیے جہاد دہشت گردی کا نام ہے۔ نعوذ باللہ
حافظ سعید صاحب اور ان کی جماعت الدعوۃ کو نقصان پہنچے گا۔
میرے بھائی چاہیے تو یہ تھا کہ ہم اسلام اور جہاد کی تبلیغ کرتے لیکن الٹا اس کو دبا رہیں ہیں۔

امید ہے اگر میں غلطی پر ہوا تو آپ میری اصلاح کریں گے اور اگر آپ ہیں تو اللہ آپ کو ہدایت دے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
١۔ سب سے پہلے تو دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں جس میں مختلف طالبات زخمی ہوئیں۔ دعا ہے کہ اللہ انہین صحت کاملہ عطا کرے آمین۔ اسلام اس طرح کے ”حملوں“ کی اجازت نہیں دیتا۔ اور جس کسی نے بھی یہ کیا ہے، غیر اسلامی کام کیا ہے۔

٢۔ پاکستان میں دہشت گردی کی اس طرح کی وارداتوں میں طالبان کا نام لیا جانا، اور ”طالبان کی طرف سے ذمہ داری قبول کرنا“، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اس قسم کی خبریں پاکستانی میڈیا کو ”غیر ملکی خبر رساں ایجنسیاں“ فراہم کرتی ہیں۔ اور غیر ملکی خبر رساں ادارے کس کے اشارے پر اور کس کے لئے کام کرتے ہیں، یہ کوئی اب راز نہیں رہا۔

٣۔ اس وقت پاکستان میں دہشت گردی عام ہے، اس دہشت گردی میں اضافہ کا بڑا سبب ہمارا امریکہ کی مسلمانوں کے خلاف جنگ بنام وار اگینسٹ ٹیررزم میں شمولیت ہے۔ جب سے ہم نے امریکہ کے ساتھ شامل ہوکر سابقہ جہاد افغانستان کے مجاہدین اور ان کے ہمدرد پاکستانیوں کو پاک آرمی کے ذریعہ قتل کرنا، کروانا شروع کیا ہے، جوابی رد عمل کے طور پر پاکستان مین دہشت گردی شروع ہوئی۔ اور اس جوابی ردعمل کی آڑ میں سی آئی اے، بھارتی را اور ان کے مقامی ایجنٹس نے بھی اپنی کاروائیاں ڈال کر کراچی اور بلوچستان کے حالات کو خراب کرنا شروع کردیا ہے۔

٤۔ کراچی مین ایک عرصے سے بلا ناغہ درجن دو درجن افرد ٹارگٹ کلنگ کے ذریعہ مارے جارہے ہیں۔ یہی حال بلوچستان کا ہے جہاں محب وطن پاکستانیوں، اور آزاد بلوچستان کے مخالفین کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے۔ لیکن ان روزانہ کے قتل پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کبھی کوئی اسٹوری فائل نہین کرتے نہ ہی ان کے خلاف امریکہ یا اس کے حواری آواز بلند کرتے ہیں۔

٥۔ لیکن جیسے ہی ملالہ یوسف پر قاتلانہ حملہ ہوتا ہے، جو قبل ازیں برطانوی نشریاتی ادارے کو ان کی منشا کے مطابق رپورٹین بھجوایا کرتی تھی تو نہ صر برٹش پاسپورٹ کے حامل پاکستانی وزیر داخلہ، ایم کیو ایم کے قائد اور برطانوی شہری الطاف حسین اور خود امریکہ اس حملہ کے خلاف آواز بلند کرنے لگتے ہیں۔ پاکستان مین عوام الناس یا اسلام پسند ، محب وطن افراد کے قتل پر میڈیا میں صرف ”اسکور“ درج ہوتا ہے کہ آج اتنے بندے مارے گئے۔ جبکہ امریکہ و برطانیہ کے ”پسندیدہ“ افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے پر ان کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا بھی اسٹوریز پر اسٹوریز نشر کرتا رہتا ہے۔

کسی نے غور کیا کہ آخر ایسا کیوں پوتا ہے؟؟؟؟
 
شمولیت
اکتوبر 19، 2011
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
410
پوائنٹ
44
میڈیا کی یکطرفہ رپورٹنگ اپنی جگہ مگر طالبان کے وہ ترجمان جو اکثر حامد میر اور سلیم صافی وغیرہ کو فون پر انٹرویو دیتے ہیں اس کی تردید کر سکتے ہیں۔ نیز اگر حملہ انہوں نے نہیں کیا تو اپنی درجنوں ویب سائٹس کے ذریعے ہی تردید کر دیں۔
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
جوائن پیس اور یوسف ثانی صاحب سے احتراماً اختلاف کرنا چاہوں گا۔ عرض ہے کہ آج کے دور میں یہ کچھ بھی مشکل نہیں کہ اصل حقیقت تک پہنچا جا سکے۔ اس سے قبل بھی طالبان پر کئی جھوٹے الزامات میڈیا کی جانب سے لگائے جا چکے ہیں۔ لیکن طالبان اپنے میڈیا کے ذریعے اس کی تردید کرتے رہتے ہیں۔ جن میں سب سے اہم میڈیا انٹرنیٹ ہے۔ اس وقت طالبان سمیت دیگر جہادی تنظیموں کے اراکین اسی کو محفوظ ذریعہ تصور کرتے ہوئے حقیقت تک پہنچتے ہیں اور دیگر لوگوں کو بھی حقائق سے آگاہ کرتے ہیں۔

اگر طالبان کے ترجمان نے بی بی سی کو فون کر کے اس واقعہ کی ذمہ داری تسلیم نہیں کی ہے تو کیا انہیں دوبارہ بی بی سی پر اعتماد کرتے ہوئے ان سے فون پر روابط استوار رکھنے چاہئیں؟ یا اپنے میڈیا کے ذریعے بی بی سی کے اس جھوٹ کو طشت از بام کر دینا چاہئے؟

اس وقت جتنی بھی ان کی ویب سائٹس ہیں، کہیں بھی اس واقعہ کے تعلق سے تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ بلکہ اس کے بالکل برعکس جہادی فورمز پر اس واقعہ کو عین شریعت کا تقاضا ثابت کرنے کی مہم جاری ہے۔ ملالہ یوسف زئی کی ڈائری کے اقتباسات پیش کئے جا رہے ہیں، فیس بک پر ان کی ویڈیو کہ جس میں اس نے اوباما کو اپنا آئیڈیل سیاسی لیڈر تسلیم کیا ہے، کے ذریعے اس ناحق قتل کی کوشش کو "جہاد" باور کروایا جا رہا ہے۔ اگر مجھے اس کا ڈر نہ ہو کہ لنک دینے سے لوگ ان کے فورمز پر جائیں گے، تو یہاں بطور ثبوت بھی فورم کے لنکس ضرور دے دیتا۔ جن صاحب کو درکار ہو، وہ مجھ سے ذاتی پیغام پر رابطہ کر کے لنک لے سکتے ہیں۔

اس شرط پر کہ اس واقعہ کے ذمہ دار تحریک طالبان پاکستان کے لوگ ہیں، یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ فقط ان پاکستانی طالبان سے سیاسی بنیادوں پر اختلاف رکھنا، یا ان کے خلاف رائے رکھنا بھی ایسا جرم ہے جو کسی بھی کلمہ گو مسلمان کو نہ صرف یہ کہ دائرہ اسلام سے خارج کر دینے کو کافی ہے بلکہ اس کی جان، مال اور عزت و آبرو کو بھی دیگر مسلمانوں پر حلال کر دیتا ہے۔ گویا طالبان اگر حکومت میں ہوتے تو ایسی رائے رکھنے والی خواتین کو اپنی لونڈیاں بنا لیتے، یا انہیں سر عام پھانسی پر لٹکایا کرتے۔ خوب بہنوں کی عزت و جان کے محافظ ہیں یہ لوگ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اے اللہ حق کوواضح اور باطل کوطشت ازبام کردے ۔
اللہم أرنا الحق حقا و ارزقنا اتباعہ و أرنا الباطل باطلا وار زقنا اجتنابہ
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
السلام علیکم۔۔

کیا ملالہ یوسف زئی بہن مرتد تھی؟؟؟
کیا کسی کو محض خلاف بولنے پر قتل کیا جاسکتا ہے؟؟
کون سی شرعی دلیل تھی ، جس پر ہماری اس بہن پر قاتلانہ حملہ ہوا؟؟؟
اس ساتھ موجود بے گناہ بہنے کس شرعی اصول کے تحت اس حملے کا نشانہ بنی؟؟


ملالہ یوسفزئی پر حملہ ہم نے کیا: تحریک طالبان
آخری وقت اشاعت: منگل 9 اکتوبر 2012 , 11:52 GMT 16:52 PST


لنک::ملالہ یوسف زئی پر حملہ ہم نے کیا: تحریک طالبان پاکستان

اب کوئی کہے کہ یہ خالص ’’ مجاہدین ‘‘ ہیں ؟؟
اہل ’’ حق‘‘ ہیں؟؟

زرا سوچ کر بولنا ، کل قیامت کے دن ان بہنوں کے خون کا جواب بھی دینا ہے۔۔۔۔۔۔۔ظالموں پر افسوس کوئی نہ کرے!!!!
آج سے کئی سال پہلے جیش محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے امیر مسعود اظہر صاحب نے کہا تھا کہ علم بغیر جہاد کے محفوظ نہیں اور جہاد بغیر علم کے تباہی لاتا ہے ۔
آپ کو یاد ہوگا جب کراچی میں یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج ہوا تھا اور بہت زیادہ لوٹ مار ہوئی تھی ۔ بعض حضرات کہتے ہیں کہ اس جلوس میں لٹیرے گھس آئے تھے اور انہوں نے لوٹ مار کی ۔ نہیں بھائی لٹیرے بھی ہوں گے لیکن ہزاروں کی تعداد میں لٹیروں کا ایک جگہ جمع ہونا بہت مشکل ہے ۔ سب لٹیرے نہیں تھے ۔ میرے خیال میں اس دن کوئی اہل علم قیادت نہ تھی ، بس بغیر قیادت کے عوام تھی ۔ اور علم کے بغیر احتجاج تباہی لایا ۔
اسی طرح سوات اور کچھ دوسرے علاقوں کی صورت الحال یہی ہے ۔ سوات میں طالبان کے علماء مارے جا چکے ہیں اور اب سوات کی حد تک قیادت بغیر علم والے لوگوں کے ہاتھ میں ہے اور بغیر علم کے جہاد تباہی لاتا ہے اور وہ تباہی نظر آرہی ہے ۔
ڈرون حملوں سے ایک امریکی مقصد یہی بھی ہے کہ علماء والی قیادت ختم کردی جائے باقی بچیں گے بغیر علم والے مجاھدین تو پھر تباہی ہی تباہی ہو گي اور پاکستان میں تباہی امریکی مذموم مقاصد میں سے ہے ۔
 
شمولیت
اپریل 23، 2011
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
329
پوائنٹ
79
بے شبہ جس شخص نے بھی یہ حرکت کی ہے کہ وہ قابل مذمت ہے۔ لیکن ہمیں یہ بات بھی نظر انداز نہیں کرنی چاہیے کہ امریکہ میڈیا کے ذریعے اپنے مخصوص اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ طالبان کے نام پر جہاداور جہادیوں بارے لوگوں کے دلوں میں شکوک و شبہات کو جنم دیا جا رہا ہے۔
 
Top