• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

باطل سے اتحاد کے لیے حق سے اختلاف!؟

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھیا! دو باتیں،ایک تو پلیز، یہ دونوں کتابیں شئیر کریں، خلافت و ملوکیت اور حقیقت خلافت و ملوکیت۔ اور دوسرا آپ نے لکھا کہ مودودی صاحب نے تفسیر قرآن لکھنے میں بہت سارے علماء کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ اس کے برعکس شیخ توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ نے بتایا تھا کہ مودودی صاحب نے اپنی تفسیر میں عقیدے کی غلطیاں کی ہیں، عام فہم آدمی اس کو نا پڑھے جو سمجھ نہ سکتا ہو، جیسے عرش کا انکار وغیرہ۔ آپ بتائیں کہ کیا حقیقت ہے؟ اور قرآن کی تفسیر پر مودودی صاحب کے فہم پر بھی مختصر بتائیں۔

السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ -

دونوں کتابیں خلافت و ملوکیت اور حقیقت خلافت و ملوکیت لولی آل ٹائم بھائی نے یہاں شئیر کردی ہیں - الله ان کو جزا خیر عطا کرے (آمین)-

میرا کہنے کا مطلب تھا کہ مودودی صاحب نے تفسیر قرآن کو پڑے تفصیلی انداز میں لکھا ہے - ہر سورہ کا پہلے شان نزول پھر جو واقعیات قرآن میں بیان ہوے ہیں ان کا تفصیلی اور اجمالی ذکر کیا ہے اور پچھلے انبیاء کے گزرے واقعیات کا بائبل اور انجیل وغیرہ سے تقابلی جائزہ بھی کیا ہے وغیرہ -اور ایسا کام تفسیر قرآن کے معاملے میں بہت کم علماء نے کیا ہے - اس معاملے میں تو مودودی صاحب واقعی میں قابل ستائش ہیں - البتہ عقائد کے معاملے میں میں آپ سے بلکل اتفاق کرتا ہوں - کہ ان کے عقائد میں بہت زیادہ تضاد پایا جاتا ہے - رسائل و مسائل میں ایک سائل کے جواب دیتے ہوے فرمایا "کہ اگرچہ کوئی مسلمان شرک کا مرتکب ہوتا ہے تو یقینا وہ گناہ کبیرہ کرتا ہے لیکن اس کو مشرک نہیں کہا جا سکتا " اب اس سے آپ ان کی علمی قابلیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں- اس کے علاوہ اکثر ااحادیث نبوی کا مذاق بھی بنایا ہے انہوں نے -(مثال کے طور پر بخاری کی وہ حدیث جس میں حضرت ابراہیم علیہ سلام کے تین جھوٹ بولنے کا ذکر ہے یا مسلم کی وہ حدیث جس میں حضرت سلیمان علیہ سلام کا ایک رات میں اپنی سو بیویوں کے پاس جانا وغیرہ)-

اس نقطۂ نظر سے دیکھیں تو مودودی صاحب کے قلم میں سنجیدگی اور بردباری اور علم و فہم کی جھلک دور دور تک نظر نہیں آتی -
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156

میں سرخ رنگ والی باتوں سے اتفاق نہیں کرتا۔ مولانا مودودیؒ کو بھی اسی بات کی شکایت رہتی تھی کہ عوام کے ساتھ ساتھ کچھ علماء بھی ان کی باتوں اور نقطہ نظر کو صحیح نہ سمجھنے کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پیدا کرتے تھے۔ اگر آپ کسی بھی عالمِ دین کے نقطہ نظر کو اس کے سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھیں یا پیش کریں گے تو نتیجہ تشویش ہی نکلتا ہے۔ کیا آپ نہیں جانتے کہ کچھ لوگ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی باتوں سے عجیب عجیب مطالب نکال کر عوام میں نفرت کا بیج بوتے ہیں۔ یہی معاملہ ڈاکٹر اسرار احمدؒ کے ساتھ بھی ہوتا رہا ہے۔
 
MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
خلافت و ملوکیت مجهے لگتے ہے پڑهنے لکهنے والے لوگوں میں سے 95 فی صد لوگوں نے پڑهی ہے. اور مولانا مودودی نے اس میں امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے واضح طور پر لکها ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ نے جان بوجھ کر ناجئز کام کا ارتکاب کیا.
باقی عثمان رضی اللہ عنہ کی جو غلطیاں گنوائیں سو الگ.
 
Top