حافظ راشد
رکن
- شمولیت
- جولائی 20، 2016
- پیغامات
- 116
- ری ایکشن اسکور
- 29
- پوائنٹ
- 75
باپ
- باپ کا احترام کرو….تاکہ تمہاری اولاد تمہارا احترام کرے۔
- باپ کی عزت کرو…. تاکہ اس سے فیض یاب ہو سکو۔
- با پ کا حکم مانو…. تاکہ خوشحال ہو سکو۔
- باپ کی باتیں غور سے سنو…. تاکہ دوسروں کی نہ سننی پڑ یں۔
- باپ کی سختی برداشت کرو…. تاکہ باکمال ہو سکو۔
- باپ کے سامنے اونچا نہ بولو…. ورنہ اللہ تعالیٰ تم کو نیچاکر دے گا۔
- باپ کے سامنے نظر جھکا کے رکھو…. اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا میں بلند کر دے گا
- باپ ایک کتاب ہے…. جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں۔
- باپ ایک ذمہ دار ڈرائیور ہے…. جو گھر کی گاڑ ی کو اپنے خون پسینے سے چلاتا ہے۔
- باپ ایک مقدس محافظ ہے….جو ساری زندگی خاندان کی حفاظت کرتا ہے۔
- باپ کے آنسو تمہارے دکھ دینے سے نہ گریں…. ورنہ خدشہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تم کو جنت سے گرا دے گا۔
- باپ کی عزت کرنے والے کو ہی کامیابی کی ضمانت دی گئی ہے۔