عبداللہ حیدر
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 11، 2011
- پیغامات
- 316
- ری ایکشن اسکور
- 1,018
- پوائنٹ
- 120
السلام علیکم، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ان لوگوں کے شر سے بچائے جو فقہی اختلافات کی وجہ سے تفرقہ برپا کرتے ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی گروہ سے ہو۔محترم عبداللہ حیدر بھائی! اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ایک بہترین بات کی طرف آپ نے نشاندہی کی ہے۔ اللہ ہمیں مزید ایسے بدعتیوں سے بچائے جو محض فروعی اختلافات کی بنیاد پر ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھنے کے قائل نہیں اور جن کے اکابرین کی برکات سے مسجد الحرام میں چار چار مصلے قائم ہوئے۔
درست فرمایا۔الحمد للہ ایسے فروعی اختلافات کی بنا پر ایک دوسرے کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کا فتویٰ دینے والے اور چار چار مصلے قائم کر کے امت کی وحدت کو فروعی مسائل کی بھینٹ چڑھانے والوں کے بارے میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا فتویٰ حقیقت حال پر مبنی ہے۔
ٹھیک۔ وحدت الوجود اور دیگر غلط عقائد جن کا ذکر برصغیر کے مختلف گروہوں کے اکابرین کے ہاں ملتا ہے، ان کے متبعین کی بڑی تعداد ان کے نام سے بھی واقف نہیں ہوتی، چنانچہ سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا بھی درست نہیں ہے۔مگر یاد رہے کہ عقائد کی گمراہیوں والے، وحدت الوجود کے قائلین، ظاہر میں بندہ باطن میں خدا کے قائلین کا اس فتویٰ سے کوئی تعلق نہیں اور ایسی کفریہ گمراہیوں کے شکار کے پیچھے نماز نہ ہونے کا فتویٰ جمہور آئمہ محدثین کا ہے۔ اس مسئلہ پر تفصیل کے لئے ملاحظہ فرمائیں شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی کتاب "بدعتی کے پیچھے نماز کا حکم"
والسلام علیکم