عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,727
- ری ایکشن اسکور
- 9,999
- پوائنٹ
- 667
نام کتاب
برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات (اضافہ شدہ جدید ایڈیشن)
مصنف
محمد اسحاق بھٹی
ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
برصغیر میں اہل حدیث کی اولیات (اضافہ شدہ جدید ایڈیشن)
مصنف
محمد اسحاق بھٹی
ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
تبصرہ
اوّلیات اور اوائل کی اہمیت بطور خاص کارِ خیر میں مسلم ہے قرآن میں ارشاد باری تعالی ٰہے السبقون الاولون من المهاجرین والانصار اور اسی طرح حدیث میں وارد اوّلیات کا احاطہ بعض ائمۂ محدثین نے اپنی مستقل تصانیف اور بعض نے اپنی کتابوں کے ابواب میں ضمناً کیا ہے اوّلیات کا موضوع دراصل تاریخ و جغرافیہ سے متعلق ہے کہ فلاں نے فلاں کام فلاں جگہ سب سے پہلے انجام دیا ۔اوّلیات کے مصنفین میں کسی نے حدیث و اثر میں وارد اوّلیات کو اپنی کتاب کا موضوع بنایا ،کسی نے عام معلومات اور جنرل نالج کے طور پر مختلف میدان ہائے عمل کی اوّلیات کو جمع کیا اور کسی نے مخصوس علاقے اور حضرات کی اوّلیات کو یکجا کیا ہے اس سلسلے میں عربی زبان میں ابو ہلال العسکری کی الاوائل اور جلال الدین سیوطی کی الوسائل في معرفة الاوائل ‘‘ اور عبد اللہ نشمی کی کتاب ’’ موسوعة الاوائل التاريخية قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ بر صغیر میں اہل کی اوّلیات ‘‘معروف مصنف کتب کثیرہ ذہبی زماں مؤرخ اہل حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے جس میں انہوں برصغیر میں اہل حدیث کی نوقسم کی اوّلیات کی نشاندہی کی ہے جس میں اختصار اور جامعیت کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے اردور زبان میں اس موضوع پر اپنی نوعیت کی یہ پہلی کتاب ہے اللہ تعالیٰ مولانا بھٹی رحمہ اللہ کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔اس کتاب کا پہلا ایڈیشن مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی زندگی میں طبع ہوا تھا زیر نظر اضافہ شدہ جدید ایڈیشن ہے۔ آمین (م۔ا)