• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بریلوی مکتبہ فکر کے قراء کرام کی خدمات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
فن تجوید و قراء ت کے حوالے سے ملکی سطح پر خدمات و اعزازات
٭ ۱۹۶۱ء سے ریڈیو پاکستان پر ۱۹۶۴ء سے ٹیلیویژن پر قومی پروگرام میں تلاوت کے لئے A-1کلاس قاری کے اعزاز حاصل کئے۔
٭ ۱۹۶۱ء میں ملتان میں کل مغربی پاکستان حُسن قراء ت کے مقابلہ میں اوّل آنے والے تین قاریوں میں شامل ہیں۔
٭ ۱۹۶۱ء میں ریڈیو پاکستان سے روزانہ صبح تلاوت کلام پاک کرنے کے لئے پاکستان مقابلہ قراء ت میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
٭ یکم جولائی ۱۹۶۲ء میں دارالقرآن کراچی کے تحت کل پاکستان مقابلہ قراء ت میں گولڈ میڈل حاصل کیا او رقرآن پاک کا نسخہ بدست سفیر ملا یا حاصل کیا۔
٭ ۱۹۶۴ء میں کل پاکستان مقابلہ قراء ت برائے خواتین منعقد کیا جس سے خواتین میں قراء ت کا شوق پیدا ہوا اور آج ہر سکول اور کالج میں مقابلہ قراء ات قائم کیا جا رہا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
٭ ۱۱ مارچ ۱۹۶۵ء کو ریڈیو پاکستان لاہور کے لئے ٹرانسلیٹر اور ۱۹۔ اگست کو ریڈیو پاکستان لاہور کے نئے براڈ کاسٹنگ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر تلاوت کا شرف حاصل ہوا۔
٭ ستمبر ۱۹۶۵ء میں پاک بھارت جنگ کے دوران ریڈیو، ٹیلیویژن اور خود محاذوں پر خود جاکر متعدد بار قرآن پاک پڑھ کر مجاہدین کے حوصلے بڑھانے کے علاوہ تحائف دیتے رہے جس پر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔
٭ ۱۹۶۵ء میں ایجوکیشن کالج برائے خواتین میں سی ٹی او ربی ایڈ کی طالبات کو فن تجوید کی تربیت دینا شروع کی جو اساتذہ بن کر ملک کے مختلف علاقوں کے سکولوں میں اس فن عزیز کی خدمت کررہی ہیں۔
٭ یکم جولائی ۱۹۶۶ء کو تاریخ میں پہلی مرتبہ بادشاہی مسجد لاہور میں کل پاکستان محفل قراء ت منعقد ہوئی جس کا مکمل اہتمام ناچیز نے کیا۔
٭ ۹؍ فروری ۱۹۶۷ء متحدہ عرب جمہوریہ کے ممتاز قاری الشیخ محمود خلیل الحصرمی بندہ کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے ان کے ساتھ مصر کے قاری عبدالصمد قاری عبدالباسط کے علاوہ چھ اسلامی ممالک کے معروف قراء مختلف مقامات پر محافل قراء ت میں شرکت کی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
٭ ۱۹۶۸ء ہر سال مارچ میں جشن خیبر پشاور، جشن دولئی بہاولپور، راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، لائلپور، سرگودھا، قصور، بہاولنگر، پاکپتن شریف، بورے والہ، عارف والا، خانیوال، ملتان، ساہیوال، ہارون آباد، خانپور، حیدر آباد اور کراچی میں علاقائی جشن کے موقعوں پر سرکاری سطح پر منعقد ہونے والی محافل قراء ت اور مقابلہ میں شرکت کی۔مذکورہ شہروں اور اس کے علاوہ بھی دوسرے شہرو ں کے تمام کالجوں میں ہونے والی محافل
قراء ت اور مقابلہ قراء ات میں شرکت و بحیثیت جج شرکت کی۔
٭ جولائی ۱۹۶۷ء میں گورنمنٹ کی طرف سے ناظرہ قرآن کورس منعقد ہوا جس میں ناظرہ قرآن کورس کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے کے بعد ۶۶ ہزار معلمین، معلمات کو صحیح قرآن خوانی کی تربیت دینے کا شرف حاصل ہوا۔
٭اکتوبر۱۹۶۸ء میں پنجاب پبلک لائبریری بیت القرآن کا افتتاح میری تلاوت سے ہوا جس کا افتتاح گورنر مغربی پاکستان نے کیا۔
٭ مارچ ۱۹۷۲ء میں صدر پاکستان نے لاہور میں تاریخی جلسہ کیا۔ جس کا اُسی جلسہ اسی میدان کا نام تبدیل کرکے قذافی سٹیڈیم رکھا۔ اس عدیم المثال مجمع کی کارروائی ناچیز کی تلاوت سے ہوئی۔
٭ ۱۹۷۲ء سے قومی اسمبلی او رسینیٹ میں بحیثیت قاری تقرر ہوا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
٭ ۱۹۷۳ء میں نیشنل ہک اَپ کے لئے قراء کے انتخاب کے لئے قومی قراء ت کا ممبر نامزد کیا گیا۔
٭ ۱۹۷۴ء میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں افتتاحی تلاوت کی او ربادشاہی مسجد میں کانفرنس کے دن جمعۃ المبارک کے روز ۳۸ ملکوں کے سربراہوں کے روبُرو ایک گھنٹہ تلاوت کی۔ جس سے شاہ فیصل پروجد کی کیفیت طاری تھی۔
٭ ۱۹۷۴ء دسمبر قومی اسمبلی کے تاریخی اجلاس میں افتتاحی تلاوت کی،اس اجلاس میں قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج کردیا گیا۔
٭ ۲۴؍د سمبر ۱۹۷۴ء کو علی ہجویری کے مزار کا صدر دروازہ سونے اور چاندی سے تیار کرکے لگایا گیا۔ اس تقریب میں افتتاحی تلاوت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
٭ ۳ ؍جنوری ۷۵ء قائداعظم محمد علی جناحؒ سیمینار پنجاب صوبائی اسمبلی صدر پاکستان نے کیا جسکی افتتاحی تلاوت کی۔
٭ ۱۹۷۶ء میں پاکستان میں پہلی بار عالمی سیرت کانگریس میں افتتاحی تلاوت کی۔
٭ ۱۹۷۸ء میں اہالیان فیصل آباد نے باسط ثانی کا خطاب اور ایوارڈ دیا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
٭ مئی ۱۹۷۸ء میں جمعیت قراء سواد اعظم پاکستان کی سپریم کونسل کا نگران اعلیٰ منتخب ہوا۔
٭ جون ۱۹۷۸ء میں اکیس دن میں ترتیل سے پورا قرآن پاک شالیمار ریکارڈنگ کمپنی نے میری آواز میں ریکارڈ کیا۔
٭ ٹیلیویژن لاہور اسٹیشن نے مجھے ۱۹۸۲ء ۱۹۸۳ئ، ۱۹۸۴ء میں ٹی وی ایوارڈ پر نامزد کیا او رتعریفی سند دی۔
٭ ۱۹۸۴ء درس و تدریس کا پروگرام (آئیے قرآن شریف پڑھئے) ریڈیوپاکستان سے قومی پروگرام میں شروع کیا۔
٭ ۱۹؍ مئی ۱۹۸۵ء کو پاک اصلاحی کمیٹی قصور نے قرآنی خدمات پر بابا بلّھے شاہ ایوارڈ دیا۔
٭ ۸؍اگست ۱۹۸۵ء پاکستان ٹیلیویژن ایوارڈ (برائے حُسن قراء ت )
٭ ۱۴؍ اگست ۱۹۸۵ء کو صدر مملکت نے صدارتی تمغہ حُسن کارکردگی (برائے قراء ت ) کا اعلان کیا۔
٭ ۲۳؍ مارچ ۱۹۸۶ء صدارتی ایوارڈ۔
٭ ۲۷؍ نومبر ۱۹۸۶ء پاکستان ٹی وی کے پہلے قاری ہونے کے اعزاز میں گولڈ میڈل ۔
٭ جنوری ۱۹۸۸ء ریڈیو، ٹی وی کا بہترین گریجوایٹ ایوارڈ۔ منجانب کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان گریجوایٹس۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
٭ ۲۸؍ ستمبر ۱۹۹۲ء جماعت اہلسنت پاکستان کی طرف سے نعت کانفرنس جناح ہال گولڈن شیلڈ۔
٭ ۱۰؍اکتوبر۱۹۹۲ء گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور صد سالہ تقریب پرایوارڈ۔
٭ ۲۳؍ دسمبر ۱۹۹۲ء غریب نواز ایوارڈ خواجہ صاحب کے یوم پر (الحمرا ہال) انجمن سپاہ مصطفی لاہور۔
٭ ۲۴ ؍دسمبر ۱۹۹۲ء کلچر ایسوسی ایشن پاکستان گریجوایٹ کی طرف سے دوسرا گریجوایٹس ایوارڈ۔
٭ ۱۷؍ فروری ۱۹۹۳ء نواز شریف کالج حُسن کارکردگی شیلڈ۔
٭ ۱۹؍ فروری ۱۹۹۳ء روزنامہ جنگ، ہمدرد کتب خانہ حسن کارکردگی شیلڈ ایوارڈ۔
٭ ۱۱؍ نومبر ۱۹۹۳ء روزنامہ جنگ کی طرف سے حُسن کارکردگی برائے قراء ت ایوارڈ۔
٭ ۲۹ ؍دسمبر ۱۹۹۳ء گریجویٹ ریڈیو ایوارڈ۔
٭ جون ۱۹۹۴ء میں سید اقبال گیلانی ایوارڈ کمیٹی کی طرف سے بدست سید نسیم حسن شاہ صاحب،ریٹائرڈ چیف جسٹس پاکستان سے سے ملک اور بیرون ملک قرآنی خدمات پر ایوارڈ وصول کیا۔
٭ لائف اچیومنٹ ایوارڈ ریڈیو پاکستان ۲۰۰۰ء عطا کیا گیا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
فن تجوید و قراء ت کے حوالے سے عالمی سطح پر خدمات و اعزازات
٭ ۱۹۶۳ء میں ملایا میں منعقدہ عالمی مقابلہ قرأت میں گولڈ میڈل او رسرٹیفیکیٹ حاصل کیا۔
٭ ۱۹۶۶ء ۲۱ جولائی تا ۹ ستمبر ادارہ اصلاح المسلمین کے نائب صدر کی حیثیت سے افغانستان، ایران، اُردن، فلسطین اور شام کا پاکستان کی طرف سے غیر سرکاری خیرسگالی دورہ کیا، مسئلہ کشمیر میں پاکستان کی حمائت میں حاصل کی اور قرآن کریم سے عرب ممالک میں عربوں سے دادتحسین حاصل کی۔
٭ ۱۹۶۷ء میں ملایا میں منعقد عالمی مقابلہ قرأت میں قرآن مجید کا عظیم تحفہ اور سند حاصل کی۔
٭ ۱۹۶۹ء میں کوالالمپور (ملائیشیا) میں منعقدہ انٹرنیشنل مقابلہ قرأت میں گولڈ شیلڈ اور سند حاصل کی۔
٭ ۱۹۷۶ء دسمبر تا جنوری ۱۹۷۸ء ایک سال کا چودہ ملکوں کا قرآنی دورہ کیا جس کے دوران برطانیہ، لیبیا، کویت، جدہ شریف، مدینہ طیبہ، بحرین اور دوبئی میں قرآن سنٹر کھولے۔
٭ ۱۹۷۷ء میں ورلڈ اسلامک مشن یو۔کے، کے شعبہ تجوید و قرأت کے صدر نامزد ہوئے۔
٭ ۸ ؍جولائی ۱۹۷۹ء تا ۳۱۔ اکتوبر ۱۹۸۱ء برطانیہ، عراق، ناروے، سعودی عرب اور دوھا، قطر کا قرآنی دورہ کیا۔
٭ ۹؍ جولائی ۱۹۷۹ء تا ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء ایس آر انٹرنیشنل کی دعوت پر برطانیہ میں مکمل قرآن حکیم مع انگلش ترجمہ ریکارڈنگ کرائی۔
٭ ۱۵؍ جولائی ۱۹۷۹ء برمنگھم (برطانیہ) میں نظام مصطفی کانفرنس میں شرکت اور تلاوت کی۔
٭ ۲۷ ؍نومبر ۱۹۷۹ء تا ۲۹۔ اپریل ۱۹۸۰ء زیراہتمام ورلڈ اسلامک مشن بریڈفورڈ برطانیہ میں علماء کو تجوید و قرأت کی کلاسیں قائم کیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
٭ ۱۴؍ فروری ۱۹۸۰ء لندن میں یو، ایم،او کے زیر اہتمام میلاد ڈنر میں شرکت اور تلاوت کلام پاک کی ۔ جس کی صدارت برطانیہ کے ہوم منسٹر نے کی۔ ۲۶ فروری ۱۹۸۰ء آپ کی آواز میں ریکارڈ شدہ قرآن افتتاحی تقریب میں تلاوت کلام پاک کی۔
٭ ۹؍اپریل ۱۹۸۰ء کو اسلامک کونسل فاریورپ کے زیراہتمام ہتھرو ہوٹل لندن میں مسلم اقلیت کے جلسہ میں شرکت اور تلاوت کلام پاک کی۔
٭ ۱۲تا ۱۵۔ اپریل ۱۹۸۰ء اسلامک کونسل فار یورپ کے زیر اہتمام The Prophet Mohammad1 and his Massage عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقدہ البرٹ ہال لندن میں تلاوت کی اور منعقدہ تمام اجلاس میں شرکت اور تلاوت کی۔
٭ ۵؍مئی تا ۱۳ مئی ۱۹۸۰ء وزیراوقاف حکومت عراق کی دعوت پر لندن سے عراق کا دورہ کیا جہاں پر وزیراوقاف سید نور الفیصل صاحب نے میرے لئے عراقی شہریت کا اعلان کیا۔
٭ ۳۰؍ مئی تا ۶ جولائی ۱۹۸۰ء ناروے میں مقیم مسلمانوں کی تنظیم جماعت اہل سنت کی دعوت پر تبلیغی دورہ کیا۔
٭ ۱۳؍جون تا ۱۶ جون ۱۹۸۰ء میں ورلڈ اسلامک مشن کے زیراہتمام ایمسٹرڈم میں تیسری عالمی کانفرنس میں تلاوت اور تقریر کے لئے شرکت کی۔
٭ ۱۷؍جولائی تا ۱۲ ستمبر۱۹۸۰ء زیارت حرمین شریفین و سعادت حج حاصل کی۔
٭ ۲۸؍اکتوبر تا۳۰۔اکتوبر دوہا قطر کا دورہ کیا اور ٹی وی، ریڈیوپر تلاوت کی۔
٭ ۸؍اگست ۱۹۸۱ء تا ۱۶۔ اکتوبر ۱۹۸۱ء حکومت عراق کی دعوت پر عراقی اور سعودی عرب کا دورہ کیا اس موقع پر اپنی آواز میں ریکارڈ شدہ مکمل قرآن پاک مع انگلش ترجمہ صدر صدام حسین کو پیش کیا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
٭ ۲۹؍اکتوبر ۱۹۸۱ء دمشق میں ہونے والے عالمی مقابلۂ قرأت میں بحیثیت جج شرکت کی اس موقع پر اپنی آواز میں ریکارڈ شدہ مکمل قرآن مجید مع انگلش ترجمہ صدر حافظ الاسد کو پیش کیا۔
٭ ۱۸؍ دسمبر ۱۹۸۴ء تا ۱۷ جنوری ۱۹۸۵ء پاکستان سنٹر ابوظبی میں کل یو، بی، آئی مقابلہ قرأت اور نعت خوانی میں بطور چیف جج مقرر کیا گیا اور متحدہ عرب امارت و دوھا قطر کا دورہ قرآن کیا۔ ٹی وی ، ریڈیو پر تلاوت ریکارڈ کیں۔
٭ ۱۹؍اگست ۱۹۸۵ء کو حج پر روانگی۔
٭ ۳۰ ؍ستمبر ۱۹۸۵ء متحدہ عرب امارت اور دوحہ و قطر کا قرآنی دورہ۔ عرب امارات، دوحہ اور قطر کے ٹی وی، ریڈیو پر تلاوتین۔ محفل حمد و نعت ابوظبی، شارجہ میں شرکت کی۔
٭ ۷؍مئی ۱۹۸۶ء تا ۱۲ جون ۱۹۸۶ء متحدہ عرب امارات کا قرآنی دورہ
٭ ۸؍ دسمبر ۱۹۸۶ء تا ۲۷ دسمبر ۱۹۸۶ء متحدہ عرب امارات کا قرآنی دورہ۔
٭ ۲۸؍دسمبر۱۹۸۶ء تا ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء عمرہ شریف۔
٭ ۱۱؍ جنوری ۱۹۸۷ء تا۱۷ جنوری ۱۹۸۷ء متحدہ عرب کا دورہ قرآنی۔
٭ ۱۸؍ جنوری ۱۹۸۷ء تا۷ دسمبر ۱۹۸۷ء متحدہ عرب امارت کا قرآنی دورہ۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(١) عالمی قرآنی دورہ
٭ ۷ دسمبر ۱۹۸۷ء تا ۱۴ مارچ ۱۹۸۸ء برطانیہ کا قرآنی دورہ کیا اورکل برطانیہ جمعیت قراء کی بنیاد رکھی۔
٭ ۱۵ مارچ ۱۹۸۸ء تا ۱۷ ستمبر۱۹۸۸ء امریکہ او رکینیڈا کا قرآنی دورہ اور مکمل قرآن ریکارڈ کیا۔
٭ ۱۸ستمبر ۱۹۸۸ء تا ۸ نومبر۱۹۸۸ء برطانیہ قرآنی دورہ۔
 
Top