• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بليوں كى خريد و فروخت كا حكم كيا ہے ؟

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
جی جی اب ہمیں کچھ دنوں بعد دیکھنے آنا ہوگا تاکہ سلیکشن ہو سکے ، ورنہ کوئی اور ہاتھ صاف نہ کر جائے ، ویسے کلرز بلیک تو نہیں ؟
افسوس! ایک بچہ بلیک اینڈ وائٹ فوت هو گیا هے ابھی بیٹی نے اطلاع دی هے اور بلی بھی آکر بول رہی ھے.
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اوہو چلیں کوئی بات نہیں ، جو اللہ کو منظور وہی ہمیں منظور
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

مجھے نہیں لگتا کہ اس مرتبہ بھی زندہ بچیں گے، پھر بھی اگر ایسا ہوا تو آئیندہ کے لئے زندہ رہنے پر کیمسٹری نوٹ فرما لیں۔

بلی جب بچے دیتی ھے تو بچوں کو بلی سمیت زمین پر ہی رکھیں اس کا گھر کسی اونچی جگہ نہ بنائیں کیونکہ بلی نے گھر میں ہی اپنے بچوں کو جگہ ہر روز بدلنی ہوتی ھے، انہیں اٹھا کر کہیں کسی جگہ رکھتی ھے تو کہیں کسی جگہ۔

بلی کے بچوں کو تقریباً ایک مہینہ تک پکڑنا تو درکنار انہیں ہاتھ بھی نہیں لگانا، اگر ایسا ہوا تو بلی کو بچوں کی خوشبو کے علاوہ دوسری خوشبو آئے گی جس سے بلی بچوں کی لگ آفٹر چھوڑ دے گی اور علیحدگی اختیار کر لے گی جس سے بچوں کو دودھ دینے کا کام رک جائے گا یا خود ہی بچوں کو گیند کی طرح پھینکنا شروع کر دے گی کہ جس سے بچے مر جائیں گے، اسے لئے آپ ابھی انہیں دور سے دیکھنے کا کام کریں، اور بلی کو جگہیں تبدیل کرنے دیں۔

بلی کے بچے پیدائش سے دوسرے ہفتہ میں آنکھیں کھولتے ہیں قدرتی نظام ھے اس لئے جلدی سے خود پر کوئی طریقہ استعمال میں نہ لائیں۔

زندہ بچنے پر ڈیرھ ماہ سے پہلے آپ کوئی بھی بچہ کسی کو گفٹ نہیں کر سکتے۔

والسلام
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
کنعان بھائی!
آپ کی باتیں درست هیں. میں نے بھی ساجد بھائی کو پہلے هی ڈیڑھ ماہ کا وقت دیا هے. بلی کے لئے تیسری منزل پر موجود سٹور نما کمرے میں هر مرتبہ انتظامات کیے جاتے هیں تاکہ بچوں کی پہنچ سے دور رہے لیکن مارے خوشی کے بچوں کے هاته نہیں ٹکتے. اور پھر کوئی مر جائے تو بیگم تک کے آنسو نہیں رکتے. ایک بلا میرے پاس تقریبا سات سال اور ایک تقریبا ڈیڑھ سال تک رہے پھر مر گئے. اب تین سال سے ایک بلی اور ایک بلا موجود هیں.
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

بلی ویسے ہی پانی سے بہت سخت ڈرتی ھے اس لئے یہاں اسے کبھی نہلاتے نہیں بلکہ وہ خود کو ہی ہمیشہ صاف رکھتی ھے، اس کے باوجود بھی کبھی موسم میں تبدیلی کی وجہ سے اس کے جسم میں کچھ جراثیم پڑ جاتے ہیں اس پر پاکستان میں کیا طریقہ کار ھے ذرا وہ بتائیں، یہاں ایک ٹیوب ملتی ھے جس میں 3 ڈراپس ہوتے ہیں جو بلی کی کی گردن کے پیچھے کی جانب ایک ہی مرتبہ لگانے ہوتے ہیں جس سے پورے دن میں سارے جراثیم مر کے زمین پر گر جاتے ہیں بہت اچھا فارمولہ ھے یہ۔

والسلام
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
ہمارے ہاں تو بلیوں کو پانی سے نہلایا جاتا ہے تاکہ صاف سُتھری رہا کریں ، واللہ اعلم اس وجہ سے بھی شاید وہ بیمار ہو جاتی ہوں۔آپ جس ٹیوب کا بتا رہے ہیں کیا وہ پاکستان سے مل جائے گی اُس کا نام بتا دیں۔

بچے جانور کے ہوں یا پرندوں کے اُن کی کیئر بہت کرنی پڑتی ہے ، میں نے کچھ فینسی کبوتر رکھے ہوئے ہیں بچے نکلے وقت تک اگر ماں باپ کسی وجہ سے مر جائیں تو میں ایک ہفتے کے بچوں کو اللہ کے فضل سے خود پالنا شروع کر دیتا ہوں ، کھانا کھلانا پانی پلانا وغیرہ ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم

بلی ویسے ہی پانی سے بہت سخت ڈرتی ھے اس لئے یہاں اسے کبھی نہلاتے نہیں بلکہ وہ خود کو ہی ہمیشہ صاف رکھتی ھے، اس کے باوجود بھی کبھی موسم میں تبدیلی کی وجہ سے اس کے جسم میں کچھ جراثیم پڑ جاتے ہیں اس پر پاکستان میں کیا طریقہ کار ھے ذرا وہ بتائیں، یہاں ایک ٹیوب ملتی ھے جس میں 3 ڈراپس ہوتے ہیں جو بلی کی کی گردن کے پیچھے کی جانب ایک ہی مرتبہ لگانے ہوتے ہیں جس سے پورے دن میں سارے جراثیم مر کے زمین پر گر جاتے ہیں بہت اچھا فارمولہ ھے یہ۔

والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
پہلے تو اس بات کا بہت برا تجربہ ہوا۔
بلے عموما کم صفائی پسند ہوتے ہیں بلیوں کی نسبت ۔آج سے تقریبا پچیس سال پہلے جب میں نے پہلی مرتبہ بلا رکھا تو کچھ عرصہ بعد جب اس کے بالوں میں جوئیں نظر آئیں تو اچھرہ میں موجود ایک ڈنگر ڈاکڑ کے پاس گیا ۔ اس نے مجھے ایک پاوڈر دیا اور کہا کہ تھوڑے سے پانی میں ملا کر اس کے سارے جسم پر مل دیں۔ میں نے اسی طرح کیا۔ بلے نےاپنی فطرت کے مطابق فورا اپنا جسم صاف کرنا شروع کردیا ۔ تھوڑی ہی دیر میں اس نے الٹیاں شروع کردیں اور اس کی حالت خراب ہونے لگی۔ میں نے فورا اس کو پکڑا اور رکشے میں لے کر اسی نام نہاد ڈاکڑ کے پاس چلا گیا۔ اس نے ایک انجکشن لگایا اور کہاکہ اب یہ ٹھیک ہوجائے گا۔میں نے اس کو رکشہ میں ڈالا اور واپس گھر کی طرف روانہ ہوگیا لیکن راستے میں اس کی طبیعت بہتر نہ ہوئی اور میرا دل مطمئن نہ ہوا ۔ میں گھر جانے کی بجائے وٹنری ہسپتال المعروف گھوڑا ہسپتال لے گیا۔ وہاں پر موجود ڈاکڑ نے تسلی سے اس کا معائنہ کیا اس کا ٹمپریچر تک چیک کیا اور پھر دو انجکشن لگائے اور زیر مشاہدہ رکھا۔ جب اس کی طبیعت ٹھیک ہوتی نظر آئی تو پھر اس کو ڈسچارج کیا اورساتھ مزید ادویات لکھ کر دیں۔ ایک دو دن میں وہ اچھا بھلا ہوگیا۔
باقی آئندہ ، ان شاء اللہ
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
کسی اللہ والے کو گفٹ بھی دے دیں تا کہ دوسروں کو بھی بلیوں سے تعلق پیدا ہو ، اور ہاں آپ کے لیے تو بلی فارم بنانا بھی کتنا آسان ہے ،میٹنگ میں بلی لیتے آیے گا
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اگر بلی بلے کچا گوشت کھائیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں مگر میں اپنے گھر میں پلے ہوئے بلوں سے بہت بیزار ہوں کچھ بلے بغیر چکنائی والا قیمہ کھاتے ہیں تو کچھ کے لئے مچھلی آتی ہے اور اگر ان کی طبیعت کچی مچھلی کھانے کو نہ چاہے خصوصا' گرمیوں میں تو انھیں فرائی کر کے دینا ہوتی ہے جب اتنی سخت گرمی میں گھر والوں کے لئے کھانا بنانا مشکل ہوتا ہے تو ان بلوں کے نخرے بڑھ جاتے ہیں اور ہمیں دادی کے حکم پہ ان بلوں کے لئے مچھلی فرائی کرنا ہوتی ہیں ۔ واہ جی بلوں کی قسمت ،
یہی نہیں اوطاق کی دیکھ بھال کے لئے کتا بھی پالا ہوا ہے جس کے لئے ہمیں رات کے کھانے کے ساتھ اس کتے کے لئے بھی 5 عدد روٹی بنانا ہوتی ہے اگر گھر میں سبزی بنی ہو تو کتے کے لئے الگ سے دال بنانا پڑتی ہے ، کیونکہ ساس کا حکم ہے ہماری مجال ہے جو ہم یہ کہہ دیں کہ آج گرمی زیادہ ہے بازار سے روٹیاں منگا لیں ۔ جب گھر میں یہ بات بتاتی ہوں تو بھتیجا بڑی حسرت سے کہتا ہے کہ "پھپھو کاش میں آپ کی ساس کا بلا ہوتا تو میرے کتنے مزے ہوتے "
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

سمائل کے ساتھ بہت محنت کا کام آپ نے لکھا، یہاں اس پر بہت آسانی ھے، چھوٹے چھوٹے پیکٹس ملتے ہیں جس میں ان کے کھانے ہوتے ہیں۔

نعیم بھائی پاؤڈر آپ نے پورے جسم پر خوب ملا ہو گا جسے بلے نے زبان مار کر کھایا بھی ہو گا جس سے اس کی حالت بگڑ گئی۔ یہاں بلی کی گردن کے پیچھے 3 قطرے لگانے ہوتے ہیں جس سے اس کے پورے جسم کا ٹمپریچر بہت بڑھ جاتا ھے اور جراثیم مر کے زمین پر گرتے جاتے ہیں جو بہت ہی تعداد میں ہوتے ہیں۔ ڈراپس گردن کے پیچھے لگانے کا مقصد ہی یہی ھے کہ بلی کی زبان وہاں تک نہیں پہنچ پاتی۔ اگر پھر کبھی پاؤڈڑ جسم پر لگانے کا کام کرنا ہو تو اس پر اس کے منہ پر ایک cat cone collar لگا دیں، یہ اگر بازار میں دستاب نہ ہو تو خود بھی کسی پلاسٹک سے بنا سکتے ہیں۔

ساجد بھائی بہت کمپنی کی ٹیوبز ہیں مگر ہم یہ ٹیوب استعمال کرتے ہیں جو قدرے مہنگی ہیں آپ ای۔بے میں cat spot on لکھ کر پاکستان سے چیک کر لیں۔

والسلام
 
Top