دعا سسٹر یہ کام پروفیشنلی کیا گیا ہے۔ قرآن مجید کا یہ نسخہ پہلے تو چار رنگوں میں چھپا تھا۔ جیسا کہ آپ نے مشاہدہ کیا کہ لفظ اللہ سرخ رنگ میں ہے۔ باقی متن کالے رنگ میں ہے۔ جبکہ باہر حاشیہ (بیل) دو مختلف رنگوں کی ہے اور آیت کا نشان بھی تین رنگوں پر مشتمل ہے۔
اب اگر اس نسخے کو جوں کا توں چھاپا جائے تو لاگت زیادہ آتی ہے۔ جبکہ چھپوانے والے حضرات نے سوچا کہ اسے ایک رنگ یعنی صرف کالے رنگ میں چھاپا جائے تاکہ کم لاگت میں زیادہ سے زیادہ چھپ جائے اور زیادہ ہاتھوں تک رسائی یقینی بن سکے۔ چنانچہ اس سوچ کے تحت چار رنگوں سے اسے ایک رنگ میں تبدیل کروانے کا پروگرام طے پا گیا۔
اور
اس محنت شاقہ کی ذمہ داری اللہ تعالی کی طرف سے ہماری بیٹی جزا کے حصے میں آئی۔ جنہوں نے اس کام کو چیلنج سمجھتے ہوئے دن رات ایک کر دیا اور کام میں ایسے جت گئیں کہ باقی سب کچھ گویا بھول ہی گئیں۔ چنانچہ اس محنت کو اللہ تعالیٰ نے قبول و منظور فرمایا لیا اور تین مراحل میں اس کام کو مکمل کروا دیا۔
پہلا مرحلہ ایڈوب الیسٹریٹر سی ایس 5 پر شروع ہوا اور چار رنگوں کو ایک رنگ میں تبدیل کیا گیا۔
دوسرے مرحلے میں سائز (جو کہ بڑا تھا اس) کو چھوٹا مطلوبہ سائز کے مطابق بنایا گیا۔ اور ساتھ ہی ساتھ باہر کا حاشیہ ختم کر دیا گیا۔
تیسرے مرحلے میں پی ڈی ایف فائلز تیا کی گئیں۔ اور آخر کار ہر پارے کی الگ الگ پی ڈی ایف فائل بنائی گئی۔ بعد ازاں 15۔ 15 پاروں پر مشتمل 2 فائلز تیار کی گئیں۔ جو کہ کورل ڈرا وغیرہ پر بھی کھل سکتی ہیں۔ اور مزید کام کیا جا سکتا ہے۔
چنانچہ اس طرح سے یہ کام اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مکمل ہو گیا۔
الحمد للہ علی ذالک