• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بندے کا قبر والے کو سلام کہنا اور اس کی روح کا لوٹایا جانا

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
اسلام علیکم
اس طرح کی ایک مرفوع حدیث ہے جس میں ہے:
مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ ، إِلَّا رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ
"کوئی شخص مجھ سلام نہیں کہتا حتی کہ اللہ میری روح مجھے لوٹا دیتا ہے تا کہ میں اس کا جواب دے سکوں۔"

یہ حدیث تو صحیح ہے اور اس میں صرف نبی کی روح کا لوٹنا ثابت ہوتا ہے، جبکہ بعض لوگوں نے ایک اور حدیث سے استدلال کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ ہر شخص کی روح لوٹائی جاتی ہے، ان کی دلیل درج ذیل حدیث ہے:

(ما من عبد يمر بقبر رجل كان يعرفه في الدنيا فسلم عليه إلا عرفه ورد عليه السلام)
"کوئی بندہ ایسے شخص کی قبر سے نہیں گزرتا جس کو وہ دنیا میں جانتا ہو اور اسے سلام کہے، حتی کہ وہ اسے پہچانتا ہے اور اس کے سلام کا جواب دیتا ہے۔"

حالانکہ یہ حدیث ضعیف بلکہ سخت ضعیف ہے۔
أخرجه أبو بكر الشافعي في "مجلسان" (6/ 1) ، وابن جميع في "معجمه" (351) ، وأبو العباس الأصم في "الثاني من حديثه" (ق 143/ 2 ورقم 43 - منسوختي) ، ومن طريقه الخطيب في "التاريخ" (6/ 137) ، وتمام في "الفوائد" (2/ 19/ 1) ، وعنه ابن عساكر (3/ 209/ 2 و 8/ 517/ 1) ، والديلمي (4/ 11) ، والذهبي في "سير أعلام النبلاء" (12/ 590) عن عبد الرحمن بن زيد بن أسلم، عن أبيه، عن عطاء بن يسار، عن أبي هريرة مرفوعاً.

اس کی سند سخت ضعیف ہے کیونکہ عبد الرحمن بن زید بن اسلم متروک الحدیث ہے اور وہ اپنے باپ سے خصوصا موضوع روایات روایت کرتے ہیں۔
یہ روایت ایک اور طریق سے مروی ہے مگر وہ بھی اسی کی طرح سخت ضعیف ہے۔ ابن ابی الدنیاء کتاب القبور میں روایت کرتے ہیں کہ:
حدثنا محمد بن قدامة الجوهري: حدثنا معن بن عيسى القزاز: أخبرنا هشام بن سعد: حدثنا زيد بن أسلم، عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: "إذا مر الرجل بقبر أخيه يعرفه فسلم عليه؛ رد عليه السلام وعرفه، وإذا مر بقبر لا يعرفه فسلم عليه؛ رد عليه السلام".

یہ سند موقوف ہونے کے علاوہ منقطع بھی ہے اور ضعیف بھی۔ منقطع اس لیے کہ زید بن اسلم نے ابو ہریرۃ سے نہیں سنا جیسا کہ امام ابن معین نے فرمایا۔ اور ضعیف اس لیے کہ محمد بن قدامۃ الجوہری کے بارے میں امام ابن معین نے فرمایا: "لیس بشئ"۔ اور ابو داود نے فرمایا: "اس سے کبھی کوئی چیز نہ لکھی جائے"۔ اسی لیے امام ذہبی نے بھی اسے اپنی الضعفاء میں ذکر کیا۔

اس روایت کا مزید ایک شاہد ہے ابن عباس کی حدیث سے، جسے بعض متاخرین نے صحیح قرار دیا ہے۔ اسے ابن عبد البر نے الاستذکار میں روایت کیا ہے:
أخبرنا أبو عبد الله عبيد بن محمد - قراءة مني عليه سنة تسعين وثلاث مئة في ربيع الأول - قال: أملت علينا فاطمة بنت الريان المخزومي المستملي - في دارها بمصر في شوال سنة اثنتين وأربعين وثلاث مئة - قالت: أخبرنا الربيع بن سليمان المؤذن - صاحب الشافعي -: أخبرنا بشر بن بكر، عن الأوزاعي، عن عطاء، عن عبيد بن عمير، عن ابن عباس قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: فذكره
http://library.islamweb.net/hadith/display_hbook.php?bk_no=1052&hid=55&pid=532713
ابن عبد البر کا شیخ، عبید بن محمد، اور اس کی شیخا، فاطمہ بنت الریان دونوں مجھول الحال ہیں۔
لیکن صالح المنجد اور بعض معاصرین نے ان دونوں کو صرف اس لیے ثقہ قرار دیا ہے کیونکہ بعض علماء نے اس سند کو صحیح قرار دیا ہے۔ مثلا: صالح المنجد فرماتے ہیں:
"وهذا إسناد صحيح ، رجاله ثقات معروفون ، إلا شيخ ابن عبد البر ، وفاطمة بنت الريان ، لم أقف لهما على ترجمة ، غير أن توثيقهما مستفاد من تصحيح ابن عبد البر نفسه لهذا الحديث ، إذ لا يمكن أن يصحح حديثا وهو لا يعرف من حدثه بها بالتوثيق ، وما زال علماء الحديث يوثقون الرواة إذا رأوا من يصحح الأسانيد التي ورد ذكرهم فيها . كما نقل ابن تيمية عن عبد الله بن المبارك ثبوت هذا الحديث ، فقال : " قال ابن المبارك : ثبت ذلك عن النبي صلى الله عليه وسلم " انتهى. "مجموع الفتاوى" (24/331)
وكذلك صحح الحديث من المتأخرين : الحافظ عبد الحق الإشبيلي ، والقرطبي في "المفهم" (1/500) ، وابن تيمية في "مجموع الفتاوى" (24/173) ، والعراقي في تخريج "إحياء علوم الدين" (4/491)، والزبيدي في "شرح الإحياء" (10/365)، والسيوطي في "الحاوي" (2/302) ، والعظيم أبادي في "عون المعبود" (3/261) ، والشوكاني في "نيل الأوطار" (3/304) وغيرهم .
شیخ صالح فرماتے ہیں کہ اسے ابن عبد البر نے بھی صحیح کہا ہے حالانکہ الاستذکار میں انہوں نے اس حدیث کی کوئی تصحیح نہیں کی ہے۔ اس کے علاوہ عبد اللہ بن المبارک کی تصحیح نہ تو ثابت ہے اور نہ ہی وہ ابن عبد البر کی خاص اس سند کی تصحیح کر رہے ہیں کیونکہ اس سند کا تو ان کے زمانے میں کوئی وجود ہی نہ تھا، لہذا ان کی تصحیح کو اس سند پر جاری کرنا غلط ہے۔ اس کے علاوہ متاخرین میں سے عبد الحق الاشبیلی، القرطبی، ابن تیمیۃ، العراقی، الزبیدی، اور السیوطی وغیرہ کی تصحیح کا کچھ فائدہ نہیں ہے کیونکہ نہ تو یہ علماء ناقدین میں سے تھے اور نہ ہی ان کا حدیث کے فن میں وہ مقام ہے جو ذہبی اور ابن حجر وغیرہ کا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس سند کے راویوں کی بھی کوئی صراحتا توثیق نہیں کی ہے بلکہ صرف سند کی تصحیح کی ہے۔
اس کے علاوہ اگر سند کو صحیح بھی تسلیم کر لیا جائے تو بھی یہ حدیث ایک علت قادحہ کی وجہ سے ضعیف ہی رہے گی۔ اور وہ علت ہے اس کا شاذ اور غریب جدا ہونا۔ آج تک تدوین حدیث کے وقت کے محدثین نے کبھی اس حدیث کو الاوزاعی کے طریق سے روایت نہیں کیا۔ بلکہ سب متفقا طور پر اس کو "ربیع بن سلیمان - بشر بن بکر - عبد الرحمن بن زید بن اسلم" کے طریق سے روایت کرتے آئے ہیں۔ جبکہ ابن عبد البر کی صرف اسی غریب اور شاذ روایت میں ان دو مجھول لوگوں نے اسے "ربیع بن سلیمان - بشر بن بکر - الاوزاعی" کے طریق سے روایت کیا ہے۔ جس کا صاف مطلب ہے کہ ان دو مجھول لوگوں نے اسے الاوزاعی سے روایت کرنے میں حفاظ کی مخالفت کی ہے، جبکہ انہیں اسے ابن اسلم کے طریق سے روایت کرنا چاہیے تھا۔

وہ راوی جو اس روایت کو ربیع بن سلیمان عن بشر بن بکر عن عبد الرحمن بن اسلم سے روایت کرتے ہیں:
1- عیسی بن یونس
2- حسن بن حبیب الحصائری (ثقہ ثبت)
3- ابو علی احمد بن محمد بن فضالہ (ثقہ حافظ)
4- ابو العباس الاصم (ثقہ حافظ)
5- محمد بن مخلد الرعینی
6- یسع بن احمد بن الیسع الدمیاطی
7- محمد بن سہل ابو تراب

جب کہ صرف یہ دو مجھول الحال راوی اسے ربیع بن سلیمان عن بشر بن بکر عن الاوزاعی سے روایت کرتے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سند ضعیف نہیں تو کم از کم شاز ترین قسم کی حدیث میں سے ضرور ہے۔

اس کا ایک اور اخری شاہد ہے ابو ہریرۃ کے طریق سے:
"أشهد أنكم أحياء عند الله، فزوروهم وسلموا عليهم، فوالذي نفسي بيده! لا يسلم عليهم أحد إلا ردوا عليه إلى يوم القيامة"
لیکن شیخ البانی اسے مضطرب و مرسل قرار دیا ہے، دیکھیں:
سلسلۃ الضعیفۃ 5221
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304

5221

و علیکم سلام و رحمت الله -

محترم رضا صاحب -

نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کی روح ان کی قبرمیں لوٹاے جانے کے بارے میں یہ تحقیق بھی ملاحظہ فرمائیں اور اس پر اپنے علم و فہم سے روشنی ڈالیں - الله آپ کو جزاے خیر عطا کرے (آمین)-

http://therealislam1.files.wordpress.com/2010/07/earth-forbidden-to-consume-prophets-hadith.pdf
 
siddique

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
170
ری ایکشن اسکور
900
پوائنٹ
104
السلام علیکم رضا بھائی
آپ نے اس حدیث کو صحیح کہا۔
مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ ، إِلَّا رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ
"کوئی شخص مجھ سلام نہیں کہتا حتی کہ اللہ میری روح مجھے لوٹا دیتا ہے تا کہ میں اس کا جواب دے سکوں۔"
یہ حدیث تو صحیح ہے اور اس میں صرف نبی کی روح کا لوٹنا ثابت ہوتا ہے، جبکہ بعض لوگوں نے ایک اور حدیث سے استدلال کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ ہر شخص کی روح لوٹائی جاتی ہے، ان کی دلیل درج ذیل حدیث ہے:
اس حدیث کے تعلق سے شیخ کفایت اللہ کی یہ تحقیق پر بھی نظر کرم فرما لے
http://forum.mohaddis.com/threads/درود-وسلام-کا-جواب-دینے-کے-لئےقبرنبوی-میں-روح-کا-لوٹایا-جانا۔.15673/
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
دنیاوی قبر میں موجود جسم میں روح کو لوٹانا اللہ کے قانون کے خلاف ہے ۔
اب طویل زندگی کے لئے روح لوٹائی جائے یا محض سلام کا جواب دینے کے لئے روح لوٹائی جائے بہرصورت یہ چیز اللہ کے قانون کے خلاف ہے ۔ لہٰذا اس کے برعکس کسی کمزور سند والی روایت میں کوئی بات ملتی ہے تو وہ منکر شمار ہوگی۔

allah rohoon ko lotatta hai.png
 
آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
دنیاوی قبر میں موجود جسم میں روح کو لوٹانا اللہ کے قانون کے خلاف ہے ۔
اب طویل زندگی کے لئے روح لوٹائی جائے یا محض سلام کا جواب دینے کے لئے روح لوٹائی جائے بہرصورت یہ چیز اللہ کے قانون کے خلاف ہے ۔ لہٰذا اس کے برعکس کسی کمزور سند والی روایت میں کوئی بات ملتی ہے تو وہ منکر شمار ہوگی۔

محترم! ترجمہ اور تفسیر میں دنیا میں روح کے لوٹنے کی نفی ہے جبکہ حدیث میں قبر میں۔
اور دونوں میں فرق واضح ہے۔
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
محترم! ترجمہ اور تفسیر میں دنیا میں روح کے لوٹنے کی نفی ہے جبکہ حدیث میں قبر میں۔
اور دونوں میں فرق واضح ہے۔

آپ کی بات سمجھا نہیں - ذرا تفصیل بتا دیں -
 
آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
قصہ مختصر یہ کہ آپ فرما رہے ہیں:
دنیاوی قبر میں موجود جسم میں روح کو لوٹانا اللہ کے قانون کے خلاف ہے ۔
جبکہ آیت کی جو تفسیر آپ نے نقل فرمائی ہے، ا س میں ہے:
مرنے کے بعد اللہ روحوں کو دنیا میں واپس نہیں لوٹاتا
اس پر میں نے کہا تھا:
محترم! ترجمہ اور تفسیر میں دنیا میں روح کے لوٹنے کی نفی ہے جبکہ حدیث میں قبر میں۔
اور دونوں میں فرق واضح ہے۔
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
اسلام علیکم
اس طرح کی ایک مرفوع حدیث ہے جس میں ہے:
مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ ، إِلَّا رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ
"کوئی شخص مجھ سلام نہیں کہتا حتی کہ اللہ میری روح مجھے لوٹا دیتا ہے تا کہ میں اس کا جواب دے سکوں۔"

یہ حدیث تو صحیح ہے اور اس میں صرف نبی کی روح کا لوٹنا ثابت ہوتا ہے، جبکہ بعض لوگوں نے ایک اور حدیث سے استدلال کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ ہر شخص کی روح لوٹائی جاتی ہے، ان کی دلیل درج ذیل حدیث ہے:

(ما من عبد يمر بقبر رجل كان يعرفه في الدنيا فسلم عليه إلا عرفه ورد عليه السلام)
"کوئی بندہ ایسے شخص کی قبر سے نہیں گزرتا جس کو وہ دنیا میں جانتا ہو اور اسے سلام کہے، حتی کہ وہ اسے پہچانتا ہے اور اس کے سلام کا جواب دیتا ہے۔"

حالانکہ یہ حدیث ضعیف بلکہ سخت ضعیف ہے۔
أخرجه أبو بكر الشافعي في "مجلسان" (6/ 1) ، وابن جميع في "معجمه" (351) ، وأبو العباس الأصم في "الثاني من حديثه" (ق 143/ 2 ورقم 43 - منسوختي) ، ومن طريقه الخطيب في "التاريخ" (6/ 137) ، وتمام في "الفوائد" (2/ 19/ 1) ، وعنه ابن عساكر (3/ 209/ 2 و 8/ 517/ 1) ، والديلمي (4/ 11) ، والذهبي في "سير أعلام النبلاء" (12/ 590) عن عبد الرحمن بن زيد بن أسلم، عن أبيه، عن عطاء بن يسار، عن أبي هريرة مرفوعاً.

اس کی سند سخت ضعیف ہے کیونکہ عبد الرحمن بن زید بن اسلم متروک الحدیث ہے اور وہ اپنے باپ سے خصوصا موضوع روایات روایت کرتے ہیں۔
یہ روایت ایک اور طریق سے مروی ہے مگر وہ بھی اسی کی طرح سخت ضعیف ہے۔ ابن ابی الدنیاء کتاب القبور میں روایت کرتے ہیں کہ:
حدثنا محمد بن قدامة الجوهري: حدثنا معن بن عيسى القزاز: أخبرنا هشام بن سعد: حدثنا زيد بن أسلم، عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: "إذا مر الرجل بقبر أخيه يعرفه فسلم عليه؛ رد عليه السلام وعرفه، وإذا مر بقبر لا يعرفه فسلم عليه؛ رد عليه السلام".

یہ سند موقوف ہونے کے علاوہ منقطع بھی ہے اور ضعیف بھی۔ منقطع اس لیے کہ زید بن اسلم نے ابو ہریرۃ سے نہیں سنا جیسا کہ امام ابن معین نے فرمایا۔ اور ضعیف اس لیے کہ محمد بن قدامۃ الجوہری کے بارے میں امام ابن معین نے فرمایا: "لیس بشئ"۔ اور ابو داود نے فرمایا: "اس سے کبھی کوئی چیز نہ لکھی جائے"۔ اسی لیے امام ذہبی نے بھی اسے اپنی الضعفاء میں ذکر کیا۔

اس روایت کا مزید ایک شاہد ہے ابن عباس کی حدیث سے، جسے بعض متاخرین نے صحیح قرار دیا ہے۔ اسے ابن عبد البر نے الاستذکار میں روایت کیا ہے:
أخبرنا أبو عبد الله عبيد بن محمد - قراءة مني عليه سنة تسعين وثلاث مئة في ربيع الأول - قال: أملت علينا فاطمة بنت الريان المخزومي المستملي - في دارها بمصر في شوال سنة اثنتين وأربعين وثلاث مئة - قالت: أخبرنا الربيع بن سليمان المؤذن - صاحب الشافعي -: أخبرنا بشر بن بكر، عن الأوزاعي، عن عطاء، عن عبيد بن عمير، عن ابن عباس قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: فذكره
http://library.islamweb.net/hadith/display_hbook.php?bk_no=1052&hid=55&pid=532713
ابن عبد البر کا شیخ، عبید بن محمد، اور اس کی شیخا، فاطمہ بنت الریان دونوں مجھول الحال ہیں۔
لیکن صالح المنجد اور بعض معاصرین نے ان دونوں کو صرف اس لیے ثقہ قرار دیا ہے کیونکہ بعض علماء نے اس سند کو صحیح قرار دیا ہے۔ مثلا: صالح المنجد فرماتے ہیں:
"وهذا إسناد صحيح ، رجاله ثقات معروفون ، إلا شيخ ابن عبد البر ، وفاطمة بنت الريان ، لم أقف لهما على ترجمة ، غير أن توثيقهما مستفاد من تصحيح ابن عبد البر نفسه لهذا الحديث ، إذ لا يمكن أن يصحح حديثا وهو لا يعرف من حدثه بها بالتوثيق ، وما زال علماء الحديث يوثقون الرواة إذا رأوا من يصحح الأسانيد التي ورد ذكرهم فيها . كما نقل ابن تيمية عن عبد الله بن المبارك ثبوت هذا الحديث ، فقال : " قال ابن المبارك : ثبت ذلك عن النبي صلى الله عليه وسلم " انتهى. "مجموع الفتاوى" (24/331)
وكذلك صحح الحديث من المتأخرين : الحافظ عبد الحق الإشبيلي ، والقرطبي في "المفهم" (1/500) ، وابن تيمية في "مجموع الفتاوى" (24/173) ، والعراقي في تخريج "إحياء علوم الدين" (4/491)، والزبيدي في "شرح الإحياء" (10/365)، والسيوطي في "الحاوي" (2/302) ، والعظيم أبادي في "عون المعبود" (3/261) ، والشوكاني في "نيل الأوطار" (3/304) وغيرهم .
شیخ صالح فرماتے ہیں کہ اسے ابن عبد البر نے بھی صحیح کہا ہے حالانکہ الاستذکار میں انہوں نے اس حدیث کی کوئی تصحیح نہیں کی ہے۔ اس کے علاوہ عبد اللہ بن المبارک کی تصحیح نہ تو ثابت ہے اور نہ ہی وہ ابن عبد البر کی خاص اس سند کی تصحیح کر رہے ہیں کیونکہ اس سند کا تو ان کے زمانے میں کوئی وجود ہی نہ تھا، لہذا ان کی تصحیح کو اس سند پر جاری کرنا غلط ہے۔ اس کے علاوہ متاخرین میں سے عبد الحق الاشبیلی، القرطبی، ابن تیمیۃ، العراقی، الزبیدی، اور السیوطی وغیرہ کی تصحیح کا کچھ فائدہ نہیں ہے کیونکہ نہ تو یہ علماء ناقدین میں سے تھے اور نہ ہی ان کا حدیث کے فن میں وہ مقام ہے جو ذہبی اور ابن حجر وغیرہ کا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس سند کے راویوں کی بھی کوئی صراحتا توثیق نہیں کی ہے بلکہ صرف سند کی تصحیح کی ہے۔
اس کے علاوہ اگر سند کو صحیح بھی تسلیم کر لیا جائے تو بھی یہ حدیث ایک علت قادحہ کی وجہ سے ضعیف ہی رہے گی۔ اور وہ علت ہے اس کا شاذ اور غریب جدا ہونا۔ آج تک تدوین حدیث کے وقت کے محدثین نے کبھی اس حدیث کو الاوزاعی کے طریق سے روایت نہیں کیا۔ بلکہ سب متفقا طور پر اس کو "ربیع بن سلیمان - بشر بن بکر - عبد الرحمن بن زید بن اسلم" کے طریق سے روایت کرتے آئے ہیں۔ جبکہ ابن عبد البر کی صرف اسی غریب اور شاذ روایت میں ان دو مجھول لوگوں نے اسے "ربیع بن سلیمان - بشر بن بکر - الاوزاعی" کے طریق سے روایت کیا ہے۔ جس کا صاف مطلب ہے کہ ان دو مجھول لوگوں نے اسے الاوزاعی سے روایت کرنے میں حفاظ کی مخالفت کی ہے، جبکہ انہیں اسے ابن اسلم کے طریق سے روایت کرنا چاہیے تھا۔

وہ راوی جو اس روایت کو ربیع بن سلیمان عن بشر بن بکر عن عبد الرحمن بن اسلم سے روایت کرتے ہیں:
1- عیسی بن یونس
2- حسن بن حبیب الحصائری (ثقہ ثبت)
3- ابو علی احمد بن محمد بن فضالہ (ثقہ حافظ)
4- ابو العباس الاصم (ثقہ حافظ)
5- محمد بن مخلد الرعینی
6- یسع بن احمد بن الیسع الدمیاطی
7- محمد بن سہل ابو تراب

جب کہ صرف یہ دو مجھول الحال راوی اسے ربیع بن سلیمان عن بشر بن بکر عن الاوزاعی سے روایت کرتے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سند ضعیف نہیں تو کم از کم شاز ترین قسم کی حدیث میں سے ضرور ہے۔

اس کا ایک اور اخری شاہد ہے ابو ہریرۃ کے طریق سے:
"أشهد أنكم أحياء عند الله، فزوروهم وسلموا عليهم، فوالذي نفسي بيده! لا يسلم عليهم أحد إلا ردوا عليه إلى يوم القيامة"
لیکن شیخ البانی اسے مضطرب و مرسل قرار دیا ہے، دیکھیں:
سلسلۃ الضعیفۃ 5221
محترم رضا میاں :
آپ نے لکھا کہ"اس طرح کی ایک مرفوع حدیث ہے جس میں ہے:
مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ ، إِلَّا رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ
"کوئی شخص مجھ سلام نہیں کہتا حتی کہ اللہ میری روح مجھے لوٹا دیتا ہے تا کہ میں اس کا جواب دے سکوں۔"

یہ حدیث تو صحیح ہے اور اس میں صرف نبی کی روح کا لوٹنا ثابت ہوتا ہے،

کیا آپ کا یہی نظریہ و عقیدہ ہے کہ نبی اکرم کی روح مبارک سلام کے وقت لوٹائی جاتی ہے؟ سوال میرا یہ ہے کہ روح کا مستقر کہاں ہے جو سلام کے وقت اسے چھوڑ کرجسم میں لوٹائی جاتی ہے ؟
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
و علیکم سلام و رحمت الله -

محترم رضا صاحب -

نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کی روح ان کی قبرمیں لوٹاے جانے کے بارے میں یہ تحقیق بھی ملاحظہ فرمائیں اور اس پر اپنے علم و فہم سے روشنی ڈالیں - الله آپ کو جزاے خیر عطا کرے (آمین)-

http://therealislam1.files.wordpress.com/2010/07/earth-forbidden-to-consume-prophets-hadith.pdf
محترم کفایت اللہ صاحب نے حدیث کی تضعیف پر جو بحث کی ہے اس کی گنجایش موجود ہے گو اس پر مزید گفت گو ہو سکتی ہے اس لیے کہ بعض علما نے اسے حسن قرار دیا ہے غالباً علامہ البانی کا بھی یہی موقف ہے لیکن جو انھوں نے یہ فرمایا ہے کہ
معلوم ہوا کہ دنیاوی قبر میں موجود جسم میں روح کو لوٹانا اللہ کے قانون کے خلاف ہے ۔
اب طویل زندگی کے لئے روح لوٹائی جائے یا محض سلام کا جواب دینے کے لئے روح لوٹائی جائے بہرصورت یہ چیز اللہ کے قانون کے خلاف ہے ۔ لہٰذا اس کے برعکس کسی کمزور سند والی روایت میں کوئی بات ملتی ہے تو وہ منکر شمار ہوگی۔
یہ درست نہیں کیوں کہ سوال و جواب کے وقت اسی جسم میں روح کا لوٹایا جانا ثابت ہے صحیح حدیث سے،لہٰذا یہ استثنا درست ہے بہ شرط صحت حدیث(رد روح رسولؑ بہ وقت سلام)
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
محترم حافظ صاحب: آپ نے لکھا کہ
"یہ درست نہیں کیوں کہ سوال و جواب کے وقت اسی جسم میں روح کا لوٹایا جانا ثابت ہے صحیح حدیث سے،لہٰذا یہ استثنا درست ہے بہ شرط صحت حدیث(رد روح رسولؑ بہ وقت سلام)"
بوقت سلام والی حدیث کی سندو متن اور ترجمہ نقل کر دیں پھر اس کے متعلق کچھ عرض کرونگا؟اور بوقتِ سلام روحِ نبوی کے لوٹائے جانے والی حدیث بھی متن اور ترجمہ کے ساتھ نقل کریں اس پر بھی کچھ عرض کرتا ہوں۔
 
Top