• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بهارت ایران چاہتوں سے چاه بہار تک !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
بهارت ایران چاہتوں سے چاه بہار تک !

المیہ یہ ہے کہ آپ ایران کے بارے کچھ لکھ نہیں سکتے ہیں کہ فورا سے پہلے آپ پر سعودی نواز ہونے کا فتویٰ لگے گا آگے سے یار لوگ سعودی عرب کو گهسیٹ کر درمیان میں لائیں گے اور ہزار من گهڑت اعتراضات کریں گے کہ سعودی عرب نے ایسا کیا تو ویسا کیا ،خانہ کعبہ میں امریکی فوج بیٹهی ہے حاجی لوگ امریکن فوجیوں کے ہاتهوں ہی زمزم پیتے ہیں ، سعودی شہزادے حج کے پیسے سے شراب کے جام انڈیلتے ہیں ، سعودی عرب اور بهارت میں دوستی ہے وغیره وغیره حالانکہ کسی ملک کے دوسرے ملک کے ساتھ مجرد تعلقات پر ہمیں کبهی اعتراض نہیں رہا ہے ، شکواه ہم نے تب کیا ہے جب ہمارے کسی ہم دم دیرینہ ملک نے نہ صرف ہمارے مقابلے میں ہمارے کسی دشمن کو ترجیح دیا ہو بلکہ ہمارے خلاف ہمارے دشمن کا سہولت کار بهی بنا ہو ،مجهے آپ صرف ایک مثال دکها دیں کہ سعودی عرب نے ہمارے خلاف ہمارے کسی دشمن کا ساتھ دیا ہو ؟ بس ایک مثال ؟ جب کہ میں آپ کو ایران کے بارے درجنوں ایسی مثالیں دکها سکتا ہوں ،کہ ہمارے چہیتے ہمسایہ ملک ایران نے کب اور کہاں کہاں ہم سے وفا نہیں کیا ،اور غیر سے یاری نبهائی بهارت اور ایران دونوں ہمارے ہمسایہ ممالک ہیں اور بدقسمتی سے دونوں ہی کم ظرف اور پرلے درجے کے کینہ پرور ، بهارت تو چانکیہ فلسفے پر عمل پیرا ہے کہ ہمسایہ سے دشمنی اور ہمسایے کے ہمسایہ سے دوستی ، بهارت اور ایران کا معاشقہ 15 مارچ 1950ء کو شروع ہوتا ہے ،اور یہ لو سٹوری ہمیشہ " ہم تمہارے ہیں صنم " اور " کبهی الوداع نہ کہنا " ٹائپ کی رہتی ہے ، خطے میں ایران نے ہمیشہ ہمارے مقابلے میں بهارت کو ترجیح دی ہے ، خواه وه ماضی میں افغانستان میں شمالی اتحاد کی حکومت کو سپوٹ کرنا ہو یا پهر بهارتی ایما پر ایٹمی راز افشا کرنے کے پروپیگنڈے میں ایران کا شامل ہونا ہو ، صرف اتنا ہی نہیں ہمارے اس ہمدم دیرینہ نے اپنی سرزمین میں بهارتی جاسوسوں کو محفوظ پناه گاہیں بهی دی جو ایران سے پاکستان میں آپریٹ کرتے رہے ہیں اور بلوچستان میں کشت و خون کا کهیل کهیلا اور یہ سب کچھ ایران کے بهرپور تعاون کے بغیر ممکن نہیں چوں کہ انقلاب ایران کے بعد ایران نے پاکستان کے ساتھ لگی اپنی سرحد کو بہت مضبوط قسم کی تاروں سے بنی جالیوں سے بند کردیا تها جس پر دن رات ایرانی پاسداران کا گشت رہتا ہے اور دوہزار سات میں ایران نے پاکستان کے ساتھ لگی بارڈر پر تین فٹ چوڑی اور دس فٹ بلند دیوار کهڑی کردی ہے جو کہ سات سو کلو میٹر لمبی ہے ،لیکن اس سب سکیورٹی حصار کے باوجود پاکستان سے پکڑے جانے والے ہر بهارتی جاسوس کے پاس یا تو ایرانی پاسپورٹ اور ویزا ہوتا ہے یا پهر وه ایرانی بارڈر کے آس پاس سے گرفتار ہوتا ہے مطلب کتیا چور کے ساتھ ملی ہوئی ہے کل بهوشن یادیو(بهارتی بندر) اور ٹهٹهہ میں گرفتار ہوئے صدام حسین اور بچل حسین وغیره کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں ، پاکستان اور چائینہ نے جب گوادر پورٹ اور اکنامک کوریڈور بنانے کے معاہدے پر دستخط کئے تب بهارت کی پیٹ میں مروڑ اٹهی بهارت نے ہر ممکن کوشش کی کہ اس منصوبے کو سپوتاز کرے اور ان سب سازشوں میں ہمارے برادر اسلامی ملک نے سہولت کار کا کردار نبھایا ، مگر بهارت کو منہ کی کھانی پڑی را کی تمام انٹلی جینس آپریشنز ہماری آئی ایس آئی نے ناکام بنایا .الحمدلله .

مگر بنئے پهر بهی باز نہیں آیا چائینہ پاکستان راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے ابتدائی طور پر چاه بہار ، ملاک ، زرنج اور دلارام کے راستے 213 کلومیٹر روڑ پر 750 ملین ڈالر سے کام شروع کیا تها اور اب مودی بهاگ کر خود ایران پہنچا ہے اور چاه بہار بندرگاره سمیت 21 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں، ہدف پاکستان کو بائی پاس کرکے وسطی ایشیا تک رسائی حاصل کرنا ہے ، ماہرین کے مطابق چاه بہار بندرگاره کی تعمیر سے گوادر متاثر ہوگا گوادر پر اس کے اثرات پڑیں گے ، چاه بہار سے گوادر صرف 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ،اب سوال ہماری نام نہاد "سول سوسائٹی " اور صبح شام ٹی وی پر بیٹھ کر ایران کے قصیدے پڑھنے والوں سے یہ ہے کہ آخر تم لوگ پاکستان کے مفادات کے لیے کب بولو گے ؟ ایران بهارت کے اس رومینس پر آپ کی زبانیں گنگ کیوں ہیں ؟!!!!

( فردوس جمال )
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,235
پوائنٹ
402
فردوس جمال واقعی ہمارے نوجوان قلماروں میں ایک خوبصورت اضافہ ہے اللہ زور قلم اور کرے آمین
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
735
پوائنٹ
256
فردوس جمال کی ایک عمدہ اور مدلل و متوازن تحریر

Sent from my SM-E700F using Tapatalk
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
764
پوائنٹ
290
دشمن کا دشمن ، اپنا دوست

اس میں سمجهنا اور سمجهانا کیا؟

اللہ اسلام کو سرفراز کرے ۔ اہل اسلام کو سرفراز کرے ۔ آمین
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,235
پوائنٹ
402
کراچی کے ایک صحافی تھے اتنے ہی خوبصورت انسان تھے باکردار اور ایمان دار محمد صلاح الدین مدیر تکبیر رحمہ اللہ
کہا کرتے تھے
دوست کا دوست بھی دوست ہوا کرتا ہے
دشمن کا دشمن دوست ہوا کرتا ہے
دوست کا دشمن دشمن ہوتا ہے
دشمن کا دوست دشمن ہوتا ہے
اور یہی کچھ ہم نے علم ریاضیات میں الجبرا میں علامات میں پڑھا تھا میرے کالج کے ایک پروفیسر تھے میتھ کے بتایا کرتے تھے علامتیں ایک جیسی ہو تو جواب ہمیشہ پلس میں آتا ہے اور اگر علامتیں الگ الگ ہوں تو جواب ہمیشہ مائنس میں آتا ہے تو پلس دوست ہوتا ہے اور مائنس دشمن
طارق عبداللہ بھائی آج آپ کے ان کلمات نے 27 سال پرانا سبق یاد دلا دیا ہے جزاکم اللہ خیرا
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
764
پوائنٹ
290
جزاک اللہ خیرا بهائی صاحب
دکہی دل سے جو نکلتا ہے ان پر آپ کی توجہ فرمائی اور دعائیں ثمر ہیں میرے لئیے ۔
شتیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز
چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی

اللہ اسلام کو سر بلندی عطاء فرمائے
اللہ مسلمین کو سربلند فرمائے

آمین
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,418
ری ایکشن اسکور
2,736
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
 
Last edited:
Top