• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بيت الخلاء ميں وضوء اوربسم اللہ

ناصف

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
94
پوائنٹ
0
بيت الخلاء ميں وضوء كرتے وقت بسم اللہ پڑھنا
سوال
كيا مسلمان شخص كے ليے قضائے حاجت كے بعد بيت الخلاء ميں وضوء كرتے وقت بسم اللہ پڑھنى جائز ہے، يا وہ باہر نكل كر بسم اللہ پڑھے اور پھر اندر داخل ہو كر وضوء كرے، ( كيونكہ بسم اللہ كے بغير وضوء نہيں ہوتا ) اور كيا ميں دوران غسل اللہ كا نام لے سكتى ہوں ؟
جواب
شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ تعالى سے اس كے متعلق دريافت كيا گيا تو ان كا جواب تھا:
" اگر انسان غسل خانہ يا بيت الخلاء ميں ہو تو وہ دل ميں بسم اللہ پڑھے، اور زبان سے حروف كى ادائيگى نہ كرے، اور اگرايسا ہى ہے تو آپ اس پر عمل كريں، كيونكہ راجح قول كے مطابق بسم اللہ واجبات ميں نہيں بلكہ مسحبات ميں شامل ہوتى ہے، چنانچہ آپ ميں وسوسہ اور غفلت نہيں ہونى چاہيے.
ديكھيں: فتاوى اسلاميۃ ( 1 / 219 )
ماخوذ:الاسلام و جواب
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاک اللہ ناصف بھائی، الاسلام سوال و جواب سے کاپی پیسٹ کرنے میں کچھ حرج تو نہیں ہے۔ لیکن اگر ممکن ہو تو ازراہ کرم صرف الاسلام سے کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے مزید مفید مضامین یا فتاویٰ کو پیش کیا جائے جو پہلے سے انٹرنیٹ پر دستیاب نہ ہوں تو یہ یوزرز کے لئے زیادہ بہتر رہے گا۔
والسلام
 

ناصف

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
94
پوائنٹ
0
اسلام و علیکم
شاکر بھائی الاسلام و جواب سے بھی میں یہ کوشش کرتا ہوں کہ وہ مسائل یوزر کےسامنے لائے جائیں جن سے آگاہی لوگوں کو کم ہے اور ضرورت زیادہ ۔ اس لیے میں نے اس سائٹ کوپوری طرح کھنگال کے یہ فتاوی الگ کیے ہیں ۔بہر صورت آپ کی تجویز مفید ہے آئندہ انشاءاللہ اس کا بھی خیال رکھوں گا۔ جزاک اللہ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
نعیم صاحب آپ کی یہ کوشش لائق تحسین ہے ۔اللہ آ پ کا حامی وناصر ہو۔لیکن اگر جس طرح شاکر صاحب نے کہا اس طرح کرنے کی کوشش کریں تو بہت ہی فائدہ ہوگا۔
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
كيونكہ راجح قول كے مطابق بسم اللہ واجبات ميں نہيں بلكہ مسحبات ميں شامل ہوتى ہے،
مختصرا عرض ہے کہ وضو کے شروع میں بسم اللہ ادا کرنا واجب ہے کیونکہ اس کا نبی کریم نے حکم دیا ہے تفصیلی بحث عنقریب کروں گا
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
تو بھائی فائنل کیا ہوا؟ پڑھیں کہ نہیں؟
بہت اچھا سوال ہے لیکن آپ ایسے اچھے سوالات کے بروقت و بر محل جواب کی توقع نہ رکھا کریں (ابتسامہ)
 
Top