October 29, 2011
ایرانی ماہرین طب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بچھو اور سانپ کے زہر سے کینسر کے علاج کی دوائی تیار کر لی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق سیرم ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور ایران کی رازی ویکسین کے سربراہ عباس زاہری نے دعویٰ کیا ہے کہ سرطان کے علاج کی یہ دوائی دس سالہ تحقیق کے بعد بچھو اور سانپ کے زہر کے مرکب سے تیار کی گئی ہے اور لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران اس نے سو فیصد نتائج دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں پر اس دوائی کو آزمانے کیلئے وزارت صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کو سیمپل بھیج دیئے گئے ہیں جس کے جواب کا انتظار ہے۔