• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچی کا نام ابتہال رکھنا

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,058
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
111
اپنی اولاد کے لیے اچھے ناموں کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ لڑکے کے لیے عبد اللہ، عبد الرحمن بہت اچھے نام ہیں۔ اسی طرح انبیاء اور نیک لوگوں کے ناموں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ لڑکیوں کے نام کے لیے ازواج مطہرات، صحابیات کے نام اور اچھے معنی ومفہوم والے نام منتخب کرنے چاہئیں۔

سيدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
إِنَّ أَحَبَّ أَسْمَائِكُمْ إِلَى اللَّهِ عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ (صحیح مسلم، الآداب: 2132)
’’تمھا رے ناموں میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمان ہیں ۔‘‘

  • نام رکھتے ہوئے یہ بھی ذہن نشین رہنا چاہیے کہ یہ نام بچے کے ساتھ ساری زندگی رہے گا، اگر نام اچھا نہ ہوا تو وہ آدمی کے لیے شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس کے دل میں نام رکھنے والے کے لیے برے جذبات پیدا ہو جائیں۔
  • اسی طرح اس بات کا بھی لحاظ کرنا چاہیے کہ یہ نام زندگی کے مختلف مراحل ( بچپن، جوانی، بڑھاپے) میں اس کے لیے مناسب ہوگا یا نہیں۔
ابتہال کا معنی ہے: گریہ و زاری اور خوب گڑگڑا کر دعا کرنا ، اس لیے یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر بچی کا نام صحابیات یا دیگر نیک عورتوں کے نام پر رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

والله أعلم بالصواب.
 
Top