محدث میڈیا
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2023
- پیغامات
- 1,058
- ری ایکشن اسکور
- 34
- پوائنٹ
- 111
اپنی اولاد کے لیے اچھے ناموں کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ لڑکے کے لیے عبد اللہ، عبد الرحمن بہت اچھے نام ہیں۔ اسی طرح انبیاء اور نیک لوگوں کے ناموں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ لڑکیوں کے نام کے لیے ازواج مطہرات، صحابیات کے نام اور اچھے معنی ومفہوم والے نام منتخب کرنے چاہئیں۔
سيدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
إِنَّ أَحَبَّ أَسْمَائِكُمْ إِلَى اللَّهِ عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ (صحیح مسلم، الآداب: 2132)
’’تمھا رے ناموں میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمان ہیں ۔‘‘
والله أعلم بالصواب.

- نام رکھتے ہوئے یہ بھی ذہن نشین رہنا چاہیے کہ یہ نام بچے کے ساتھ ساری زندگی رہے گا، اگر نام اچھا نہ ہوا تو وہ آدمی کے لیے شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس کے دل میں نام رکھنے والے کے لیے برے جذبات پیدا ہو جائیں۔
- اسی طرح اس بات کا بھی لحاظ کرنا چاہیے کہ یہ نام زندگی کے مختلف مراحل ( بچپن، جوانی، بڑھاپے) میں اس کے لیے مناسب ہوگا یا نہیں۔
والله أعلم بالصواب.