بیس رکعات تراویح کے متعلق آپ نے تمام آثار یہاں جمع کر دئیے ہیں جن سے لوگوں میں تذبذب ہوتا ہے
جب کبھی ہمیں ان ضعیف روایات کے متعلق جاننا ہو تو اس دھاگے سے براہ راست استفادہ کر سکتے ہیں
جزاکم اللہ خیرا
ابن قاسم بھائی میں نے وہ تمام روایات جمع کی ہیں جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی صحابی سے متعلق ہیں ۔
لیکن یاد رہے کہ کچھ لوگ تابعین یعنی صحابہ کے بعد کے دور والے اور پھران کے بعد کے اہل علم کے اعمال ، روایات کے نام سے پیش کرتے ہیں ، اور عوام کو دھوکہ دیتے ہیں کہ یہ بھی دلائل ہیں حالانکہ تابعین اوران کے بعد کےا ہل علم کے اقوال وافعال بالاتفاق حجت نہیں ہیں اس پر سب کا اتفاق ہے۔
اس لئے اگر آپ کے سامنے اس طرح کی روایات پیش کی جائیں تو آپ کا صڑف یہ کہہ دینا کافی ہے کہ یہ کوئی حدیث یا صحابی کا قول نہیں اس لئے یہ دلیل نہیں ۔
ہاں اگرمرفوع حدیث یا صحابی سے متعلق کوئی روایت پیش کی جائے تو ان شاء اللہ ایسی ہر روایت کی تحقیق آپ اس تھریڈ میں پاسکتے ہیں۔