• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیوٹی ٹپس

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
Beauty Tips Number 23

سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے

سیکا کائی؛ ماش کی دال اور میتھی باریک پیس لیں۔ پھر اس سفوف سے سر دھویا جائے۔ نہ صرف بال سفید ہونا بند ہو جائیں گے بلکہ بال جھڑیں گے بھی نہیں۔

آلو کے خشک ٹکڑے لوہے کے برتن میں ایک دن کیلئے بھگو دیں۔ دوسرے دن اس پانی سے سر دھونے سے بال سیاہ ہو جائیں گے۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
Beauty Tips Number 24

گرتے بالوں اور گنجے پن کا علاج

ہیرا ہینگ کو کالی مرچ اور سرکہ کے ساتھ پیس کر لگانے سے بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے۔

برگد کے درخت کی داڑھی سو گرام مقدار میں لیکر سایہ میں دو دن تک رکھ کر خشک کریں۔ اور سیل پر کچل کر ناریل کے خالص تیل میں جو کہ نصف لیٹر مقدار میں ہو ڈال دیں۔ اسے دو ہفتے تک پڑا رہنے دیں اسکے بعد چھان کر نتھار لیں اور اس تیل کی سر میں ہر روز بلا ناغہ صبح و شام مالش کریں۔

خالص زیتون کے تیل میں پیاز کا رس ملائیں۔ ہر روز گنج پر اسکی مالش کریں۔ چند ماہ کے مسلسل استعمال سے سر کی گنجی جلد پر بال اگ آئیں گے۔

خالص روغن آملہ کی ہر روز سر کی جلد پر مالش کریں گنجے پن کو دور کرنے کیلئے اکسیر ہے۔

ہر روز خالص روغن بادام کی سر میں خوب مالش کرنے سے گنجا پن دور ہو جاتا ہے۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
Beauty Tips Number 25
ہر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اگر بال سفید ہوجائیں تو پھر انہیں سیاہ نہیں کیا جاسکتا اور اس لئے لوگ مختلف طرح کے ہیئرکلر استعمال کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو سفید بالوںکو دوبارہ کالا کرنے کا آسان ترین نسخہ بتاتے ہیں۔
اجزاء
فلیکس سیڈ آئل (السی کا تیل)200گرام
لیموں چار عدد
لہسن کی تین توڑیاں
شہد ایک کلو
بنانے کا طریقہ
لیموں کا رس اورلہسن کو اچھی طرح پیس لیں،اسکے بعد فلیکس سیڈ اور شہد ڈالیں اور پھر پیس لیں۔اس مرکب کو کسی جار میں ڈال کر اچھی طرح بند کردیں اور مکسچر کو فریج میں رکھ دیں۔ہر کھانے سے 30 منٹ قبل ایک بڑا چمچ مکسچر کاکھائیں اور ہمیشہ لکڑی یا پلاسٹک کا چمچ استعمال کریں۔یہ جادوئی مکسچر دن میں تین بار استعمال کرنے سے نہ صرف بال مضبوط ہوکر سیاہ ہونے لگیں گے بلکہ اس سے صحت بھی اچھی رہے گی۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
پسے ہوئے پودینے کے پتے
{5 کھانے کے چمچ}
معذرت کے ساتھ
یہ وہ نسخہ ہے جس کا بنانا ۔۔۔ مشکل ۔۔۔ نہیں نہیں ۔۔۔ ناممکن ۔۔۔ نہیں نہیں ۔۔۔ ابتسامہ
اس کی تصحیح کردی جائے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
میرا خیال ہے کہ اس کی تصحیح کی ضرورت نہیں۔
پودینے کے تازہ پتے بھی پیسے جا سکتے ہیں اور خشک پتوں کو پیسنا تو کسی صورت مشکل نہیں۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
عرق گلاب کے فوائد
صبح صابن یا فیس واش سے منہ دھونے سے قبل عرق گلاب میں پانی ملا کر منہ دھونا جلد کے لیے بہت مفید ہے۔اسی طرح صبح سویرے عرق گلاب سے آنکھیں دھونا بھی آنکھوں کی خوب صورتی بڑھاتا ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ہاتھ خصوصا سردیوں میں الگ ہی نظارہ پیش کرتے ہیں اور بنی بنائی شخصیت کا ستیاناس ہو جاتا ہے۔
جلد کی تروتازگی کے لیے پانی بہت ضروری ہے اسی طرح جیسے پودوں کے ٹرگر کے لیے))رات سونے سے قبل یا کام کاج برتن،کپڑے دھونے کے بعد بادام،زیتون،تاریل یا کسی بھی لوشن سے اچھی طرح مساج کیا کریں۔لیموں کے رس میں برابر چینی ملا کر ہاتھ پر ملیں یہاں تک کہ چینی نیچے گر گر کر ختم ہو جائے یا پھر ہاتھوں میں ہی جذب ہو جائے،ہاتھ دھو لیں۔پہلی دفعہ کے استعمال سے ہی محسوس ہو گا کہ اب ہاتھ سیکنڈ ہینڈ نہیں رہے))اس کے علاوہ سوجی اور لیموں کا رس برابر مقدار میں ملاکر آرام سے ہاتھ پر دو چار منٹ ملیں،رگڑ کر اتاریں اور ہاتھ دھو لیں۔ہاتھ نرم و ملائم بھی ہوں گے اور پرانے خلیوں سے نجات مل جائے گی۔
 
Top