• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیوہ کے دوسری شادی کرنے پر کم سن بچی کی حضانت کا حق

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
956
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
111
بیوہ کے دوسری شادی کرنے پر کم سن بچی کی حضانت کا حق


فتاوى عبر الأثير (( 38 ))
​

السؤال: أخت تقول أنا ارمله ولى بنت عمرها سنة ونصف، سؤالى فى حالة أننى تزوجت هل يحق لأعمام أبنتى أخذها ؟

ایک بہن پوچھتی ہیں کہ میں بیوہ ہوں اور میری ایک ڈیڑھ سال کی بیٹی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں دوسری شادی کر لوں تو کیا میری بیٹی کے چچا کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اسے مجھ سے لے لیں؟

الجواب: روى أبو داوود وغيره عن عمر بن شعيب عن أبيه عن جده أن امرأة قالت (يا رسول الله : إن ابني هذا كان بطني له وعاء وثديي له سقاء وحجري له حواء وإن أباه طلقني وأراد أن ينتزعه مني، فقال لها رسول الله -صلى الله عليه وآله وسلم- : أنتى أحق به ما لم تنكحي)

ابو داؤد اور دیگر محدثین نے روایت کیا ہے عمرو بن شعیب، وہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے عرض کیا: ’’اے اللہ کے رسول! میرا یہ بیٹا، میرا پیٹ اس کے لیے برتن تھا، میری چھاتی اس کے لیے مشکیزہ تھی اور میری گود اس کے لیے جائے پناہ تھی۔ لیکن اس کے باپ نے مجھے طلاق دے دی ہے اور اب وہ اسے مجھ سے چھین لینا چاہتا ہے۔‘‘ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت سے فرمایا: ’’جب تک تم دوسرا نکاح نہیں کر لیتیں، تم ہی اس بچے کی زیادہ حق دار ہو۔‘‘

قال الإمام أبو سليمان الخطابي: ولم يختلفوا أن الأم أحق بالولد الطفل من الأب مالم تتزوج ،فإذا تزوجت فلا حق لها فى حضانة

امام ابو سلیمان خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’علماء کے درمیان اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ جب تک ماں دوسرا نکاح نہ کرے، وہ کم سن بچے کی حضانت کے معاملے میں باپ سے زیادہ حق دار ہے۔ لیکن جب وہ دوسرا نکاح کر لے تو پھر اسے حضانت کا حق حاصل نہیں رہتا۔‘‘ انتہیٰ

هذا لو تنازعوا، أم مالم يحدث نزاع، أو لم يكن للطفل إلا أمه ،فيبقى معها وإن تزوجت. ودليل ذلك ماروى أن أم سلمة -رضى الله عنها- تزوجت بالنبي صلى الله عليه وآله وسلم وبقي ولدها فى كفالتها، والله أعلم.

یہ حکم اس صورت میں ہے جب فریقین کے درمیان بچے کی حضانت کے معاملے میں نزاع اور اختلاف پیدا ہو جائے۔ لیکن جب تک کوئی نزاع پیدا نہ ہو، یا بچے کے پاس ماں کے سوا کوئی دوسرا نہ ہو، تو بچہ اپنی ماں ہی کے پاس رہے گا، اگرچہ وہ دوسری شادی کر لے۔ اس کی دلیل وہ روایت ہے کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نکاح کیا، لیکن اس کے باوجود ان کا بچہ انہی کی کفالت اور پرورش میں رہا۔

واللہ أعلم۔
 
Top