السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم
@مقبول احمد سلفی صاحب! آپ کی طرف سے مراسلات کی بندش کیوں ہے؟ ایک ماہ سے زائد ہوگیا، آپ کی طرف سے کوئی علمی بات پڑھے ہوئے۔ جزاک اللہ خیرا۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لوگوں کو ایک ایسے پلیٹ فارم کی اشد ضرورت تھی جہاں کھلے مزاج ہوکر آزادانہ ماحول میں دینی مسائل پہ تبادلہ خیال کرسکیں اور ان کے سامنے حق و باطل واشگاف ہوسکے ۔ایسے میں یہ فورم واقعی قابل تحسین ہے اوربہت سارے احباب اس فورم کونکھارنے میں سعی پیہم کرتے ہیں، اللہ تعالی سے آپ تمام احباب کی صحت و تندرستی اور زندگی میں برکت کی دعا کرتاہوں۔
میں واقعی بہت دنوں سے اس فورم پہ کچھ لکھ نہیں سکا۔ اس کی وجہ صرف آفسیل ، گھریلو مشاغل ہیں، واٹسپ بھی کچھ زیادہ ہی مصروف کردیتا ہے کیونکہ میرے کئی گروپ ہیں جن کے ذریعہ علمی بساط کی حد تک لوگوں کی رہنمائی کرتا ہوں ۔
میرا یہ سب سے پسندیدہ فورم ہے ، میں اس پہ آیا کروں گا، ان شاء اللہ ۔
یاددہانی کے لئے برادرم محمد نعیم یونس کا بہت بہت شکریہ ،،، اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔