اسلامی سنٹر شمال طائف مسرہ کی جانب سے 21مئی 2015 بروز جمعرات یک روزہ عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں شیخ توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ ، شیخ سید معراج ربانی حفظہ اللہ ، شیخ مختار احمد عثمانی حفظہ اللہ اور شیخ عبدالمحسن حفظہ اللہ شرکت فرمارہے ہیں ، ان کے علاوہ طائف شہر کے تمام دعاۃ شامل ہورہے ہیں۔
سعودی عرب میں رہنے والے احباب سے اس کانفرنس میں شرکت کی پرخلوص گذارش کی جاتی ہے اور سعودی عر ب سے باہر رہنے والے حضرات سے دعاؤں کی درخواست کی جاتی ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعہ عموما لوگوں میں نتیجہ خیز اثر ہو اور خصوصا طائف شہر میں ہم جس مقصد کے تحت اس کا انعقاد کررہے ہیں اس میں بھرپور کامیابی ملے۔
پہلے میں بریدہ القصیم کے اسلامی سنٹر میں تھا اور اب شمال طائف (مسرہ) دعوہ سنٹر میں داعی ہوں ۔ یہ سنٹر مین طائف شہر اور حویہ کے درمیان واقع ہے، اسے لوگ حلقہ شرقیہ کے نام سے جانتے ہیں ۔ اس علاقے میں مجھے تقریبا دوسال کا عرضہ گذرا ہے ، یہیں جامعہ طائف کے نام سے ایک بڑی یونیورسٹی زیر تعمیر ہے ، اس یونیورسٹی کی تعمیر میں جامعہ کے حدود میں کئی کمپنیاں تعمیراتی کام میں مصروف ہیں۔
محمد الراشد نامی کمپنی میں میرا خطبہ جمعہ دو سالوں سے مسلسل ہورہاہے۔ جمعہ کی نماز پڑھنے کی غرض سے کئی کمپنیاں اس جگہ اکٹھی ہوتی ہیں ، الحمد للہ خطبہ کے دور رس نتائج سامنے آئے اور کئی احباب نے مسلک حق قبول کیا ۔ کتاب و سنت سے لوگوں کی بے پناہ محبت ہونے کی وجہ سے میں نے کانفرنس کا ارادہ کیا، اور اللہ تعالی کی توفیق و اعانت سے21 مئی کو یہ پروگرام کرانے جارہاہوں۔ آپ تمام بھائیوں سے اس کی کامیابی کے لئے دعا کی درخواست ہے ۔
دفتر تعاونی برائے دعوت و ارشاد شمال طائف مسرہ
مکمل پتہ : طائف شہر کے قریب حلقہ شرقیہ نزد کبری حلقہ ، فروج الطائف کے بالمقابل۔