السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گھر داخل ہوا تو ایک اجنبی کڑیل جوان بلا بیگم اپنی گود میں اُٹھائے ہوئے میری جانب بڑی۔۔
میں نے بلے کو پیار کیا اور خوشی و حیرت بھری سوالیہ نگاہوں سے بیگم کو دیکھا۔۔
بیگم مسرت بھری آواز میں بولی:
یہ شیرو ہے۔۔
اس کے گھر والے ڈرائنگ روم میں ہیں۔۔
منگنی کرنے آئے ہیں۔۔
اور شیرو بیچارہ اپنے انجام سے بے خبر سہم کر گود میں بیٹھا ہوا تھا۔۔
سوئیٹی کو لایا گیا۔۔پہلے تو شیرو کو سامنے پا کر محو حیرت ہوئی۔۔ پھر اُس کی نسوانیت جاگ گئی۔۔اور وہ شیرو پر خھو خھو کر کے غرائی۔۔اور پھر جا کر چھپ گئی۔۔اور چپکے چپکے تانک جھانک کرنے لگی۔۔تو ہمیں اُس کی رضامندی کا اندازہ ہو گیا۔۔
شیرو کو ہم نے کیٹ فوڈ پیش کی لیکن شرم کے مارے وہ کھا نہ سکا۔۔
بچوں نے اُس کی تصاویر لی۔۔اور پھر کچھ وقت اُس کے ساتھ کھیلنے کے بعد سوئیٹی کے سسرالیوں کو مع شیرو رخصت کر دیا گیا۔۔
الحمد للہ! خیر و خوبی سے منگنی انجام پائی۔۔ البتہ ابھی رخصتی موخر ہے۔۔
مناسب وقت دیکھ کر سوئیٹی کو ہر پانچ چھ ماہ بعد ایک دو دن کے لیے رخصت کرتے رہیں گے۔۔ان شاء اللہ!
ابتسامہ!