بھائی! اب میں سوچ میں مبتلا ہوں کہ شیرو اور سوئیٹی کے متوقع بچہ کے متعلق ہے یا میرے بچہ کے متعلق! (ابتسامہ)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرا خیال ہے کہ صرف آپ ہی سوچ میں مبتلا ہو گئے ہیں، ورنہ میرے گمان میں جو زائر بھی یہاں زیارت کرے گا اُسے واضح و صاف پتا چلے گا کہ نو مولود کی مبارک باد آپ کو ہی پیش کی جا رہی ہے ان شاء اللہ..اس لیے بلا ججھک قبول کر لیں..ابتسامہ!
بھائی!
برصغیر میں انگریز قابض بھی ہو چکے تھے اور جونا گڑھ کے نواب بڑی دھوم دھام سے بارات لے کر بھوپال گئے تھے ، اپنے بیٹے کی نہیں، اپنے کتے کی!
حکومت ہاتھ سے یوں ہی نہیں جاتی رہی!
جن لوگوں نے بکری بھینس گائے بلی وغیرہ رکھی ہوتی ہے، اُن کے لیے جفتی نا گزیر ہوتی ہے، چاہے انگریز قابض ہوں یا انگریز نما، پالتو جانوروں کے بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں...ابتسامہ!
اور بے فکر ہو جائیں سوئیٹی مادہ ہے..اس کی بارات کہیں نہیں جانے کی بلکہ وقتا فوقتا رخصتی ہوتی رہے گی...جیسا کہ اوپر عرض کیا ہے ان شاء اللہ..اور ویسے نوابوں کی مثال ہم غریبوں پر فٹ بھی نہیں آتی... ہمارے پاس کون سی حکومت ہے کہ دھڑن تختے کا خطرہ لاحق ہو....ابتسامہ!
مزید یہ کہ اگر آپ کی اجازت نہ ہو اور کسی مسلمان کی حکومت جانے کا ذرہ برابر بھی خدشہ ہو تو بڑے مقصد کے لیے منگنی ختم کی جاسکتی ہے...ابھی کون سی رخصتی ہو گئی ہے...ابتسامہ!