شاہد نذیر صاحب سے میرا اکثر باتوں میں اختلاف ہوتا ہے لیکن اس معاملہ میں میں ان سے متفق ہوںبالکل کہنا ہے۔ لیکن فرصت ملنے پر۔
آپ لوگوں کو دھاگے پر تالا لگانے کی اتنی جلدی کیوں ہوتی ہے؟
تالا لگائے بغیر اگر کوئی شراکت ناگوار ہو تو اسے حذف بھی تو کیا جاسکتا ہے۔
چوں کہ یہ پوسٹ جس مسئلہ پر ہے وہاں موضوع کچھ اور ہے اس لئیے تجویز کے طور پر ایک الگ تھریڈ بنا رہا ہوں
میری انتظامیہ سے مودبانہ گذارش ہے کہ تھریڈ کو تالا نہ لگایا کریں جن پوسٹ کی وجہ سے تالا بندی کی ضرورت پیش آتی ہے ، انہی پوسٹ کو بغیر کسی وضاحت کے ڈیلیٹ کردیا جائے
ابھی بھی میں کئی پوسٹ پر لکھنا چاہتا ہوں لیکن حالیہ بیماری کی وجہ سے ابھی میں تفصیل سے لکھنے سے قاصر ہوں
لیکن ساتھ میں خدشہ بھی ہوتا ہے جب کبھی بعد میں جواب لکھوں تو معلوم ہو تھریڈ کی تالا بندی کی چکی ہے
اگر وہ پوسٹ ڈیلیٹ کی جائين جن کی وجہ سے تالا بندی کی ضرورت پیش آتی ہے تو میرے خیال میں ماحول میں کچھ بہتری بھی آئے گی
تالا بندی تو ایک طرح کی سیز فائر (جنگ بندی ) معلوم ہوتی ہے جس کے ذریعے فریقین وقتی طور پر ایک تھریڈ میں سب و شتم کرنے سے رک جاتے ہیں لیکن چند دن بعد وہی افراد دوسرے تھریڈ میں باہم دست و گریبان نظر آتے ہیں