ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
[ ۲ ]
اس ماہ علمی تحائف میں سب سے اَہم تحفہ، لاہور سے شائع ہونے والے ماہنامہ ’رُشد‘ کے خصوصی شمارے قراء ات نمبر کی دوسری جلد ہے… کلیّۃ القرآن الکریم والعلوم الإسلامیۃ لاہور کا یہ شاہکار ۹۳۶ صفحات پر مشتمل ہے۔ اُردو زبان میں قرا ء ات کے حوالہ سے ہونے والا یہ کام اس دور کا ایک بڑا کام ہے۔ جن حضرات نے فن قرائات پراس بار لکھا ہے اُنہوں نے بڑی عرق ریزی سے مقالات مرتب کیے ہیں۔ ڈاکٹرحافظ حمزہ مدنی اور اُن کے رفقاء کی یہ کاوش قابل ِستائش ہے کہ علوم القرآن اور بالخصوص قراء اتِ قرآن کی جن باتوں کو لوگ بھولتے جارہے تھے انہیں ایک بار پھر ذہنوں میں تازہ کردیا گیا ہے۔اگرچہ بعض حضرات اسے تحسین کی بجائے تنقید کی نظر سے دیکھ رہے ہیں اور ان کے خیال میں ایسا کرنے سے قرآن کریم کے بارے میں بعض شکوک و شبہات پیدا ہوسکتے ہیں، تاہم علم تو علم ہے اور قراء ات کے علم سے ناواقفیت اور نامانوسیت اس تنقیدی نگاہ کا اصل چشمہ ہے۔ اَزمنہ ماضیہ میں اَسلاف نے اس پر بہت کچھ لکھا ہے مگر اُردو خواں طبقہ کی چونکہ وہاں تک دسترس نہیں اس لیے اس کے بارے میں مختلف خیالات کا پیدا ہونا اَمر لابدی ہے۔ ندعو اﷲ أن یوفقنا بفہم القرآن و علوم القرآن و بفہم القراء ات المختلفۃ المذکورۃ في السنۃ المطہرۃ … واﷲ ولی التوفیق۔
علمی و تحقیقی مجلہ ’فقہ اسلامی‘ گلشن اقبال، کراچی