• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
اگر تو بات اسی حد تک ہو کہ فروش اور اصول کیلئے بالترتیب اسالیب ِبلاغت اور لہجات کی اصطلاحات استعمال کی جاسکتی ہیں تو دیکھنا پڑے گا کہ یہ فرشی اختلافات یعنی متن قرآنی کی اختلافی روایات، بلاغت کے مختلف اسالیب کے اظہار کیلئے وجود میں لائی گئیں یا اس سے بھی آسانی مقصود تھی جو کہ حدیث سبعہ أحرف سے اغلب طور پر مقصود ومسلم ہے؟ محض اسلوب بلاغت کیلئے اختلافی روایات کی اجازت تاحال ذہنی میلان حاصل کرنے سے قاصر رہی ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ مترادفات کی منسوخی کے بعد سبعہ أحرف کے ضمن میں جو اختلاف لہجوں اور اسالیب ِبلاغت کی نوعیتوں پر بچا ہے، خود سبعہ کی تحدید جو کہ ۶ کے بعد اور ۸ سے پہلے ہے کو متاثر کرتا ہے۔
نیز یہ بھی ملاحظہ رکھا کہ مثلاً حذف واضافہ والی روایات کے اندر اسالیب ِبلاغت کے اظہار کو مانتے وقت یہ بھی لازم آئے گا کہ ان دو میں سے ایک اسلوب زیادہ فصیح اور اولی ہو اور دوسرا نہ ہو جس سے متن کے اندر کسی نہ کسی طرح تنقیص کا پہلو بھی مفہوم ہوتا ہے۔
بہرحال یہ ایک اجتہادی فکر ہے جس میں غلطی کی گنجائش ہے، میرا موقف یہ ہے کہ امام ابو الفضل رازی وغیرہ کی سبعہ انواع والی رائے ہی سبعہ احرف کی وضاحت کیلئے جامع اور مناسب تعبیر ہے جو بلاغت کے اسالیب سمیت دیگر انواع کو بھی شامل ہے۔
میں آخر میں ایک بار پھر اس مبارک علمی اور اہم یادگاری سلسلۂ قراء ات کو پیش کرنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی جناب میں شرفِ قبولیت بخشے۔
محمد فیروز الدین شاہ کھگہ
اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف سرگودھا​

٭_____٭_____٭
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
[ ۱ ]


محترم جناب مدیر مجلہ ’رُشد‘ اَلسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
رُشد کے قراء ات نمبر حصہ اَول کے تین ماہ بعد آپ نے اس کا دوسرا حصہ بھی شائع کر دیا۔آپ حضرات کی یہ بڑی ہمت ومحنت ہے۔ دوسرے حصے میں بھی قراء ات سے متعلق اَہم مباحث ہیں مثلا حروفِ سبعہ، رسم الخط اور قراء کی تاریخ وغیرہ۔ اب آپ کا اِرادہ تیسرا حصہ بھی نکالنے کا ہے۔ اللہ تعالی اس محنت کو قبول فرمائیں اور اس ضخیم کام کو نافع خلائق بنائیں۔ تفصیلی تبصرہ کرنے کی طاقت نہیں اس لیے مبارکبادی اور اِن چند حروف پر قناعت فرمائیں۔ والسلام
ڈاکٹر مفتی عبد الواحد
صدر دار الافتاء جامعہ مدنیہ، لاہور​
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
[ ۲ ]


مکرمی و محترمی جناب حافظ عبدالرحمن مدنی … زید مجدکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کی سرپرستی میں شائع شدہ ماہنامہ ’رُشد‘ کے دو ضخیم قراء ات نمبر (حصہ اوّل و حصہ دوم) یکے بعد دیگرے موصول ہوئے۔ میں آپ کا اور ’اِدارہ رُشد‘ کے تمام معزز اَرکان کا بے حد شکر گزار ہوں۔ یہ ایک بہت بڑا علمی تحفہ اور تحقیقی سوغات ہے، جسے آپ حضرات نے نہایت اِہتمام اور بہ درجہ غایت محنت کے ساتھ مرتب کرکے شائقین علومِ قرآن کو نوازا ہے۔ اس خدمت عظیم کا صلہ آپ کو اور ’رُشد‘ کے عملہ اِدارت کو اللہ تعالیٰ ہی دینے والا ہے اور ان شاء اللہ ضرور دے گا۔
قرآنِ مجید وہ نور ، وہ کتابِ ہدایت، وہ نطق جبریل او راللہ تعالیٰ کا وہ آخری بول ہے جسے بہت سے علوم و فنون کے دلآویز اور رُوح پرور مجموعے کی حیثیت حاصل ہے۔ جمع و تدوین، واقعات و قصص، رسم الخط، نزول و ترتیب، اعجاز وادبیت، فصاحت و بلاغت، اسلوب و انداز، قراء ات و تجوید، حسن بیان، نزول علیٰ سبعۃ احرف اور دیگر متعدد علوم ہیں جو اس کے الفاظ و حروف میںپوشیدہ ہیں او راہل علم نے انتہائی خوب صورتی کے ساتھ ان علوم کی وضاحت کی ہے، کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ! قرآنِ مجید چونکہ ہمیشہ کیلئے اورہر زمانے کیلئے ہے، اس لئے ہمیشہ اور ہر زمانے میں اس کے مطالب کی گرہیں کھلتی رہیں گی او راس کے معانی کی صراحت ہوتی رہے گی۔ عالی بخت ہیں وہ لوگ جنہوں نے یہ خدمت سرانجام دی اور دے رہے ہیں۔
آپ نے قراء اتِ قرآن سے متعلق جو ذخیرۂ معلومات ساڑھے سولہ سو صفحات کی ان دو جلدوں میں جمع کردیا ہے ، وہ اس موضوع پر تحقیق کرنے والوں کو ہمیشہ حوالے کا کام دے گا اور اس سے دلچسپی رکھنے والا ہر شخص ’ رُشد‘ کے اِن خاص نمبروں سے اِستفادہ کرے گا۔ اسی طرح یہ خاص نمبر اِس کیلئے رُشد و ہدایت کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہوں گے جو ان سے فیض یاب ہوگا ۔
اِس سے قبل بھی بعض حضرات نے قرآن مجید سے متعلق بعض جرائد کے خاص نمبر شائع کئے ہیں، وہ بھی اپنی جگہ بڑی اہمیت رکھتے ہیں لیکن ’رُشد‘ کے قراء ات نمبر اپنے موضوع میں بہت اَہم ہیں۔ میں اس پر آپ حضرات کوبہت بہت مبارک پیش کرتا ہوں۔میں شکرگزار ہوں کہ یہ نمبر ارسال فرماکر آپ نے مجھے ان سے استفادے کا موقع دیا۔
اُمید ہے کہ مزاجِ گرامی بخیر ہوں گے۔
اخلاص کیش: محمد اسحاق بھٹی​
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
[ ۳ ]


محترم حافظ انس مدنی ﷾ ، مدیر اعلی ماہنامہ رشد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اُمید ہے کہ مزاجِ گرامی بخیر ہوں گے۔ ماہنامہ ’محدث‘ اور ’رُشد‘ باقاعدگی سے موصول و رہے ہیں۔ ان میں شائع شدہ علمی مقالات و مضامین سے اِستفادے کا موقعہ ملتا رہتا ہے۔ جزاکم اﷲ ووفّقکم مزید توفیق۔ آمین
ماہنامہ’ رُشد‘ کے قراء ات نمبر کے دونوں حصے موصول ہوئے۔ پہلا حصہ زیر مطالعہ ہے۔ آپ کی اور دیگر رفقائے کار کی یہ محنت اِنتہائی قابل قدر ہے۔ قراء ات کے موضوع پر اُردو زبان میں شاید یہ منفرد مجموعہ ہے جس میں اس سے متعلقہ پر وقیع معلومات یکجا کردی گئی ہیں۔ اس قدر علمی، تحقیقی اور شان دار نمبر پیش کرنے پر میں آپ کو ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں۔ اللہ کریم آپ کو اس پر جزائے خیر عطا فرمائے او رطالبانِ علوم القرآن کو اس سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین والسلام!
پروفیسر ابو حمزہ سعید مجتبیٰ السعیدی
فاضل مدینہ یونیورسٹی، اندرون قلعہ منکیرہ، ضلع بھکر​
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
[ ۴ ]


حبي وسیدی أخی الکریم علامہ مدنی صاحب ﷾ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خیریت مطلوب و مقصود، مؤقر مجلہ ’رُشد‘ کے قراء ات نمبر دونوں حصے موصول ہوچکے ہیں۔ فشکراً جزیلاً
مکرمی! اس اشرف موضوع پر منفرد اور بے مثال کاوِش ہے۔ قرآن حکیم کی یہ عظیم الشان خدمت بالیقیں آپ کے لئے توشۂ مغفرت ہے۔ بمن اللہ تعالیٰ بہت سے اشکال دور ہوئے۔
قراء ات سبعہ یا خلط قراء ات کی بنا پر اس فن کی مزید صور متنوعہ کے حصول پر مضبوط، مدلل اور مبرہن طُرق سے اُن کی استنادی کیفیات کی وضاحت الحمد للہ زندہ جاوید کارنامہ ہے۔
’’ وَاِنَّہٗ لَکِتٰبٌ عَزِیْزٌ لَّا یَـأْتِیْہِ الْبٰطِلُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَلَا مِنْ خَلْفِہٖ ‘‘ (فصلت: ۴۱، ۴۲)
یہ نمبر بلا ریب اس فن کا بحر ذخار ہے جو ارباب فن کے ساتھ ساتھ منتہی طلبہ کیلئے کمال رشد و راہنمائی کا سہل الوصول طریق ہے جبکہ علم آگاہی سے ادنیٰ ممارست رکھنے والے اور میرے جیسے بے بضاعت مبتدی بھی اس معزز فن سے بفضل اللہ تعالیٰ مستفید ہوسکیں گے او راس معظم مجلہ کے ہر مضمون پر الگ الگ کچھ کہنے کی بجائے صرف ایک جملہ پر اکتفا نہایت مناسب ہوگا۔ ’طارم اعلیٰ کے بے شمار تابندہ ستاروں کا یہ اجتماع‘ ’فبأیہم اقتدیتم اھتدیتم‘ کا مصداق ہے۔ فجزاکم اﷲ جزاء موفوراً وتقبل بقبول حسن وأنبت نباتا حسنا وجعل سعیکم سعیا مشکوراً۔
نیز … اَزیں پیشتر آپ کا عظیم القدر مجلہ ’محدث‘ ایک عرصہ تک پہنچتا رہا۔ قلب وروح کو تازگی ملتی۔ عالمی سطح کے سربستہ اِسرار و حقائق منکشف ہوتے۔علاوہ اَزیں یہود وہنود اور نصاریٰ کے ہلاکت خیز اسلام دشمن عزائم اور خطرناک منصوبوں کی نشاندہی ’محدث‘ کا تاریخی حصہ ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ والسلام!
شیح الحدیث حافظ محمداسمٰعیل
مدیر جامعہ ابراہیمیہ للبنات، جلالپور روڈ، حافظ آباد​
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
[ ۵ ]


محترم جناب حافظ اَنس نضر مدنی﷾ ، مدیر اعلیٰ ماہنامہ رُشد و رفقاء السلام علیکم ورحمۃ اللہ
اُمید ہے کہ آپ رفقائے کار کے ساتھ بخیر وعافیت ہوں گے۔ نہایت ہی معذرت خواہ ہوں کہ جواب دینے میں تاخیر ہوگئی۔ والعفو عند کرام الناس مأمول
جناب والا! طالبانِ علم نبوت کے علمی و فکری مجلہ ماہنامہ ’رُشد ‘کا ’قراء ات نمبر‘ جون ۲۰۰۹ء اپنی غیر معمولی ضخامت کے ساتھ موصول ہوا۔ مجلہ التراث کیلئے یہ ایک بیش بہا، اَنمول موتی اور ہدیۂ گراں ہے۔ اُمید ہے کہ دوسرا حصہ بھی اَرسال فرمائیں گے۔
جناب والا! یہ خصوصی قراء ات نمبر اپنے موضوع پر ایک مکمل اِنسائیکلو پیڈیا اور ملکی و غیر ملکی فنِ قراء ت کے حذاق وعباقرہ سکالروں کے مضامین اس کے حسین و جمیل ماتھے کا جھومر تھے۔ میں مکمل طور پر اِتفاق کرتا ہوں کہ مدارس دینیہ میں قراء ات کی تعلیم و تعلم اور قابل شامل نصاب فی الفور بلاتراخی عمل میں آنا چاہئے۔ جس سے ہمارے مدارس ابھی تک محروم ہیں حالانکہ قراء ت عاصم جتنی اَہم ہے اسی طرح دوسرے قراء کی قراء ات بھی قرآن فہمی کیلئے اہم ہیں۔ لیکن اَفسوس کہ ہمارے ہاں جہالت اس حد تک کہ اگر کوئی اِمام دوسری قراء ات میں نماز پڑھائے تو پیچھے سے غلط پڑھنے کی سوچ میں تصحیح کرنے لگ جائے۔
اِس قراء ات نمبر کے تمام مضامین عموماً اور بعض مضامین خصوصی طور پر اَحرف سبعہ کی طرح کافی و شافی اور تروی الغلیل وتشفی العلیل کے مصداق ہیں۔ علماء ِکرام نے اتنی باریکی اور عرق ریزی کے ساتھ اس معرکۃ الآراء موضوع کوبیان کیا ہے اور علمائے قراء ات کی کاوشوں کو منظر عام پر لائے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر ’’ ئَامَنَّا بِہٖ کُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا ‘‘(آل عمران: ۷) بے ساختہ منہ سے نکلا۔ قرآن مجید کے اس مہجور فن کو پاکستان میں تازہ رکھنے اور زندہ کرنے کا اِہتمام کرکے آپ اور کاروان حافظ مدنی نے اُمت اِسلامیہ پر غیر معمولی اِحسان کیا ہے۔
میرے پاس الفاظ و تعبیر نہیں کہ اس پر تجزیہ و تبصرہ کروں۔ اِدارہ جامعہ، اَساتذہ اور قلمکار حضرات کو صدبار اس کے اصدار و نشر پر مبارکباد۔ دُعا ہے کہ روزقیامت ان تمام خدام القرآن کو قرآن کریم کی سفارش حاصل ہو۔ والسلام!
عبدالرحیم روزی
سیکرٹری مجلہ التراث ، جامعہ دارالعلوم بلتستان غواڑی​
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
[ ۶ ]


حضرت مولانا حافظ عبدالرحمن صاحب مدنی﷾ اور اُن کے رفقاء کار حافظ انس نظر مدنی﷾، ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی﷾ اور حافظ نعیم الرحمن﷾ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اُنہوں نے ماہنامہ ’رُشد‘ لاہور کا ’قراء ات نمبر‘ حصہ دوم (۹۳۶) صفحات میں شائع کرکے ایک بہت بڑی علمی خدمات اَنجام دی ہے۔ اس سے پہلے وہ حصہ اوّل (۷۲۰) صفحات میں شائع کرکے ملک کے اَہل علم و اہل قلم سے خراج تحسین حاصل کرچکے ہیں۔
مرتبین نے اس نمبر میں جن عنوانات کے تحت مضامین شائع کئے ہیں۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭ حجیتِ قراء ات ٭ فتاویٰ جات ٭ تاریخ قراء ات ٭ حدیث سبعہ اَحرف
٭ مباحثِ قراء ات ٭ اعجاز ِقرآنی ٭ تحقیق و تنقید ٭ اِنکار ِقراء ات
٭ علوم القراء ات ٭ متفرقات ٭ اِنٹرویوز ٭ کتابیات ٭ سیرو سوانح
حضرت مولانا حافظ عبدالرحمن مدنی﷾ اور اُن کے رفقائے کار نے قراء ات نمبر شائع کرکے ایک عظیم دینی و علمی خدمت اَنجام دی ہے اور اس علمی کاوش پر حضرت مولانا حافظ عبدالرحمن﷾ اور اُن کے رفقاء مبارکباد کے مستحق ہیں۔ قراء ات کے بارے میں تمام متعلقہ اُمور پر مضامین کا جمع کرنا تمام اِدارہ رُشد کے سعی و کوشش اور ان اور مقالہ نگاروں پر ایسے دقیع اور علمی و تحقیقی مضامین کو اِحاطہ تحریر میں لانا ان کے علمی تبحر، ذوق مطالعہ اور وسعت ِ معلومات کا ایک زندہ جاوید کارنامہ ہے۔
قراء ات پر دو ضخیم نمبر (صفحات مجموعی۱۶۵۴) اُردو زبان میں شائع کرنا ایک نادر علمی و دینی کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دُعا ہے کہ وہ مولانا حافظ عبدالرحمن مدنیd اور اُن کے رفقائے کار کے علم وعمر میںبرکت عطا فرمائے اور ان کی اس محنت کو شرف قبولیت سے نوازتے ہوئے اس فیض کو جاری و ساری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
عبد الرشید عراقی، عراقی گیٹ، سوہدرہ، براستہ وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ​
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
[ ۷ ]


رُشدقراء ات نمبر کا صاحب ِقرآن کی اُمت پراِحسان
حضرت الشیخ قاری محمد ادریس عاصم ﷾ کے صاحبزادے حضرت مولانا قاری ابوبکر عاصم صاحب کے ہاتھ برادر گرامی قدر قاری حمزہ مدنی ﷾ نے ماہنامہ رُشد کا قراء ات نمبر حصہ اوّل بھیجا ۔
عظیم اِسلامی سکالر محترم حضرت حافظ عبدالرحمن مدنی متعنا اﷲ بطول حیاتہٖ کی سرپرستی میں چلنے والے عظیم ادارے مجلس تحقیق اسلامی نے جو مختلف عنوانات پر نمبر نکالے ہیں اُن میں سے سب سے عالی، بہترین، ضخیم اور تعلیمی نمبر یہ قراء ات نمبر ہے ۔بلا شبہ انتہائی قیمتی نادر و نایاب تحفہ اور ایک علمی شاہکار کے طور پر یاد رکھا جائے گا اور آنے والی نسلیں اس بحر بے کنار میں غوطہ زن ہوکر موتی چنیں گی۔ علم تجوید و قراء ت کے ساتھ محبت و عقیدت رکھنے والے طلبا، اساتذہ اور مدرسین کیلئے یہ خصوصی اشاعت دستاویز سے کم نہیں ہے۔
میری رائے میں اگر کوئی صاحب فوری طور پر مکمل نہیں پڑھ سکتے توکم اَز کم مندرجہ ذیل مضامین ضرور پڑھیں۔ 1. ’قرآن حکیم کے متنوع لہجات اور ان کی حجیت‘ از حافظ عبدالرحمن مدنی 2. ’مصحف مدینہ کی اَہمیت اور تعارف‘ از قاری محمد ادریس عاصم 3. ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی کا ۴۳ صفحات پر مشتمل مضمون ’تعارف قراء ات‘ 4. قاری رشیداحمد تھانوی کامضمون 5. ’قراء ات عشرہ کی اسانید اور ان کا تواتر‘ از قاری صہیب احمد میرمحمدی و قاری نجم الصبیح تھانوی
اس قراء ات نمبر حصہ اوّل کی ایک اور بہت بڑی امتیازی خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں اسلاف قرائے کرام کے تعارف، ان کے اساتذہ کے اسمائے گرامی ،ان کے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے تلامذہ کے نام اور تالیفات و تصنیفات کا تذکرہ موجود ہے اوراس طرح ایک بڑی خوبی شفیق کوکب صاحب کا اشاریہ بھی ہے جس نے تومذکورہ شمارہ کو چار چاند لگادیئے ہیں ۔اسی طرح آپ کو اس نمبر میں علامہ تمنا عمادی کے قراء ات کے بارے ذاتی افکار و نظریات، جاہلانہ مغالطات کے پاکستان میں امین ونقیب امین احسن اصلاحی، جاوید غامدی اور اس قبیل کے اِکا دُکا دوسرے منکرین قراء ات کے نظریات باطلہ کا قاطع و ساطع ردّ ملے گا ۔ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے بانیان ومنتظمین و معاونین کی اس کاوش کو اُخروی زندگی میں کامیابی کا سبب بنائے ۔ آمین
قاری عنایت اللہ ربانی کاشمیری​

٭_____٭_____٭
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
[ ۱ ]


قارئین یاد رکھیں کہ علوم اِسلامیہ انٹرنیشنل کے پچھلے شمارہ علامہ سید سلیمان ندوی اور مولانا محمد علی جوہر حیات وخدمات نمبر میں اس خصوصی شمارہ کے پہلے حصہ پر تبصرہ شائع کیاگیا تھا۔ موجودہ شمارہ جو کہ حصہ دوم ہے۔ حصہ اَوّل سے زیادہ ضخیم اور علمی اعتبار سے زیادہ دقیع ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہنامہ’ رُشد ‘کا قراء ات نمبر کے حوالہ سے حصہ سوم بھی زِیر طبع ہے۔ بلامبالغہ اس موضوع پر اتنا بڑا کام عالم اسلام کے مجلات میں پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔ اسے فن قراء ات پر اِنسائیکلو پیڈیا کہا جائے تو مناسب ہوگا۔
مجلہ کی مجلس اِدارت نے تمام لٹریچر کو چھان کر مطبوعہ و غیر مطبوعہ مضامین کا شاندار مجموعہ تیار کردیاہے، میرا خیال ہے اس کی اِشاعت کے بعد فتنہ اِنکار حدیث کی طرح فتنہ اِنکار قراء ات بھی علمی دنیا میں دفن ہوجائے گا۔
مذکورہ شمارہ اس قابل ہے کہ اس کے ایک ایک مضمون پر تجزیہ و تبصرہ پیش کیا جائے۔ مختصر اَنداز میں اس طرح تعارف کرایا جاسکتا ہے کہ حجیت قراء ات کے حوالہ سے چھ مضامین حافظ ثناء اللہ مدنی، مولانا ابوالاعلیٰ مودودی، مبشر احمد ربانی، صہیب میرمحمدی، علی خلف حسینی اور نجم الصبیح تھانوی کے شامل ہیں۔
فتاویٰ جات کے حوالہ سے چار مضامین قاری محمدمصطفی راسخ ، محمد اصغر اور ابوبکر عاصم کے شامل ہیں۔
حدیث سبعۃ اَحرف کے مفہوم کی تعیین پر پانچ مضامین ڈاکٹر عبدالعزیز ،قاری محمد طاہر رحیمی، محمدادریس العاصم، تاج افسر اور محمد علی الضباغ کے شامل ہیں۔
مباحث قراء ات کے حوالہ سے چار مضامین شامل ہیں۔ جس میں پہلا مضمون چیف ایڈیٹر علوم اسلامیہ (ڈاکٹر صلاح الدین ثانی) دوسرا مضمون چیف ایڈیٹر ماہنامہ’ رُشد‘ ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی کا ہے، تیسرا مضمون ڈاکٹر عبدالعزیز، چوتھا صہیب میرمحمدی کا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
قراء ات قرآن کریم دراصل اعجاز القرآن ہے۔ اس پر تین مضامین ڈاکٹر نبیل محمد، قاری رشید اَحمد تھانوی اور پروفیسر محمد شملول مصری کے ہیں۔
فن قراء ات کے متعلق بعض رواجات پر محققین نے تنقید کی ہے۔ چھ مضامین میں ان کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
اِنکارِ قراء ت جو پہلے مستشرقین پھر منکرین حدیث کی جانب سے کیا گیا ہے۔ تین مضامین میں ان کا جائزہ لیا گیا ہے۔ علوم القراء ات پر چار مضامین شامل ہیں۔
متفرقات کے عنوان سے مفسر، محدث، فقہاء ، ماہرین نحو وصرف قرائِ کرام کے مختصر حالات پیش کئے گئے ہیں۔
آخر میں تقریباً ۷۰ صفحات پر عہد نبوی تا عہد ِحاضر تجوید و قراء ات پر لکھی گئی کتب کی کتابیات پیش کی گئی ہیں۔
مجلہ کا اختتام سابقہ حصہ اوّل کے شمارہ پر منتخب خطوط و تبصروں پر ہوتا ہے۔
مجلہ میں بعض مضامین اِنٹرویو کی شکل میں ہیں جیسے حافظ عبدالرحمن مدنی، ڈاکٹر حمزہ مدنی اور قاری محمد اِدریس کے مضامین ان مضامین سے مقصود عوام میں رائج اعتراضات و تصورات کا خاتمہ اور فن قراء ات کے حوالہ سے اہل علم کے فہم کو بہتر بنانا ہے۔ بعض مضامین کے مباحث میں تکرار ہے، لیکن اس مسئلہ میں مدیر کو معذور سمجھا جائے، اسلئے کہ تکرار ختم کرنا ممکن نہیں۔ دو مضامین فقہاء و مفسرین کیلئے بہت اہم ہیں، احکام فقہ میں قراء اتِ قرآنیہ کے اثرات اور علم تفسیرپر قراء ات کے اثرات۔
مستشرقین کے حوالہ سے مباحث نہ ہونے کے برابر ہیں، فقط فیروز کھگہ نے قلم اٹھایا ہے، اس حوالہ سے حصہ سوم میں مزید مضامین کی ضرورت ہے۔ اس شمارے سے فن قراء ات کا اِرتقاء اور اُمت کا تعامل و خدمات بخوبی نمایاں ہوتا ہے، میں آخر میں مجلہ کے تمام متعلقین کو اس شاندار کوشش و کاوش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنے مضمون ’قراء ات کی حجیت، اَہمیت اور اُمت کے تعامل‘کو شامل اِشاعت کرنے پر شکریہ اَدا کرتا ہوں۔
پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی، ششماہی’ علوم اِسلامیہ‘ (سیرت النبیﷺ نمبر) اورنگی ٹاؤن کراچی​
 
Top