جزاک اللہ شاکر بھائیجزاکم اللہ خیرا کثیرا محترم ناصر بھائی اور عامر بھائی۔
اللہ تعالیٰ آپ احباب کی محبت کو قبول فرمائے کہ آپ فورم کی بہتری کے لئے سوچتے رہتے ہیں۔ اسی طرح مختلف تجاویز و آراء اور آپسی مشاورت ہی سے بہتر سے بہترین کی جانب سفر جاری رکھنا ممکن ہے ان شاء اللہ۔
میری رائے اس معاملے میں یہ ہے کہ سوالات و جوابات کو کوئی ایک نئی کیٹگری مثلاً Solved Questions میں ڈالنے کا فائدہ تب ہوگا جب ہمارے پاس یہاں سوالات و جوابات والی کیٹگری میں بہت سارے غیر حل شدہ سوالات ہر وقت موجود ہوں گے۔ جبکہ اس وقت تو صورتحال بہت اچھی ہے۔ الحمدللہ ابو الحسن علوی بھائی جان بروقت سوالات کے جوابات دے رہے ہیں اور اس وقت بھی اس کیٹگری میں نئے آنے والے دو تین سوالات کو چھوڑ کر سب کے جوابات دئے جا چکے ہیں۔ اگر مستقبل میں سوالات کی فریکونسی بڑھ گئی اور غیر حل شدہ سوالات زیادہ ہو گئے تو پھر ایسا کیا جا سکتا ہے کہ جواب دیتے ہی متعلقہ دھاگوں کو حل شدہ سوالات والی کسی ذیلی کیٹگری میں منتقل کر دیا جائے ۔
جہاں تک مضامین کے اعتبار سے سوالات کو متعلقہ کیٹگری میں منتقل کرنے کی بات ہے۔ یعنی نماز سے متعلق سوالات کے دئے گئے جوابات کو عبادات کی ذیلی کیٹگری نماز میں منتقل کر دینا۔ تو اس میں دو باتیں اہم ہیں:
۱۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ فورم کے ابتدائی دور میں ہم سوالات و جوابات والی کیٹگری کو اوپن رکھ کر تلخ تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔ اور موجودہ صورتحال سے بہت مطمئن ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یوزرز بھی مطمئن ہوں گے کہ اس کیٹگری میں صرف یوزر سوال کر سکتا ہے اور علمائے کرام کے جوابات کے بعد تشفی نہ ہونے پر بھی وہی یوزر دوبارہ وضاحت طلب کر سکتا ہے۔ دیگر یوزرز اس پرائیویٹ گفتگو کو ملاحظہ کر سکتے ہیں استفادہ کر سکتے ہیں لیکن دخل در معقولات یا دخل در نامعقولات نہیں کر سکتے۔ ابتسامہ۔ اگر ہم ان سوالات کو کسی عام نماز وغیرہ کے سیکشن میں حل ہونے کے بعد منتقل کر دیں گے تو دیگر یوزرز کو چونکہ ان دھاگوں میں بات چیت سے روکنا ممکن نہیں ہوگا، لہٰذا اگرچہ سائل مطمئن ہو چکا ہو دیگر یوزرز کے اسی دھاگے میں مزید کچھ لکھنے سے ہمیں دوبارہ وہی چیلنج درپیش ہوں گے کہ جن سے ہم ابھی کچھ عرصہ پہلے نبرد آزما تھے۔ یعنی کیونکہ علمائے کرام دیگر سیکشن کی باقاعدہ نگرانی کر کے ایک ایک بات کا جواب نہیں دے رہے ہوتے لہٰذا عین ممکن ہے کہ سائل دوبارہ غیر مطمئن ہو جائے۔ ابتسامہ۔
۲۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جب تک دھاگے نئے ہوتے ہیں لوگوں کو سرچنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن اگر آپ مثلا ایک ماہ پرانے دھاگے تلاش کرنا چاہیں یا کسی بھی موضوع پر فورم میں تلاش کرنا چاہیں تو دھاگا چاہے سوالات و جوابات والی کیٹگری میں ہو، solved questions والی کیٹگری میں ہو، یا متعلقہ نماز وغیرہ والی کیٹگری میں ہو، یوزر ہمیشہ سرچ کر کے ہی وہاں تک پہنچ پائیں گے۔ یعنی اگر ہم نماز سے متعلقہ سوالات و جوابات کو نماز سیکشن میں منتقل کر بھی دیں تب بھی عام یوزر کو اس سے بہت کم فائدہ ہوگا کیونکہ اس نے تو بہرحال متعلقہ موضوع پر سرچ کر کے ہی پہنچنا ہے۔
درج بالا باتیں ایک عام فورم کے یوزر کی حیثیت سے کی ہیں۔ کوئی انتظامیہ کی طرف سے حتمی فیصلہ نہیں ہے۔ بس اپنے مسائل آپ بھائیوں سے شیئر کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاکہ اس پر مزید ڈسکشن سے اگر تجاویز میں کچھ بدلاؤ لایا جانا ممکن ہو تو اس پر بھی بات چیت کی جا سکے۔
یا پھر ایک اور بات میرے ذہن میں آئی تھی
جن سوالات کا جواب مل چکا ہے ان کو renameکر کے موضوع کا ہلکا سا reference دے دیا جاے
جیسے کسی نے سوال کیا ہے
تو اب کسی کو کیا پتا کے اندر کون سا سوال ہےاس کے بارے میں بتایئے ؟
اور اگر اس کا جواب ملنے کے بعد ، سائل کی بھی تسلی ہو چکی تو انتظامیہ اس کو اسی سیکشن میں رکھے مگر نام چینج کر دے
جیسے
اور جواب کے بعداس کے بارے میں بتایے؟
جسٹ ایک راے ہےوسیلہ: اس کے بارے میں بتایے؟
بہتر تو انتظامیہ بھی جانتی ہے۔
جزا ک اللہ خیرا