• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجاویز برائے فتاویٰ جات

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
جزاکم اللہ خیرا کثیرا محترم ناصر بھائی اور عامر بھائی۔
اللہ تعالیٰ آپ احباب کی محبت کو قبول فرمائے کہ آپ فورم کی بہتری کے لئے سوچتے رہتے ہیں۔ اسی طرح مختلف تجاویز و آراء اور آپسی مشاورت ہی سے بہتر سے بہترین کی جانب سفر جاری رکھنا ممکن ہے ان شاء اللہ۔

میری رائے اس معاملے میں یہ ہے کہ سوالات و جوابات کو کوئی ایک نئی کیٹگری مثلاً Solved Questions میں ڈالنے کا فائدہ تب ہوگا جب ہمارے پاس یہاں سوالات و جوابات والی کیٹگری میں بہت سارے غیر حل شدہ سوالات ہر وقت موجود ہوں گے۔ جبکہ اس وقت تو صورتحال بہت اچھی ہے۔ الحمدللہ ابو الحسن علوی بھائی جان بروقت سوالات کے جوابات دے رہے ہیں اور اس وقت بھی اس کیٹگری میں نئے آنے والے دو تین سوالات کو چھوڑ کر سب کے جوابات دئے جا چکے ہیں۔ اگر مستقبل میں سوالات کی فریکونسی بڑھ گئی اور غیر حل شدہ سوالات زیادہ ہو گئے تو پھر ایسا کیا جا سکتا ہے کہ جواب دیتے ہی متعلقہ دھاگوں کو حل شدہ سوالات والی کسی ذیلی کیٹگری میں منتقل کر دیا جائے ۔

جہاں تک مضامین کے اعتبار سے سوالات کو متعلقہ کیٹگری میں منتقل کرنے کی بات ہے۔ یعنی نماز سے متعلق سوالات کے دئے گئے جوابات کو عبادات کی ذیلی کیٹگری نماز میں منتقل کر دینا۔ تو اس میں دو باتیں اہم ہیں:
۱۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ فورم کے ابتدائی دور میں ہم سوالات و جوابات والی کیٹگری کو اوپن رکھ کر تلخ تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔ اور موجودہ صورتحال سے بہت مطمئن ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یوزرز بھی مطمئن ہوں گے کہ اس کیٹگری میں صرف یوزر سوال کر سکتا ہے اور علمائے کرام کے جوابات کے بعد تشفی نہ ہونے پر بھی وہی یوزر دوبارہ وضاحت طلب کر سکتا ہے۔ دیگر یوزرز اس پرائیویٹ گفتگو کو ملاحظہ کر سکتے ہیں استفادہ کر سکتے ہیں لیکن دخل در معقولات یا دخل در نامعقولات نہیں کر سکتے۔ ابتسامہ۔ اگر ہم ان سوالات کو کسی عام نماز وغیرہ کے سیکشن میں حل ہونے کے بعد منتقل کر دیں گے تو دیگر یوزرز کو چونکہ ان دھاگوں میں بات چیت سے روکنا ممکن نہیں ہوگا، لہٰذا اگرچہ سائل مطمئن ہو چکا ہو دیگر یوزرز کے اسی دھاگے میں مزید کچھ لکھنے سے ہمیں دوبارہ وہی چیلنج درپیش ہوں گے کہ جن سے ہم ابھی کچھ عرصہ پہلے نبرد آزما تھے۔ یعنی کیونکہ علمائے کرام دیگر سیکشن کی باقاعدہ نگرانی کر کے ایک ایک بات کا جواب نہیں دے رہے ہوتے لہٰذا عین ممکن ہے کہ سائل دوبارہ غیر مطمئن ہو جائے۔ ابتسامہ۔
۲۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جب تک دھاگے نئے ہوتے ہیں لوگوں کو سرچنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن اگر آپ مثلا ایک ماہ پرانے دھاگے تلاش کرنا چاہیں یا کسی بھی موضوع پر فورم میں تلاش کرنا چاہیں تو دھاگا چاہے سوالات و جوابات والی کیٹگری میں ہو، solved questions والی کیٹگری میں ہو، یا متعلقہ نماز وغیرہ والی کیٹگری میں ہو، یوزر ہمیشہ سرچ کر کے ہی وہاں تک پہنچ پائیں گے۔ یعنی اگر ہم نماز سے متعلقہ سوالات و جوابات کو نماز سیکشن میں منتقل کر بھی دیں تب بھی عام یوزر کو اس سے بہت کم فائدہ ہوگا کیونکہ اس نے تو بہرحال متعلقہ موضوع پر سرچ کر کے ہی پہنچنا ہے۔

درج بالا باتیں ایک عام فورم کے یوزر کی حیثیت سے کی ہیں۔ کوئی انتظامیہ کی طرف سے حتمی فیصلہ نہیں ہے۔ بس اپنے مسائل آپ بھائیوں سے شیئر کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاکہ اس پر مزید ڈسکشن سے اگر تجاویز میں کچھ بدلاؤ لایا جانا ممکن ہو تو اس پر بھی بات چیت کی جا سکے۔
جزاک اللہ شاکر بھائی
یا پھر ایک اور بات میرے ذہن میں آئی تھی
جن سوالات کا جواب مل چکا ہے ان کو renameکر کے موضوع کا ہلکا سا reference دے دیا جاے
جیسے کسی نے سوال کیا ہے
اس کے بارے میں بتایئے ؟
تو اب کسی کو کیا پتا کے اندر کون سا سوال ہے
اور اگر اس کا جواب ملنے کے بعد ، سائل کی بھی تسلی ہو چکی تو انتظامیہ اس کو اسی سیکشن میں رکھے مگر نام چینج کر دے
جیسے
اس کے بارے میں بتایے؟
اور جواب کے بعد
وسیلہ: اس کے بارے میں بتایے؟
جسٹ ایک راے ہے
بہتر تو انتظامیہ بھی جانتی ہے۔
جزا ک اللہ خیرا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جن سوالات کا جواب مل چکا ہے ان کو renameکر کے موضوع کا ہلکا سا reference دے دیا جاے
جزاک اللہ ناصر بھائی جان۔ عمدہ تجویز ہے۔ ان شاء اللہ وقتاً فوقتاً مجہول قسم کے عنوانات کو درست کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
جزاک اللہ ناصر بھائی جان۔ عمدہ تجویز ہے۔ ان شاء اللہ وقتاً فوقتاً مجہول قسم کے عنوانات کو درست کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
ان شاء اللہ
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
ویسے ناصر بھائی، سب سے پہلے تو اسی دھاگے کے مجہول عنوان ’میری رائے‘ کو نہ درست کر دیا جائے۔ ابتسامہ۔۔!
کیا رکھوں بھائی؟؟؟؟help me
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
تجویز برائے فتاوی جات
ویسے آپ پاکستانی بھائی ہمیشہ اچچھی اردو کی وجہ سے بازی مار جاتے ہے، ارسلان بھائی نے تو میری راے کو مکمّل اردو میں ہی کر دیا،
کبھی کبھی میری اردو کمزور ہونے کی وجہ سے کافی شرم محسوس ہوتی ہے.
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ویسے آپ پاکستانی بھائی ہمیشہ اچچھی اردو کی وجہ سے بازی مار جاتے ہے، ارسلان بھائی نے تو میری راے کو مکمّل اردو میں ہی کر دیا،
کبھی کبھی میری اردو کمزور ہونے کی وجہ سے کافی شرم محسوس ہوتی ہے.
ارے عامر بھائی، انگریزی فورمز پر یہی صورتحال آپ کے بالمقابل ہمیں درپیش ہوگی۔ لہٰذا اس میں شرمانے کی بات نہیں بلاجھجک اپنی باتیں کہہ ڈالا کریں۔ زبان تو بس اظہار خیال کا ایک ذریعہ ہے۔ بات پہنچنی چاہئے بس!
ویسے آپ کی اردو بہت حد تک اچھی ہو گئی ہے!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ارے عامر بھائی، انگریزی فورمز پر یہی صورتحال آپ کے بالمقابل ہمیں درپیش ہوگی۔ لہٰذا اس میں شرمانے کی بات نہیں بلاجھجک اپنی باتیں کہہ ڈالا کریں۔ زبان تو بس اظہار خیال کا ایک ذریعہ ہے۔ بات پہنچنی چاہئے بس!
ویسے آپ کی اردو بہت حد تک اچھی ہو گئی ہے!
جی عامر بھائی شاکر بھائی نے صحیح کہا ہے۔
 
Top