• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجاویز برائے فتاویٰ جات

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
السلام علیکم
شاکر بھائی میرے علم میں یہ بات نہیں کہ آپ نے میرے کون سے سوال کا عنوان تبدیل کیا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
یہاں دیکھیں۔اس سوال کا پرانا عنوان تھا ’ایک اہم سوال‘۔

خیر، اس سلسلے میں ہمیں یہ پہلو مدنظر رکھنا پڑے گا کہ صرف انہی سوالات کے عناوین تبدیل کئے جائیں کہ جن کے جوابات دئے جا چکے ہیں۔ ورنہ یوزر کو اور جواب دینے والے عالم دونوں کو پریشانی ہو سکتی ہے۔
 
شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
دیکھیں عائشہ بہن تجویز پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔
بھائی عمل درآمد تب ہوگا جب فتوی کی الگ کیٹگری بن جائے باقی سوالات کے عنوان بدلنے سے کچھ خاص فرق نہیں پڑے گا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
بھائی عمل درآمد تب ہوگا جب فتوی کی الگ کیٹگری بن جائے باقی سوالات کے عنوان بدلنے سے کچھ خاص فرق نہیں پڑے گا
بہن، اس سلسلے میں پہلے تفصیل سے عرض کر چکا ہوں:

میری رائے اس معاملے میں یہ ہے کہ سوالات و جوابات کو کوئی ایک نئی کیٹگری مثلاً Solved Questions میں ڈالنے کا فائدہ تب ہوگا جب ہمارے پاس یہاں سوالات و جوابات والی کیٹگری میں بہت سارے غیر حل شدہ سوالات ہر وقت موجود ہوں گے۔ جبکہ اس وقت تو صورتحال بہت اچھی ہے۔ الحمدللہ ابو الحسن علوی بھائی جان بروقت سوالات کے جوابات دے رہے ہیں اور اس وقت بھی اس کیٹگری میں نئے آنے والے دو تین سوالات کو چھوڑ کر سب کے جوابات دئے جا چکے ہیں۔ اگر مستقبل میں سوالات کی فریکونسی بڑھ گئی اور غیر حل شدہ سوالات زیادہ ہو گئے تو پھر ایسا کیا جا سکتا ہے کہ جواب دیتے ہی متعلقہ دھاگوں کو حل شدہ سوالات والی کسی ذیلی کیٹگری میں منتقل کر دیا جائے ۔

جہاں تک مضامین کے اعتبار سے سوالات کو متعلقہ کیٹگری میں منتقل کرنے کی بات ہے۔ یعنی نماز سے متعلق سوالات کے دئے گئے جوابات کو عبادات کی ذیلی کیٹگری نماز میں منتقل کر دینا۔ تو اس میں دو باتیں اہم ہیں:
۱۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ فورم کے ابتدائی دور میں ہم سوالات و جوابات والی کیٹگری کو اوپن رکھ کر تلخ تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔ اور موجودہ صورتحال سے بہت مطمئن ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یوزرز بھی مطمئن ہوں گے کہ اس کیٹگری میں صرف یوزر سوال کر سکتا ہے اور علمائے کرام کے جوابات کے بعد تشفی نہ ہونے پر بھی وہی یوزر دوبارہ وضاحت طلب کر سکتا ہے۔ دیگر یوزرز اس پرائیویٹ گفتگو کو ملاحظہ کر سکتے ہیں استفادہ کر سکتے ہیں لیکن دخل در معقولات یا دخل در نامعقولات نہیں کر سکتے۔ ابتسامہ۔ اگر ہم ان سوالات کو کسی عام نماز وغیرہ کے سیکشن میں حل ہونے کے بعد منتقل کر دیں گے تو دیگر یوزرز کو چونکہ ان دھاگوں میں بات چیت سے روکنا ممکن نہیں ہوگا، لہٰذا اگرچہ سائل مطمئن ہو چکا ہو دیگر یوزرز کے اسی دھاگے میں مزید کچھ لکھنے سے ہمیں دوبارہ وہی چیلنج درپیش ہوں گے کہ جن سے ہم ابھی کچھ عرصہ پہلے نبرد آزما تھے۔ یعنی کیونکہ علمائے کرام دیگر سیکشن کی باقاعدہ نگرانی کر کے ایک ایک بات کا جواب نہیں دے رہے ہوتے لہٰذا عین ممکن ہے کہ سائل دوبارہ غیر مطمئن ہو جائے۔ ابتسامہ۔
۲۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جب تک دھاگے نئے ہوتے ہیں لوگوں کو سرچنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن اگر آپ مثلا ایک ماہ پرانے دھاگے تلاش کرنا چاہیں یا کسی بھی موضوع پر فورم میں تلاش کرنا چاہیں تو دھاگا چاہے سوالات و جوابات والی کیٹگری میں ہو، solved questions والی کیٹگری میں ہو، یا متعلقہ نماز وغیرہ والی کیٹگری میں ہو، یوزر ہمیشہ سرچ کر کے ہی وہاں تک پہنچ پائیں گے۔ یعنی اگر ہم نماز سے متعلقہ سوالات و جوابات کو نماز سیکشن میں منتقل کر بھی دیں تب بھی عام یوزر کو اس سے بہت کم فائدہ ہوگا کیونکہ اس نے تو بہرحال متعلقہ موضوع پر سرچ کر کے ہی پہنچنا ہے۔
 
Top