بھئی اس دفعہ کا سبق بہت مشکل ہے۔۔۔آدھی سے زیادہ کلاس خالی ہو گئی ہے، ایسا لگتا ہے۔
پتہ نہیں یہ بات یہاں کہنی چاہئے یا کہیں اور۔ لیکن جیسے انگریزی میں ہم ایک ایک ٹینس کو کئی کئی دن پڑھتے تھے۔ اور خوب مشق سے وہ رٹ جاتا تھا۔
یہاں سارے کے سارے ٹینس دو کلاسز میں ختم ۔۔۔؟ یہ تھوڑی نہ سمجھ آنے والی بات ہے۔
جی محترم بھائی آپ ساتھی ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کون سا طریقہ درست ہو گا کیونکہ یہاں مختلف لیول کے اسٹوڈنٹس ہیں میں سب کو دیکھ کر چلتا ہوں
جہاں تک صرف کے صیغوں کا معاملہ ہے تو اصل میں صرف میں زیادہ تر رٹا ہی لگایا جاتا ہے لیکن وہ اسٹوڈنٹ نے لگانا ہے میں نے تو سمجھانا ہے یا کم از کم صیغے آپ کے سامنے لکھنے ہیں پس اوپر میں نے سمجھانے کی کوشش کی ہے اور آپ لوگوں میں سے جو مبتدی نہیں ہیں انکو کو کہا ہے کہ اوپر سمجھ کے مطابق صیغے ترتیب سے لکھیں تاکہ مبتدی انکو دیکھ کر پریکٹس کریں
میرے ساتھ تو یہ معاملہ ہے کہ کوئی بھی سبق ہو پہلے اسکو لاجک سے سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں پھر جس کی سمجھ نہ آئے اسکو رٹا لگانا مجبوری ہوتا ہے
اسکا حل
پہلے بھی میرا ارادہ یہ تھا کہ کچھ بنیادی صرف کے صیغے یہاں بتا کر نحو شروع کر دوں گا جس میں چند چیزوں کے علاوہ رٹا نہیں لگایا جاتا بلکہ سمجھا جاتا ہے اور اس دوران صرف کے صیغوں کی پریکٹس اسی دھاگہ میں کرتے رہیں گے جس سے مبتدی کی اچھی خاصی پریکٹس ہو جائے گی تو ساتھ آگئے صرف کی پڑھائی بعد میں شروع کر دیں گے
پس اگلا سبق میں نحو کا پوسٹ کروں گا اور آپ میں سے جو مبتدی ہیں یعنی صرف کے اوپر والے صیغوں کی سمجھ نہیں آئی یا رٹا نہیں لگا سکے تو وہ یہاں بھی موجود رہیں اور نئے سبق کو بھی پڑھتے رہیں
یہاں میں مثالیں وغیرہ بھی لکھوں گا اور انکے صیغے تیار کرواؤں گا باقی بھائی نئے سبق میں جا کر آگے پڑھ سکتے ہیں