@عبدہ بھائ اور
@جوش بھائ
کیا جملہ ندائیہ "یا نبی سلام علیک" کی ترکیب درست ہے؟
جی محترم بھائی میرے ناقص علم میں تو ایسا کہنا ترکیب کے لحاظ سے یعنی گرائمر کے لحاظ سے درست ہے محترم
@خضر حیات بھائی اسکی اصلاح کر دیں گے
قبر مبارک پہ بھی تو پڑھا جاتا ہے کہ السلام علیکم یا رسول اللہ
تو یہ بھی وہی ہے کہ اسلام علیکم یا نبی اللہ
یا اسکی جگہ ہم کہ سکتے ہیں کہ
یا نبی السلام علیکم
یا اسکی جگہ کہ سکتے ہیں کہ
یا نبی سلام علیکم (سلام میں میم کی تنوین کے ساتھ)
اس میں یا قائم مقام ادعو فعل با فاعل ہو گا اور نبی اسکا مفعول بہ یعنی منادی ہو گا
جبکہ سلام علیکم مقولہ ہو گا جس میں سلام مبتدا نکرہ ہو گا (جیسا کہ شرح ابن عقیل پہلی جلد میں شارح نے مبتدا کے نکرہ ہونے کی تیس صورتیں جو گنوائی ہیں ان میں ایک یہ دعا بھی ہے) اور علیکم اسکی خبر ہو گی
واللہ اعلم بالصواب