عابدالرحمٰن
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 18، 2012
- پیغامات
- 1,124
- ری ایکشن اسکور
- 3,234
- پوائنٹ
- 240
السلام علیکم صاحبان کرامحرب بن شداد بھائیآپ تو جہاد کی تعلیم دیتے ہیں کیا وہ بھی جتن ہی ہے یا وہ بھی صرف امیجی (image)اعلان ہےتو یہ ساری قرآنی آیات اس عمل کے انجام پر نازل ہوئی ہیں؟؟؟۔۔۔ کیا قرآن پاک کی تشریح کرنے کا ٹھیکہ مل گیا ہے
ماسٹر اِن سافٹ ویرجناب یاسر عمر صاحب تصوف کے لیے کتنےکتنے جتن کرنے پڑتے ہیں ۔۔۔۔حالانکہ دین تو بڑا آسان ہےفضیلۃ الشیخ الدکتور علامہ انس انضر صاحب دامت برکاتہم۔ ماشاء اللہ پوری ہوائی دنیا میں آپ ہی کے چرچے ہیںاس کا جواب تو مفتی عابدالرحمٰن یا عاصم کمال صاحبان ہی دے سکتے ہیں۔۔
العياذ بالله!! کیسے لوگوں کو گمراہ کر رکھا ہے۔ کیا یہ وائرس آپ کو بھی چھو گیا ہے کیا
ناصحان امت ومفکر ان ملت مجددان دوراں وٹھکیداران قوم
یہ کون سا اصلاحی طریقہ ہے
کیا آپ حضرات یہ بتانے کی زحمت گوارہ فرمائیں گے کہ کیامیری کسی مراسلت یا مضمون میں اشارتاً یا کنا یۃً اس طرح کی لغو اور بیہودہ حرکات کی تائید یا پسندیدگی کا کوئی ادنیٰ سا پہلو ملا ہو آپ حضرات نے تصوف کے ساتھ مفتی جیسے اہم مقام کو ذریعہ تمسخر بنا لیا ہو کیا میری آئی ڈی سےلفظ مفتی جڑا ہے
واضح رہے خالص اور خالص مسلم ہوں اور الحمدللہ پکا مومن ہوں نیکی کا تو دعویٰ نہیں کرتا لیکن میدان میں رہ کر کام کرتا ہوں جس چیز کی آپ حضرات دعوت دے رہیں ان سب کی تعلیم ڈنکے کی چوٹ پر دیتا ہوں وہ بات الگ ہے کہ میں نے تصوف کی حمایت میں کچھ الفاظ لکھ دئے لیکن اس کا مطلب ہرگز ہر گز یہ نہیں کہ میں اس طرح کی لغو چیزوں کو پسند کرتا ہوں آپ میں سے جو زیادہ متقی ہو میرے ساتھ ایک ہفتہ رہ کر گزارے تو معلوم ہوجائیگا کہ کتنا دیندار ہوں اور کتنا بے دین ہوں اور اصول بھی یہی ہے کسی کی نیکی بدی کو پرکھنے کا کہ یا تو کسی کے ساتھ سفر کیا ہو یا کوئی معاملہ کیا ہو یا کچھ وقت گزارا ہو اور اتفاق سے میرے ساتھ آپ حضرات کا کوئی معاملہ ہی نہیں ہوا تو کیسے فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ میں گمراہ ہوں اگر دنیا میں کہیں بھی کوئی گناہ ہوگا توکیا صوفیوں کے نامہ اعمال میں لکھا جائے گا ؟ یا دنیا کے کسی کونے میں کوئی مسلمان گناہ کرے گا تو تمام مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرایا جائیگا کہنے سے پہلے کچھ سوچو کیا کہنا ہے کس کو کہنا ہے کہاں کی بات کہاں جوڑدی اصلاح کا یہ نرالہ طریقہ آپ حضرات سے ہی دیکھنے کو ملا ہے۔ میں نے جب اس تھریڈ میں کوئی شرکت ہی نہیں کی تو پھر دوسری تھریڈس میں سےکچھ باتوں کو منتخب کرکے یہاں پیسٹ کرنا اور پھر تمسخر کرنا اور نشانہ بنانا کون سی شرافت ہے۔ اگر ہمت ہے تو بریلویوں کے محلہ میں جا کر ان کی اصلاح فرمائیں آپ کے دیار میں تو ان لوگوں کا بہت زور ہے۔ کمپیوٹر پر بیٹھنے سے کسی کی اصلاح تھوڑی ہوجائے گی مسلمانوں میں کتنے لوگوں کے پاس کمپیوٹر ہے اور کتنے مسلمان اردو جانتے ہیں کیا قیامت میں جواب دہ نہیں ہوں گے
احمق والا تھریڈ ہو یا تصوف کا کوئی دوسرا تھریڈ میں کسی میں کوئی حصہ نہیں لوں گا میرے ایک مخلص کرم نےفرما نے منع فرمادیا ہے اسی لیے میں خاموش تھا میں نے آپ حضرات کے جواب کی بھی پوری تیاری کرلی تھی لیکن میں نے ان سے وعدہ کرلیا ہے اس لیےاتنابھی مجبوراً لکھ دیا
یاد رکھیں ’’ بائک چلانے سے آتی ہے کمزور دل ڈرتے ہیں اور کمیاں نکالتے اورنہ چلانے کے مختلف بہانے ڈھونڈتے ہیں ‘‘
مذاق میں بھی کرتا ہوں لیکن کسی کی عزت پر حملہ نہین کرتا آپ مشارکت کیجئے لیکن سامنے والے کے معیار کے مطابق
کوئی ناگوارہ بات کہہ دی ہو تو معذرت خواہ ہوں