منکر تصوف عبدالرحمن کیلانی سماع موتی میں لکھتے ہیں
وہ لوگ جو مطلق تصوف کی مخالفت کرتے ہیں،اور تصوف کو شرک و بدعت سمجھتے ہیں،ان بزرگوں پر بھی کچھ کہنا پسند فرمائیں گے۔
اس حوالے سے یہی کہا جاسکتا ہے کہ ان بزرگوں کا معصومین میں شمار نہیں ہوتا ۔ انہوں نے بھی تو اپنے سے پہلے علماء کی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ۔ اور بعد والوں نے ان کی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ۔
دین ۔کتاب وسنت کا نام ہے ۔۔ اس کے علاوہ جو کچھ ہے
خذ ما صفا و دع ما کدر والا رویہ اپنائیں ۔
ویسے ایک بات کافی قابل تعجب محسوس ہوئی ہے کہ تنقید یہاں ابن عربی پرہو رہی ہے اور آپ آ کر کہہ رہے ہیں کہ یا تو اس کو بھی چھوڑ دیں اور یا پھر فلاں فلاں پر بھی تنقید کریں ۔
کیا آپ ابن عربی اور ابن تیمیہ و ابن قیم میں کوئی فرق نہیں سمجھتے ؟
اگر کسی نے موخر الذکر دونوں کو صوفی کہہ دیا ہےتو اس کا مطلب ہے ان میں ابن عربی والی صوفیت تھی ۔۔۔ حاشا وکلا ۔۔۔۔ خود ان دونوں نے ابن عربی کو زندیق قرار دیا ہے ۔