• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تصویر سے بھی نظر لگ سکتی ہے

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
نظر حق ہے ، اللہ تعالی کا فرمان ہے:

وَإِنْ يَكَادُ الّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمّا سَمِعُوا الذّكْرَ) (القلم : 51))

اور بالکل قریب تھا کہ کافر آپ کو اُن کی نظروں کے ساتھ پِھسلا دیں ، جب انہوں نے (یہ)ذِکر(قران کریم)سُنا۔

اور نبی ﷺ کا فرمان ہے:

"الْعَيْنُ حَقٌّ وَلَوْ كَانَ شَىْءٌ سَابَقَ الْقَدَرَ سَبَقَتْهُ الْعَيْنُ وَإِذَا اسْتُغْسِلْتُمْ فَاغْسِلُوا"(صحیح مُسلم حدیث 5831کتاب السلام)

اور نظر بد (لگنا)حق ہے ، اور اگر تقدیر پر کوئی حاوی ہو سکتا ہوتا تو یقیناً نظربد حاوی ہو جاتی ،اور اگر تُم لوگوں کو (خُود کو)غسل دینے کا کہا جائے تو غسل دو ۔

نصوص سے پتہ چلتا ہے کہ نظر کسی کو بھی لگ سکتی ہے ، مذکورہ آیت میں نبی پر نظر کے اثر کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

نظر کا اثر محض دیکھنے پر ہی منحصر نہیں ہے بلکہ مجرد وصف ، حکایت اور خیال سے بھی ممکن ہے ۔

ابن القیم ؒ نے کہا ہے : نظر کا اثر صرف دیکھنے پر موقوف نہیں بلکہ بسا اوقات کسی اندھے آدمی سے کسی شی کا وصف بیان کیا جائے تو آدمی متاثر ہوسکتا ہے گرچہ اس کو نہیں دیکھا ہو۔ اور اکثر نظر بغیر رویت کے وصف سے ہی لگ جاتی ہے ۔ (زاد المعاد 4/153)

اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آدمی کا محض تصویر دیکھنے ، یا موصوف کا وصف سننے سے بھی نظر لگ سکتی ہے ۔

اسلام میں نظر بد کا علاج بھی بتلایا گیا ہے ۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں نظر بد سے بچائے ۔ آمین
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
محترم ! اگر کوئی تصویر دیکھ کر ماشاء اللہ کہنا بھول جائے یا نہ کہے ، اور اس شخص کو نظر لگ جائے ، تو کیا ماشاء اللہ نہ کہنے والے کو قیامت کے روز اس بات کا حساب ہو گا ؟؟
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
محترم ! اگر کوئی تصویر دیکھ کر ماشاء اللہ کہنا بھول جائے یا نہ کہے ، اور اس شخص کو نظر لگ جائے ، تو کیا ماشاء اللہ نہ کہنے والے کو قیامت کے روز اس بات کا حساب ہو گا ؟؟
@مقبول احمد سلفی بھائی اس بات کا جواب درکار ہے - قرآن اور صحیح احادیث کی روشنی میں
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
ابن القیم ؒ نے کہا ہے : نظر کا اثر صرف دیکھنے پر موقوف نہیں بلکہ بسا اوقات کسی اندھے آدمی سے کسی شی کا وصف بیان کیا جائے تو آدمی متاثر ہوسکتا ہے گرچہ اس کو نہیں دیکھا ہو۔ اور اکثر نظر بغیر رویت کے وصف سے ہی لگ جاتی ہے ۔ (زاد المعاد 4/153)

اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آدمی کا محض تصویر دیکھنے ، یا موصوف کا وصف سننے سے بھی نظر لگ سکتی ہے ۔
امام ابن قیم رحم الله کی اس بات کی دلیل کیا ہے -
 
مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
محترم ! اگر کوئی تصویر دیکھ کر ماشاء اللہ کہنا بھول جائے یا نہ کہے ، اور اس شخص کو نظر لگ جائے ، تو کیا ماشاء اللہ نہ کہنے والے کو قیامت کے روز اس بات کا حساب ہو گا ؟؟
ایک ایسا شخص جو کسی کی تصویر دیکھتے ہوئے ماشاء اللہ نہیں کہنے کی وجہ سے کسی کو نظر لگ گئی تو یہ اس بات پہ دلالت کرتی ہے کہ تصویر دیکھنے والا حاسد ہے کیونکہ نظر حسد کے سبب ہے اور حاسد گنہگار ہے ۔

لہذا حاسد کو توبہ کرنا چاہئے ورنہ قیامت کے روز اس بات کا حساب ہوگا۔

ایک وہ آدمی جو حاسد نہیں ہے اس نے بھولے سے یا ویسے ہی کسی کی تصویرکو دیکھتے ہوئے ماشاء اللہ نہیں کہا تو اس میں کوئی حرج نہیں ، مگر وہ شخص جسے معلوم ہے کہ اس کی نظر لگتی پھر بھی جان بوجھ کر ماشاء اللہ نہیں کہا اور نظر لگ گئی تو پھر وہ گنہگار ہے ۔
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
ایک ایسا شخص جو کسی کی تصویر دیکھتے ہوئے ماشاء اللہ نہیں کہنے کی وجہ سے کسی کو نظر لگ گئی تو یہ اس بات پہ دلالت کرتی ہے کہ تصویر دیکھنے والا حاسد ہے کیونکہ نظر حسد کے سبب ہے اور حاسد گنہگار ہے ۔
اس کی دلیل کیا ہے
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
الحمد للہ۔میں تو کہہ دیتی ہوں ، لیکن بعض اوقات پاکستا ن کے لوگ "ماشاء اللہ ، لا قوۃ الا باللہ سن کر ناگواری کا اظہار کرتے ہیں، حالانکہ درحقیقت اس کا فائدہ دوسروں کو ہی ہوتا ہے۔ ایسے بدلتے ہوئے تاثرات سے بہت افسوس ہوتا ہے۔کیا وہ بھی کسی مواخذہ میں ہوں گے ؟
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک غیر شرعی چیز (انسانی تصویر) کو دیکھ کر کم ازکم میرے لیے ماشاء اللہ کہنا ممکن نہیں۔البتہ اس برائی کو دیکھ کرانا للہ وانا الیہ راجعون یا لاحول ولا قوۃ الا باللہ ضرور پڑھ سکتا ہوں ۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک غیر شرعی چیز (انسانی تصویر) کو دیکھ کر کم ازکم میرے لیے ماشاء اللہ کہنا ممکن نہیں۔البتہ اس برائی کو دیکھ کرانا للہ وانا الیہ راجعون یا لاحول ولا قوۃ الا باللہ ضرور پڑھ سکتا ہوں ۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ !۔۔۔۔ آپ کی سوچ درست ہے مگر بھائی تصویر کے علاوہ بہت سی جگہوں پر ماشاء اللہ کہنا چاہیئے۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ !۔۔۔۔ آپ کی سوچ درست ہے مگر بھائی تصویر کے علاوہ بہت سی جگہوں پر ماشاء اللہ کہنا چاہیئے۔
میرا تبصرہ بمطابق عنوان ہے
 
  • پسند
Reactions: Dua
Top