• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِ‌يقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ ﴿١٨﴾
آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو۔
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ ﴿١٩﴾
جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فطور آئے (١)
١٩۔١ آخرت کی شراب میں سرور اور لذت تو یقینا ہوگی لیکن یہ خرابیاں مثلاً مدہوشی عقل میں فتور نہیں ہوگا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُ‌ونَ ﴿٢٠﴾
اور ایسے میوے لئے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں۔
وَلَحْمِ طَيْرٍ‌ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ﴿٢١﴾
اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں۔
وَحُورٌ‌ عِينٌ ﴿٢٢﴾
اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں۔
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ ﴿٢٣﴾
جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں۔
جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿٢٤﴾
یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا۔
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا ﴿٢٥﴾
نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناہ کی بات۔
إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا ﴿٢٦﴾
صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی (١)
٢٦۔١ وہاں سلام ہی سلام کی آوازیں سننے میں آئیں گی، فرشتوں کی طرف سے بھی اور آپس میں اہل جنت کی طرف سے بھی۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ ﴿٢٧﴾
اور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے (١)
٢٧۔١ اب تک سابقین کا ذکر تھا اب عام مومنین کا ذکر ہو رہا ہے
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
فِي سِدْرٍ‌ مَّخْضُودٍ ﴿٢٨﴾
وہ بغیر کانٹوں کی بیریوں۔
وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ ﴿٢٩﴾
اور تہ بہ تہ کیلوں۔
وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ ﴿٣٠﴾
اور لمبے لمبے سایوں (١)
٣٠۔١ جیسے ایک حدیث میں ہے ' کہ جنت کے ایک درخت کے سائے تلے ایک گھوڑا سوار سو سال تک چلتا رہے گا، تب بھی وہ سایہ ختم نہیں ہوگا '( صحیح بخاری)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
وَمَاءٍ مَّسْكُوبٍ ﴿٣١﴾
اور بہتے ہوئے پانیوں۔
وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَ‌ةٍ ﴿٣٢﴾
اور بکثرت پھلوں میں۔
لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ ﴿٣٣﴾
جو نہ ختم ہوں نہ روک لئے جائیں (١)
٣٣۔١ یعنی یہ پھل موسمی نہیں ہونگے کہ موسم گزر گیا تو پھل بھی آئندہ فصل تک ناپید ہوجائیں، یہ پھل اس طرح فصل گل و لالہ کے پابند نہیں ہونگے، بلکہ بہار و خزاں اور گرمی و سردی ہر موسم میں دستیاب ہوں گے۔ اس طرح ان کے حصول کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
وَفُرُ‌شٍ مَّرْ‌فُوعَةٍ ﴿٣٤﴾
اور اونچے اونچے فرشوں میں ہونگے (١)
٣٤۔١ بعض نے فرشوں سے بیویوں اور مرفوعہ سے بلند مرتبہ کا مفہوم مراد لیا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءً ﴿٣٥﴾
ہم نے ان (کی بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے۔
فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارً‌ا ﴿٣٦﴾
اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے۔ (١)
٣٦۔١ اس سے مراد اہل جنت کو ملنے والی بیویاں اور حور عین ہیں۔ حوریں، ولادت کے عام طریقے سے پیدا شدہ نہیں ہونگی، بلکہ اللہ تعالٰی خاص طور پر انہیں جنت میں اپنی قدرت خاص سے بنائے گا، اور جو دنیاوی عورتیں ہونگی، تو وہ بھی حوروں کے علاوہ اہل جنت کی بیویوں کے
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
عُرُ‌بًا أَتْرَ‌ابًا ﴿٣٧﴾
محبت والیاں اور ہم عمر ہیں۔
لِّأَصْحَابِ الْيَمِينِ ﴿٣٨﴾
دائیں ہاتھ والوں کے لئے ہیں۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ ﴿٣٩﴾
جم غفیر ہے اگلوں میں سے (١)
٣٩۔١ یعنی آدم علیہ السلام سے لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک کے لوگوں میں سے یا خود امت محمدیہ کے اگلوں میں سے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
وَثُلَّةٌ مِّنَ الْآخِرِ‌ينَ ﴿٤٠﴾
اور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے (١)۔
٤٠۔١ یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے یا آپ کی امت کے پچھلوں میں سے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ ﴿٤١﴾
اور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے (١)
٤١۔١ اس سے مراد اہل جہنم ہیں، جن کو ان کے اعمال نامے بائیں ہاتھ میں پکڑائے جائیں گے۔
 
Top