ماشا اللہ دعوی احناف کے متعلق سیکھنے کا ہے اور بات اپنے فورم پر کر رہے ہیں
بھائی میرے احناف کے متعلق سیکھنے کا نہیں اور آپ کو سمجھ اس وجہ سے نہیں آیا کہ آپ نے بن پڑھے تبصرہ جو فرمادیا۔پڑھو گے تو سمجھ آئے گی کہ پوسٹ میں لکھا کیا تھا۔؟ بھائی احناف کے متعلق سیکھنے سے اللہ محفوظ ہی رکھے ہمارے لیے قرآن وحدیث ہی کافی ہے۔بس صرف اتنا معلوم کرنے کےلیے موضوع کو شروع کیا ہے۔کہ ہمارے بھائی تقلید کو مستحسن چیز بتلاتے ہیں ذرا ہمیں بھی تو آگاہ کریں ناں کہ تقلید ہے کیا؟
بس اتنی سی بات تھی اور آپ نے پتہ نہیں کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔
اگر آپ واقعی اپنے دعوی میں سچے ہیں تو کسی حنفی مدرسہ رابطہ کریں یا جنفی فورم پر جائیں۔
ارے برادر تقلید مستحسن چیز ہے۔تقلید واجب ہے۔ہر شخص تقلید کا مستحق ہے وغیرہ وغیرہ آپ ہی تو کہتے پھرتے ہیں۔اور برسوں سے لگے ہوئے ہیں اس کی حفاظت کےلیے لوہے کی چادریں بنانے میں اور ان چادروں میں آپ اس بات تک کا خیال نہیں کرتے کہ اساسیات دین بھی ان سے متاثر ہورہی ہے۔تو آپ کو اپنی محبوب چیز پیش کرنے میں دقت تو نہیں ہونی چاہیے۔چاہے جس کا بھی فورم ہو
باقی رہا مقلدین کے فورمز کا حال تو وہ آپ سے مخفی نہیں جہاں گالی گلوچ اور اخلاق رذیلہ کے سوا ملتا کیا ہے۔اور حق فورم پر بھی تراویح پر بحث کرکے دیکھ چکا ہوں۔کوئی کتاب پیش کرو تو کہہ دیا جاتا تھا کہ یہاں غیر مسلک والوں کی کتابیں پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔واہ یہ تو ہے باقی فورمز کا حال
ہم بہت خوش ہیں محدث فورم کی انتظامیہ سے کہ یہاں اپنی بات کہنے کی کھلی چھٹی ہوتی ہے۔اس لیے تقلید کیا ہے؟ کے بارے میں جاننے کےلیے یہاں ہی تھریڈ بنایا ہے۔
یہاں گنتی کے دوچار دیوبندیوں کے پاس ٹائم ہوا تو جواب آجائے گا ورنہ جو چاہیں نتیجہ اخذ کرلیں ۔
اس موضوع پر تو ضرور جواب دینا چاہیے چاہے ایک ہی آپ کا ہم مسلک کیوں نہ ہو۔یہ تو آپ کی مستحسن چیز کا مسئلہ ہے بھائی جان اور ہم کہہ رہے ہیں کہ آپ ہمیں بتائیں تاکہ ہم بھی دل وجان سے قبول کریں۔
ایک مثال پیش کرتا ہوں کہ اگر کوئی عیسائی اپنے ہی فورم پہ کہہ دے کہ کوئی بھی مسلمان مجھے اسلام کے بارے میں بتائے اگر اچھا لگا تو میں قبول کرلوں گا۔تو مسلمان کو آگے سے اس طرح کا جواب دینا چاہیے جس طرح آپ نے دیا ہے؟ فیاللعجب
قیامت میں کے دن ویسے ہی فیصلہ ہو جائے گا کوں حق پر تھا۔
یعنی اصلاح امت کا کوئی درد نہیں یعنی جو جہاں مر رہا ہے مرنے دو۔افسوس
اور پھر کیا اس طرح کی روش سے آپ بچ سکو گے۔؟ کیا اللہ تعالی پوچھیں گے نہیں ؟
اپنے متعلق میں اتنا کہ سکتا ہوں میں ہر تھریڈ میں جواب دے بھی نہیں سکتا اور نہ میں ہر تھریڈ پڑھ پاتا ہوں۔
آپ کو نہیں کہا جاتا کہ آپ ہر تھریڈ کا مطالعہ کریں اور پھر ہر تھریڈ کا جواب دیں۔پر جہاں آپ لوگوں سے جواب مانگا جارہا ہوں وہاں تو دینا چاہیے
اپنے حلقے میں رہتے ہوئے اپنوں سے داد تو پائی جاسکتی ہے حق نہیں ۔
بھائی جان حق کو تو جاننے کےلیے پوسٹ شروع کی ہے کہ اگر دین تقلید کے بغیر سمجھ نہیں آسکتا تو پھر اس کا مطلب ہے کہ ہم حق سے دور ہیں ؟ آپ ہمیں تو اس حق کے بارے میں بتائیں کہ جس پر آپ ہیں۔اور آپ کے ہم نواں زندہ ہوتے ہی جنت کے لطیفے بنا بنا کر چھوڑتے رہتے ہیں۔یعنی حق پر ہیں اور یقین ہے کہ جنت میں چلے جائیں گے اس لیے جو مرضی اس بارے زبان چلاتے پھریں۔ہائے افسوس