• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید کنزالایمان کے آئینے میں

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ قُلِ اﷲُ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِیَآئَ لَا یَمْلِکُوْنَ لِاَنْفُسِھِمْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّا قُلْ ھَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰی وَ الْبَصِیْرُ اَمْ ھَلْ تَسْتَوِی الظُّلُمٰتُ وَ النُّوْرُ اَمْ جَعَلُوْا لِلّٰہِ شُرَکَآئَ خَلَقُوْا کَخَلْقِہٖ فَتَشَابَہَ الْخَلْقُ عَلَیْھِمْ قُلِ اﷲُ خَالِقُ کُلِّ شَیْئٍ وَّ ھُوَ الْوَاحِدُ الْقَھَّارُ
٭ تم فرمائو کون رب ہے آسمانوں اور زمین کا ؟ تم خود ہی فرماؤ اللہ !تم فرمائو تو کیا اس کے سوا تم نے وہ حمایتی بنالئے ہیں جو اپنا بھلا برا نہیں کر سکتے تم فرمائو کیا برابر ہوجائیں گے اندھا اور انکھیارا؟ یا کیا برابر ہو جائیں گی اندھیریاں اور اجالا؟ کیا اللہ کے لئے ایسے شریک ٹھہرائے ہیں جنہوں نے اللہ کی طرح کچھ بنایا تو انہیں ان کا اور اسکا بنانا ایک سا معلوم ہوا تم فرمائو اللہ ہر چیز کا بنانے والا ہے اور وہ اکیلا سب پر غالب ہے ۔

(سورہ الرعد آیت:16ترجمہ کنز الایمان صفحہ 324)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اللہ کے سوا کوئی بھی تکلیف ٹالنے والا نہیں

وَ اِنْ یَّمْسَسْکَ اﷲ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ھُوَ وَ اِنْ یُّرِدْکَ بِخَیْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِہٖ یُصِیْبُ بِہٖ مَنْ یَّشَآئُ مِنْ عِبَادِہٖ وَ ھُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ

٭ اور اگر تجھے اللہ کوئی تکلیف پہنچائے تواس کا کوئی ٹالنے والا نہیں اس کے سوا اور اگر تیرا بھلا چاہے تو اس کے فضل کا رد کرنے والا کوئی نہیں اسے پہنچاتا ہے اپنے بندوں میں جسے چاہے او روہی بخشنے والا مہربان ہے ۔

(سورہ یونس آیت :107ترجمہ کنزالایمان صفحہ 285)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اللہ کے سوا کوئی برائی دور کرنے والا نہیں نہ بھلائی دینے والا ۔

وَ اِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ھُوَ وَ اِنْ یَّمْسَسْکَ بِخَیْرٍ فَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ
٭ اور اگر تجھے اللہ کوئی برائی پہنچائے تو اس کے سوا کوئی اس کا دور کرنے والا نہیں اور اگر تجھے بھلائی پہنچائے تو وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔

(سورہ الانعام آیت:17ترجمہ کنز الایمان صفحہ167)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جب ایک اللہ کو پکارا جاتا تو کفر کرتے اور شریک ٹھہرایا جاتا تو مان لیتے ۔

ذٰلِکُمْ بِاَنَّہٗٓ اِذَا دُعِیَ اﷲ وَحْدَہٗ کَفَرْتُمْ وَ اِنْ یُّشْرَکْ بِہٖ تُؤْمِنُوْا فَالْحُکْمُ لِلّٰہِ الْعَلِیِّ الْکَبِیْرِ

٭ جب ایک اللہ پکارا جاتا تو تم کفر کرتے او راس کا شریک ٹھہرایا جاتا تو تم مان لیتے تو حکم اللہ کیلئے ہے جو سب سے بلند بڑا ۔

(سورہ المؤمن آیت :12ترجمہ کنز الایمان صفحہ 606)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اپنی جانوں کے بھلے برے کے مالک نہیں​

وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہٖٓ اٰلِھَۃً لَّا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ ھُمْ یُخْلَقُوْنَ وَ لَا یَمْلِکُوْنَ لِاَنْفُسِھِمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا وَّ لَا یَمْلِکُوْنَ مَوْتًا وَّ لَا حَیٰوۃً وَّ لَا نُشُوْرًا
٭ اور لوگوں نے اس کے سوا او رخدا ٹھہرا لئے کہ وہ کچھ نہیں بناتے او رخود پیدا کئے گئے ہیں او رخود اپنی جانوں کے بھلے برے کے مالک نہیں اور نہ مرنے کا اختیار نہ جینے کا نہ اٹھنے کا ۔

(سورہ الفرقان آیت :3ترجمہ کنز الایمان صفحہ 466)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اللہ دعائیں قبول کرتا ہے

وَ قَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِیْٓ اَسْتَجِبْ لَکُمْ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِیْ سَیَدْخُلُوْنَ جَھَنَّمَ دٰخِرِیْنَ
٭ او رتمہارے رب نے فرمایا مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا بیشک وہ جو میری عبادت سے اونچے کھینچتے ہیں عنقریب جہنم میں جائیں گے ذلیل ہو کر ۔

(سورہ المؤمن آیت :60 ترجمہ کنز الایمان صفحہ613)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
آفتوں سے نجات دینے والا اللہ ہے

قُلْ مَنْ یُّنَجِّیْکُمْ مِّنْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ تَدْعُوْنَہٗ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَۃً لَئِنْ اَنجٰنَا مِنْ ھٰذِہٖ لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الشّٰکِرِیْنَ قُلِ اللّٰہُ یُنَجِّیْکُمْ مِّنْھَا وَ مِنْ کُلِّ کَرْبٍ ثُمَّ اَنْتُمْ تُشْرِکُوْنَ

٭ تم فرمائو وہ کون ہے جو تمہیں نجات دیتا ہے جنگل اور دریا کی آفتوں سے جسے پکارتے ہو گڑگڑا کراو راگر وہ ہمیں اس سے بچادے توہم ضرور احسان مانیں ۔تم فرمائو اللہ تمہیں نجات دیتا ہے اس سے او رہر بے چینی سے پھر تم شریک ٹھہراتے ہو۔

(سورہ الانعام آیت :63-64ترجمہ کنز الایمان صفحہ 174)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
ہربے چینی سے اللہ نجات دیتا ہے پھر بھی شریک ٹھہراتے ہو ۔

قُلِ اللّٰہُ یُنَجِّیْکُمْ مِّنْھَا وَ مِنْ کُلِّ کَرْبٍ ثُمَّ اَنْتُمْ تُشْرِکُوْنَ

٭ تم فرماؤ اللہ تمہیں نجات دیتا ہے اس سے اور ہر بے چینی سے پھر تم شریک ٹھہراتے ہو ۔

(سورہ الانعام آیت :64ترجمہ کنز الایمان صفحہ 174)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جب کشتی میں سوار ہوتے ہیں اس وقت صرف اللہ کو پکارتے ہیں ۔

ھُوَ الَّذِیْ یُسَیِّرُکُمْ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ حَتّٰیٓ اِذَا کُنْتُمْ فِی الْفُلْکِ وَجَرَیْنَ بِھِمْ بِرِیْحٍ طَیِّبَۃٍ وَّ فَرِحُوْا بِھَا جَآئَ تْھَا رِیْحٌ عَاصِفٌ وَّ جَآئَ ھُمُ الْمَوْجُ مِنْ کُلِّ مَکَانٍ وَّ ظَنُّوْآ اَنَّھُمْ اُحِیْطَ بِھِمْ دَعَوُا اﷲَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ لَئِنْ اَنْجَیْتَنَا مِنْ ھٰذِہٖ لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الشّٰکِرِیْنَ

٭ وہی ہے کہ تمہیں خشکی او رتری میں چلاتا ہے یہاں تک کہ جب تم کشتی میں ہواور وہ اچھی ہو اسے انہیں لے کر چلیں او راس پر خوش ہوئے ان پر آندھی کا جھونکا آیا او رہر طرف سے لہروں نے انہیں آلیا اورسمجھ لئے کہ ہم گھر گئے اسوقت اللہ کو پکارتے ہیں نرے اس کے بندے ہو کر کہ اگر تو اس سے ہمیں بچالے تو ہم ضرور شکر گزار ہوں گے ۔

(سورہ یونس آیت:22 ترجمہ کنز الایمان صفحہ 272)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
فَاِذَا رَکِبُوْا فِی الْفُلْکِ دَعَوُا اﷲَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ فَلَمَّا نَجّٰھُمْ اِلَی الْبَرِّ اِذَا ھُمْ یُشْرِکُوْنَ
٭ پھر جب کشتی میں سوار ہوتے ہیں اللہ کو پکارتے ہیں ایک اسی پر عقیدہ لاکر پھر جب وہ انہیں خشکی کی طرف بچا لاتا ہے جبھی شرک کرنے لگتے ہیں ۔

(العنکبوت آیت:65ترجمہ کنز الایمان صفحہ 524)

آج افسوس کا مقام ہے کہ وہ لوگ جب کشتی میں سوار ہوتے تھے خالص اللہ کو پکارتے تھے مگر آج لوگ کشتی میں بھی غیر اللہ کو پکارتے ہیں ۔اللہ رب العزت ہم کو عقیدئہ کی سمجھ دے او رہمارے اعمال کی اصلاح کرے (آمین)۔
 
Top