• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تُکا لگاؤ مسلمانوں…

شمولیت
مئی 23، 2013
پیغامات
213
ری ایکشن اسکور
381
پوائنٹ
90
اِس بار اِک الگ ہی جگہ کھولی ہے دُکان
اور اُس میں بیچنے کا ارادہ ہے پاکستان
اِس بار تو سفینہ بھی اپنا ہے، موج بھی
جھانسے میں پہلے قوم تھی اِس بار فوج بھی

اِس بار بھی میں لوگوں کو اُلُّو بنا ؤں گا
مسجد نہ جانے دوں گا ، تماشے دکھا ؤں گا

روزہ خراب کیجے ، نمازیں بھی چھوڑیے
بس مجھ کو دیکھیے فقط اِفطار پھوڑیے

میں اِک تماشہ گر ہوں یہ ذاتی ہے کاروبار
بیوی بھی میری ساتھ چلاتی ہے کاروبار

رمضان کو تماشہ بنانا ہے میرا کام
دھندا چلانا ، پیسہ کمانا ہے میرا کام

لالچ میں انعامات کے سب دوڑے آئیں گے
اِک اِک انعام کیلئے ہُلّڑ مچائیں گے

میری ٹھرَک کا پہلا نشانہ ہیں بچّیاں
پھر بھابھی ، نند ، خالہ ، جواں پھپھّی چچیاں

شوہر کو چھوڑ ، وائف کو اُس کی کروں گا زُوم
تاکہ تمام دنیا کے تاڑُو بھی جائیں جھُوم

یوں تو میں چھوٹے بچّوں کو قصّے سنا ؤں گا
لیکن میں اُن کی پیاری مما کو پَٹا ؤں گا

مجبوروں کو رُلاؤں گا ریٹنگز بڑھا ؤں گا
اُن کی سفید پوشی پہ دھبّہ لگا ؤں گا

آسان کردیا ہے گنہہ کُوڑے ڈالنا
کرنا ہے جو کرو یہاں رکھّا ہے پالنا

میں کیوں کہوں کسی کو کہ بچّے نہ پھینکیے
ہیں آپ ذمّے دار اُسے پالیں ، پوسیے

میں کیوں کہوں کہ اُٹھیے تراویح کو جائیے
رمضان اپنا ٹی وی پہ یوں مت گنوائیے

والنٹیئرز کے نام پر رونق بڑھا ؤں گا
بیٹی کسی کی سیٹ پر اپنے دوڑاؤں گا

پردہ کہاں کا ، کون سا اسلام ، کیسا دین
مستی ، مذاق ، ٹھٹّا ، تمسخر ، تماشہ دین

جتنے بھی چینلزہیں یہ مرے نقشِ پا پر ہیں
یعنی تماشہ کرنے میں سارے برابر ہیں

میں دینِ عامری کی بِنا ڈال رہا ہوں
یورپ کے چُوزے ایشیا میں پال رہا ہوں

صفدؔر
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
نظم بہت خوب اور زبردست ہے۔

لیکن المیہ یہ ہے کہ اسی جعلی ڈاکٹر کے (نام نہاد) ”دینی پروگراموں“ میں ہر مکتبہ فکر کے ”علماء” شوق در شوق اور جوق درجوق شرکت فرماتے ہیں۔ اور اس مسخرہ کی کسی بھی حرکت کا برا نہیں مناتے۔ ہے نا حیرت اور افسوس کی بات

اپنے اپنے ”پلیٹ فارم“ پر یہی علمائے کرام دیگر مسالک و فرقوں کے خلاف تو خوب خوب بولتے ہیں، انہیں اسلام سے خارج بھی قرار دیتے ہیں، لیکن ٹی وی اسکرین پر اپنے جملہ مخالف مسالک کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر عملاً (نام نہاد) ”مذہبی یکجہتی“ کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے۔ عوام الناس ہمارے دینی رہبروں کی اس دورنگی کا خوب خوب تماشہ دیکھتے ہیں، شیطان کے کارندوں اور مداریوں کی ڈگڈگی کے ساتھ ساتھ۔

ٹی وی چینلز کے ”رمضان پروگراموں“ کی جھلکیاں دیکھنے کا کبھی کبھی اتفاق ہوجاتا ہے۔ مجھے تو ان علمائے کرام کا نام اور ان کی وابستگیاں (مسلکی گروپ) لکھتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔جو اس شو بز تماشہ میں شریک ہوتے ہیں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ویسے میڈیا بھی علماء کے لئے وہ ہڈی بن چکا ہے جو نہ پوری طرح نگلی جاسکتی ہے اور نہ اگلی جاسکتی ہے۔ اب اگر علمائے حق میڈیا پر نہ جائیں تو باطل پرستوں کو کھل کر کھیلنے اور اپنے باطل نظریات پھیلانے کا خوب خوب موقع ملتا ہے اور اگر علمائے حق میڈیا پر جائیں تو کچھ اچھے کاموں جیسے دینی معاملات میں صحیح نقطہ نظر عوام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ کچھ غلط کاموں پر بھی چپ سادھنی پڑتی ہے۔ جیسے باطل پرستوں کے ساتھ بیٹھنا انکی غلط گفتگو سننا اور مکمل طور پر ان کا رد نہ کر پانا وغیرہ کیونکہ کچھ پابندیاں ٹی وی چینلز کی جانب سے بھی علمائے کرام پر عائد کی جاتی ہے جن کو برادشت کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔ ورنہ پھر یہی ہے کہ آرام سے گھروں پر بیٹھ جائیں اور اپنی اپنی مساجد تک محدود ہوجائیں اور باطل پرستوں کو کھلی چھوٹ دے دیں کہ وہ میڈیا کے ذریعہ آسانی سے لوگوں کی ذہن سازی کرسکیں اور جو تھوڑا بہت حق لوگوں کے کانوں تک پہنچ رہا ہے اس سے بھی ہاتھ دھو لیں۔

جب تک میڈیا اپنا نہ ہو جیسے پیس ٹی وی اس وقت تک علمائے حق کی مجبوری ہے کہ وہ صرف محدود دائرے میں رہ کر ہی حق بیان کرسکتے ہیں۔ جو کہ میرے خیال سے کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
خبردار یہ شخص آپ کا ایمان خراب کرنے کے لئے ایکسپریس پر آریا ہے۔

خبردار ھوشیار رمضان المبارک قریب ھے یہ شخص آپ کا ایمان خراب کرنے کے لئے ایکسپریس پر آریا ہے۔

خبردار ھوشیار رمضان المبارک قریب ھے جس میں شیاطین کو قید کر دیا جائے گا لیکن ابلیس کے چیلوں میں سے ایک آپ کے عقائد کو خراب کرنے اور عبادات کو ضائع کرنے کے لئے مسلسل کوشاں رھے گا اس خبیث کے بہکاوے میں آ کر اپنی عبادات کو ضائع مت کریں

اگر یقین نہیں آتا تو یہ ویڈیو دیکھ لیں —



 
Top