ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
ثبوتِ قراء ات اور اَکابرین اُمت
حافظ محمدمصطفی راسخ
متنوع قراء ات کا ثبوت ایسا مسئلہ ہے کہ گذشتہ چودہ صدیوں میں اس کی حجیت کے سلسلہ میں کبھی بھی اختلاف نہیں ہوا۔ امت کے سابقہ تاریخی ادوار میں متعدد اہل علم نے حجیت ِقراء ات کے اس دعوائے اجماع کو صراحتاً بیان کیا ہے اور یہ مسئلہ چونکہ ضروریات دین میں سے ہے اور امور دین میں بالکل بدیہی ہے اسی لئے کئی نامور شخصیات نے انکارِ قراءات پر فتوائے کفر صادر کیا ہے۔
گذشتہ شمارہ میں ہم نے پاکستان کے جمیع مکاتب فکر کا حجیت قراء ات کے مسئلہ میں متفقہ مؤقف رشد کے صفحات میں شائع کیا تھا۔ زیر نظر مضمون میں فاضل مؤلف نے انتہائی محنت کے ساتھ اسلاف امت میں سے تقریباً ۱۵۰نمائندہ علماء کی تحریروں کے ’انتخابات‘ پر مشتمل یہ قیمتی مضمون ہدیۂ قارئین کیا ہے، جس میں انہوں نے علیحدہ سے ان علماء کی وضاحت بھی کر دی ہے جو ثبوت قراء ات کے مسئلہ کو اجماعی قرار دیتے ہیں اور اسی طرح ان اہل علم کو بھی علیحدہ بیان کر دیا ہے جو انکارِ قراء ات کو صریح کفر شمار کرتے ہیں۔ (ادارہ)