• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جادو یا آسیب

علی رضا

رکن
شمولیت
مئی 21، 2018
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
46
السلام علیکم!
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ جادو ہے یا آسیب؟
ہمارے گھر میں کئی بار ایک تیز خوشبو محسوس ہوتی ہے اور جو کہ صرف کمرے سے آرہی ہوتی ہے اور باہر نہیں ہوتی۔ کبھی کمرے میں کھانے کی خوشبو بھی آتی ہے جیسے کہ حلوہ پکنے کی ہوتی ہے اور دیگر کھانوں کی بھی۔ جب کمرے میں موجود ہوں صحن میں اکیلے ہوں تو ایسے محسوس ہونا جیسے کوئی ہمارے ساتھ ہے ہمیں دیکھ رہا ہے۔ جسم پر وزن پڑھنا اور کسی کو پکارنے کی طاقت نہ رہنا۔ مستقل بیمار رہنا اور دوائی سے صرف وقتی فرق پڑنا اور پھر بیمار ہو جانا ۔ گھر کے کچھ افراد کا سوتے ہوئے کوئی ذکر کرنا مثلا آیت الکرسی پڑھنا تو پھر اس کے بعد اس پر وزن پڑھنا ، ڈر لگنا ۔ کسی چیز کا چھونا جیسے کہ حقیقت میں کسی انسان کے چھونے سے محسوس ہوتا ہے۔ مثلا ہاتھ لگنا ، پیر کو پکڑ کر تھوڑا ہلانا ۔ گھر میں بقاعدہ جاگتے ہوئے کوئی انسان نما بڑے قد کا جاندار دکھنا۔ اگر کچھ پڑھا جائے تو اس کو بکھرے بالوں والی بوڑھی عورتیں دکھنا ۔ پہلے تو ٹھیک ٹھاک پڑھنا مگر پھر اچانک پڑھائی سے دل اچاٹ ہو جانا۔ پڑھنے کو دل کرنا مگر کتاب کو کھولتے ہی توجہ نہ رہنی ، دل نہ کرنا ، سر درد شروع ہوجانا۔ نوکری کے لئیے کوئی کام نہ ملنا کوئی بھی کسی طرح کام کا نہ ملنا۔ سوتے میں ایسے محسوس ہونا جیسے اڑ رہے ہوں۔ خواب میں خود کو کھنڈرات میں دیکھنا۔ جادو کے اثر کو زائل کرنے کے لئیے جو اذکار ہوتے ہیں ان کو پڑھنے سے طبیعت خراب ہونا ور تھکاوٹ رہنا۔ نظر کی کمزوری اور سال ہا سال علاج سے بھی فرق نہ پڑھنا الٹا نظر کم ہونا۔

ایسا گھر کہ ہر فرد کو محسوس نہیں ہوتا بلکہ کسے کو ساری نشانیاں اثر کرتی ہیں تو کسی کو ان میں سے کچھ اثر کرتی ہیں۔

@اسحاق سلفی
@خضر حیات
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کسی عالم دین سے براہ راست مل کر ، جو ان مسائل کی پہچان رکھتا ہو، ان سے رہنمائی لےلیں۔
درج ذیل نمبر پر رابطہ کرلیں :
قاری شفیق الرحمن صاحب حفظہ اللہ
+92 301 5989211
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

میری رائے کے مطابق یہ جادو نہیں، آسیب ہے۔

والسلام
 
شمولیت
مارچ 19، 2012
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
206
پوائنٹ
82
اقبال سلفی صاحب حفظہ اللہ بڑے پائے کے عامل ہیں ان کے پاس جائیں ان شاء اللہ فائدہ ہو گا ان کا ایڈریس دے دیتا ہوں
پتہ برائے سلفی ہاؤس۔۔۔۔پی ڈبلیو ڈی ڈبل روڈ، النور کیمسٹپاکستان ٹاؤن فیز 2 نزد گلی نمبر 16مکان نمبر 153سلفی ہاؤس اسلام آباد
اوقات :مرد صبح 8 سے 10
خواتیں صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک بروز جمعہ ناغہ
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
محترم بھائی، یہ سب اس بات کی علامات ھیں کہ گھر میں جنات کا خاندان قابض ھوا ھوا ھے، اور گھر کے کمزور افراد یعنی ذہنی طور پر خوف کو جلدی غالب کر لینے والے افراد کو یہ جنات خوفزدہ کر رھے ھیں تاکہ انکا گھر پر قبضہ پکا رہ سکے،
اذکار و تلاوت سے چونکہ انکو اذیت ھوتی ھے لہذا اس اذیت سے بچنے کے لیئے وہ گلا دباتے ھیں سینے پر چڑھ جاتے ھیں جس سے دباؤ آتا ھے اور اسی طرح کی دیگر تکالیف دینے کی کوشش کرتے ھیں تاکہ گھر سے پڑھائی ختم ھو اور انکو مسنون دعاؤں و کلام حمید سے ھونے والی اذیت سے بچاؤ مل سکے،

دوسری بات، جادو میں بھی جنات ھی مسلط ھوتے ھیں جو مریض کیساتھ یا گھر کیساتھ منسلک ھو جاتے ھیں اور جادوگر کی ڈیوٹی لگانے کے سبب وہ جنات مستقل سحر زدہ کیساتھ لگے رھتے ھیں جب تک کہ جادو زائل نہ ھو جائے،
لہذا ممکن کہ یہ کسی جادوگر کے بھیجے ھوئے جنات ھوں
لیکن آپ کی بتلائی گئی باتوں سے یہی لگ رہا ھے کہ جنات ھیں جو گھر میں رہایش پذیر ھو چکے ھیں اور اس گھر میں رہنا چاھتے ھیں ،

میرے بھائی گھبرانے کی کوئی بات نہیں، آپ نے بالکل بھی نہیں گھبرانا، یہ جنات کلام اللہ کا مقابلہ نہیں کر سکتے آپ تمام گھر کے افراد فرائض کی پابندی کے ساتھ ساتھ اذکار مسنون دعاؤں کی بھرپور پابندی کریں، پناہ والی مسنون دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں ،

گھر سے تمام منکرات کا خاتمہ کر دیں

گھر میں داخلے کے وقت اور نکلتے وقت کی دعا، کھانے پینے کے وقت بسم اللہ، بیت الخلاء کی دعا، ھر برتن بسم اللہ پڑھ کر ڈھانپیں، ان کا خصوصی توجہ کیساتھ اہتمام کریں

سورہ البقرہ کی تلاوت بلند آواز میں روزانہ کی بنیاد پر کریں، فلق ناس کثرت سے پڑھیں،اگر ایک فرد سورہ بقرہ مکمل نہ کر پائے تو دوسرا وہیں سے شروع کر دے جہاں سے پہلے نے چھوڑا ھے، جنات مکمل نہیں ھونے دیں لیکن آپ کوشش کریں گے تو مکمل بھی ھو جائے گی اور ان شاءاللہ ھو گا بھی کچھ نہیں،

اوپر ایک بھائی نے کتاب کا لنک دیا ھے اس میں سے منتخب قرآنی آیات کا دم نوٹ کر لیں اور صبح و شام تمام افراد یہ دم کریں اپنے اوپر بھی پھونکیں اور پانی میں پھونکیں اور اس پانی کو جسم پر ڈالیں بھی پیئیں بھی،


اللہ کی طرف توجہ رکھنے والے اللہ کے بندوں کے آگے ان جنات کی کوئی اوقات نہیں، آپ یہ سب کچھ اللہ پر مکمل توکل یقین رکھتے ھوئے کریں، گھر چھوڑ کر مکھی سے بھی جلدی بھاگیں گے، ان شاءاللہ


اللہ آپکو اپنی حفاظت میں رکھے
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
مذکورہ معالجین میں قاری شفیق صاحب کے بارے تحفظات ھیں انکے کچھ معاملات مشکوک ھیں
جبکہ
اقبال سلفی صاحب تسلی بخش ھیں
 

علی رضا

رکن
شمولیت
مئی 21، 2018
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
46
السلام علیکم!
جی مجھے بھی یہ کسی جادوگر کے بھیجے جنات ہی لگتے ہیں ۔ ہمارے گھر کے قریب بریلوی مکتب فکر کے امام مسجد ہیں وہ جو اپنا کوئی حساب لگا کر بتاتے ہیں انہوں نے بتایا تھا کہ کسی نے جادو کر کے جنات بھیجے ہیں ۔ لیکن انھوں نے علاج سے معذرت کر لی تھی کہ یہ کام ان کے بس سے باہر ہے۔

ہم نے کافی معالجین سے علاج کروایا ہے مگر کوئی فرق نہیں پڑا
 
Last edited:
Top