• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جادو یا آسیب

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
آپکا
میرا ایک مشورہ ہے کہ جس عامل کے قابو میں جنات ہیں ان کے پاس نہ ہی جائی تو بہتر ہے
آپکا مشورہ بہت بہتر ھے بلکہ اس مشورہ میں جتنی بھی شدت کی جاسکتی ھے کریں، ایسے شیطانوں کے پاس بالکل بھی نہیں جانا چاھئیے، ان سے بچنا اپنا ایمان بچانے کے مترادف ھے، بلکہ یوں بھی کہہ لیا جائے کہ ایمان لٹانے سے بہتر ھے کہ بندہ صبر کرلے اور ایمان بچانے کے بدلے جان لٹانے کا سمجھوتہ کر لے،

یہ ہے دکانداری
بھائی یہ دوکانداری نہیں ڈاکہ زنی ھے، یہ ایمان کے ڈاکو ھوتے ھیں جو ابلیسیت کے پیروکار ھوتے ھیں اور لوگوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالتے ھیں
بہتر ہے اسکو تلاش کریں جو قرآن کا علم رکھتا ہو
آپکا یہ مشورہ زبردست ھے، ماشاءاللہ
 
سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
آستانہ عالیہ پیر عظمت نواز سرکار آف پتریاٹہ شریف علاج فی سبیل اللہ
یہ شیطان جنات کے ذریعے علاج کرتا ھے جو درحقیقت علاج نہیں بلکہ مریض کے جن یا جنات کے ساتھ وقتی سمجھوتہ/معاہدہ ھوتا ھے
جس نے ایمان لٹانا ھو وہ ایسے شیطانی جناتی علاج کی طرف جائے، مومن بندہ ایسے شیطانی علاج کے قریب بھی نہیں گزرتا
 
سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
ان کی تعریف میں مراسلہ یا مراسلے لکھیں
جی نہیں ،مراسلوں کا ابھی وقت نہیں، ابھی ان پر یعنی اقبال سلفی صاحب پر اعتراضات سننے ھیں اور سمجھنے ھیں، جسکا شدت سے انتظار ھے
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
جی نہیں دوکاندار ہیں بے چارے ،
یہ بات وہ لوگ کرتے ہیں جن کی اپنی کمزوری اور سستی کی وجہ سے روحانی علاج، مکمل نہیں ہو پاتا یا کمی کوتاہی رہ جاتی ہے.

جادو جنات آسیب کا علاج صرف اور صرف تب ہی کامیاب ہے جب تک کہ مکمل شرعی طریقہ بھی ہو اور منکرات سے مکمل بچا بھی جائے. ورنہ 99 فیصد لوگ دودھ اور گوبر ملا کر پینے کے عادی ہوتے ہیں.

تجربات کی بناء پر بات کی ہے.
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,590
پوائنٹ
791

جی میں نے بھی اپنا تجربہ بتایا تھا ،کوئی بی بی سی کی خبر نہیں سنائی تھی ،
جی میں بھی ان کی تعریفیں کیا کرتا تھا ، کئی لوگوں کو ان کی دوکان پر بھیجا
آخر شرمندہ ہونا پڑا ؛
واللہ من وراء القصد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ورنہ 99 فیصد لوگ دودھ اور گوبر ملا کر پینے کے عادی ہوتے ہیں.
جی متاثرہ حضرات کا ۔۔دودھ گوبر ۔۔ جدا کرکے بھیجا گیا تھا ،
اور تسلی رکھیں :
ہم اللہ کے فضل سےگوبر کی پہچان بھی رکھتے ہیں ،اور دودھ سے کسی قدر شناسائی ہے ؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
جی میں نے بھی اپنا تجربہ بتایا تھا ،کوئی بی بی سی کی خبر نہیں سنائی تھی ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی متاثرہ حضرات کا ۔۔دودھ گوبر ۔۔ جدا کرکے بھیجا گیا تھا ،
اور تسلی رکھیں :
ہم اللہ کے فضل سےگوبر کی پہچان بھی رکھتے ہیں ،اور دودھ سے کسی قدر شناسائی ہے ؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے میں نے آپکی پہچان پر کچھ نہیں کہا.
میں نے عمومی رویہ کی بات کی ہے کہ لوگ اللہ اللہ بھی کرنا چاہتے ہیں اور شیطانیاں بھی نہیں چھوڑتے.

جن لوگوں کو شناسائی ہے، بتوفیق الہی، پھر انہیں میدان میں آنا چاہیے تاکہ سادہ لوگ دکانداروں سے بچ سکیں.
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,590
پوائنٹ
791
جن لوگوں کو شناسائی ہے، بتوفیق الہی، پھر انہیں میدان میں آنا چاہیے تاکہ سادہ لوگ دکانداروں سے بچ سکیں.
آپ نے درست کہا کہ حق شناسا حضرات کو کام کرنا چاہیئے ،
اس سے ہر درد دل رکھنے والے آدمی کو اتفاق ہے ،
لیکن ایک اور مصیبت درپیش ہے
اور وہ یہ کہ جب سے معلومات عام ہونا شروع ہوئی ہیں کچھ شکاری نئے برانڈ میں مارکیٹ میں آگئے ہیں ،
یعنی ع
ہر بوالہوس نے حسن پرستی شعار کی
اب آبروئے شیوہ اہل نظر گئی

اب تو قبر پرست بھی دم ،تعویذ کی دکان کیلئے "قرآن و سنت " کا ٹھپہ ضروری سمجھتے ہیں ،
"بزرگ فرماتے ہیں " کمپنی والے بھی حدیث کا لیبل استعمال کرتے نظر آتے ہیں
اور حد تو یہ کہ رافضی بھی اس میدان قرآن و حدیث کا نام لینا ضروری سمجھتے ہیں ،
تاکہ "مریض حجرات "مطمئن رہیں ،اور کوئی اس۔۔ دھندے۔۔ پر معترض نہ ہو ۔
ــــــــــــــــــــــــــ٭٭٭
 
یہ صرف مصیبت نہیں، اس خطے کا ایک روگ ہے. یہاں شرک و بدعت اور بدعقیدگی کی بہت زیادہ نحوست ہے.
آپ نے جس شیطانی ٹولے کا ذکر کیا، یہ صرف برصغیر میں نہیں، پوری دنیا میں کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے. مغرب میں انہیں spiritual healer کہا جاتا ہے.

لیکن پھر بھی حق غالب ہی رہتا ہے کیونکہ "جب لوگ اللہ کے قانون کو تسلیم نہیں کرتے تو فرشتے جبر سے تسلیم کرواتے ہیں اور انسان مجبور ہو کر تسلیم کرتا ہے"

خوش آئند بات ہے کہ سمجھ دار اور پڑھے لکھے لوگ بھی اب اس فیلڈ یعنی شرعی طریقہ علاج کی طرف آ رہے ہیں. ہمارے طبقہ میں بھی تبدیلی قدم رکھ چکی ہے. الحمد للہ. اللہ سے ڈرنے والا معالج بھی، بہت بڑی نعمت ہے. موحد معالجین کا یہ بھی بہت فائدہ ہے کہ توحید کی دعوت عام ہوتی ہے.

بہرحال، اس پوسٹ پر کسی نے ابو منذر خلیل ابراہیم کی کتاب بھی شئیر کی ہے. وہ بہت مفید ہے. تھوڑی سی رہنمائی کے ساتھ عامی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے.
 
Top